عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈیجیٹل امپاورمنٹ کے ذریعے پنشنرز کے لیے زندگی میں آسانی: ڈی ایل سی مہم 3.0 نےدوسرے ہفتے میں سنگ میل حاصل کیا
ملک گیرڈی ایل سی مہم 3.0 میں تمام ریاستوں میں زبردست ردعمل اور جوش و خروش،ڈی ایل سی مہم 3.0 کے آغاز کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک پورے ملک میں 77 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس تیار کیے گئے
24 لاکھ ڈی ایل سی ایس، جو کہ چہرے کی تصدیق کے ذریعے تیار کردہ ڈی ایل سی ایس کا 34فیصد سے زیادہ ہے
Posted On:
18 NOV 2024 10:58AM by PIB Delhi
پنشنرزکو ڈیجیٹل وبااختیار بنانے کے لیے جیون پرمان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے۔ تمام اہم اسٹیک ہولڈرز - پنشن تقسیم کرنے والے بینک، محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، وزارت ریلوے، محکمہ ٹیلی کام، محکمہ ڈاک، آئی آئی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی اور پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پوری طرح سے حکومتی نقطہ نظر کےساتھ پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے وژن پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔
پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے 6 نومبر 2024 کو نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں پنشنروں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل جیون پرمان پترا مہم 3.0 کا آغاز کیا۔ڈی ایل سی مہم یکم سے 30؍نومبر 2024 تک ہندوستان کے 800 شہروں/قصبوں میں چلائی جا رہی ہے۔ یکم سے 17 نومبر 2024 تک 800 شہروں/اضلاع میں 1575 کیمپ لگائے گئے، ملک بھر میں 1.8 لاکھ ڈاکیے تعینات کیے گئے۔
اس مہم میں پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ تمام پنشنرز میں ڈی ایل سی۔ فیس آتھین ٹیکیشن(چہرے کی تصدیق) تکنیک کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دفاتر اور تمام بینک برانچوں/ اے ٹی ایم ایز میں اسٹریٹجک طریقے سے بینرز/پوسٹرز کےلگا کر تمام کوششیں کر رہا ہے ۔ تمام بینکوں نے اپنی برانچوں میں سرشار عملے کی ایک ٹیم بنائی ہے، جس نے اپنے سمارٹ فونز میں مطلوبہ ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہیں جو پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔ اگر پنشنرز بڑھاپے/بیماری/کمزوری کی وجہ سے برانچوں کا دورہ کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو بینک کے اہلکار مذکورہ مقصد کے لیے ان کے گھروں/اسپتالوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔
پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز اس مہم میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے نمائندے پنشنرز کو کیمپ کے قریبی مقامات کا دورہ کرنے اور اپنےڈی ایل سی جمع کرانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے عہدیداروں کو ملک بھر میں اہم مقامات کا دورہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ پنشنرز کو اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے اور پیش رفت کی بہت قریب سے نگرانی کرنے کے لیے مختلف ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال میں مدد کی جا سکے۔
نتیجے کے طور پر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی) مہم 3.0 نے دوسرے ہفتے کے اختتام تک قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ملک بھر کے پنشنرز کو سہولت اور رسائی فراہم کرنے کے اپنے مشن میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ مہم 3.0 کے آغاز کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک کامیابی کے ساتھ 77 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کامیابی کے ساتھ تیار کیے گئےہیں، جن میں سے 90 برس سے زیادہ عمر کے تقریباً 1,77,153 پنشنرز اور 80 سے 90 سال کے درمیان کے 17,212 پنشنرز اپنے ڈی ایل سی گھر/مقامات/دفاتر؍ برانچز پر آرام سےجمع کراسکتےہیں، یہ ناقابل یقین رفتار ڈیجیٹل طور پر بااختیار ہندوستان کے تئیں ہمارے پنشنرز، بینکنگ اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر بیمار ؍معمر پنشنرز کے درمیان تمام مقامات پر کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
مہم کے اہم نکات میں شامل ہیں:
- میگا کیمپس: مہم کے ایک حصے کے طور پر، 4 میگا کیمپ منعقد کیے گئے ہیں، دہلی میں 2 (4 ۔5نومبر)، 1 بنگلور میں (8 نومبر) اور 1 حیدرآباد میں (12 نومبر) جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل رہے۔ سکریٹری پی پی ڈبلیو نے ان تمام کیمپوں میں شرکت کی اور پنشنرز کو ایل سی جمع کرانے کے ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔
- بینک کے لحاظ سے حصولیابیاں: ایس بی آئی اور پی این بی نے ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک 9 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی بنا کر مہم کی قیادت کی، جبکہ کینرا بینک اور سنٹرل بینک آف انڈیا نے بالترتیب 1 لاکھ اور 57,000 ڈی ایل سی بنا کر متاثر کن کارکردگی پیش کی۔
- ریاست کے لحاظ سے پیشرفت: مہاراشٹر نے 10 لاکھ سے زیادہ سرٹیفکیٹ تیار کیے، اس کے بعد تمل ناڈو اور مغربی بنگال 6 لاکھ سرٹیفکیٹس کے ساتھ آگے ہے۔ اتر پردیش نے بھی 5 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی کے ساتھ اچھا کام کیا ہے۔
- محکمہ جاتی تعاون: محکمہ دفاع 21 لاکھ ڈی ایل سی کے ساتھ نمایاں رہا، جب کہ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ نے متاثر کن 3.1 لاکھ ڈی ایل سی بنائے۔ سول محکموں نے بھی 3.4 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس تیار کر کے نمایاں تعاون کیا۔
- آئی پی پی بی کی کارکردگی: آئی پی بی بی نے مہم کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک 4.4 لاکھ ڈی ایل سی تیارکیے۔ آئی پی پی بی نے گھر گھر خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
- فیس آتھین ٹیکیشن: اعلیٰ توثیق کے طریقوں جیسے کہ چہرے کی شناخت نے 24 لاکھ سرٹیفکیٹس میں حصہ ڈالا، جو کہ مجموعی ڈی ایل سی ایس کا 34؍فیصد بنتا ہے۔ڈی ایل سی مہم 3.0 کے تحت فیس آتھین ٹیکشن کے ذریعے جمع کرائے گئےڈی ایل ایس میں 204 گنا اضافہ ہوا ہے۔
یہ مہم ہر پنشنر کے فائدے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کو استعمال کرنے کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو کے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس مہم میں بھرپور تعاون کیا۔ یہ رفتارڈی ایل ایس مہم 3.0 کو تاریخی طور پر کامیاب بنانےکےلیےجاری رہےگی۔
-------------
ش ح۔م ع ن۔ ع ن
U NO:2573
(Release ID: 2074215)
Visitor Counter : 26