نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستان19سے 22 نومبر 2024 تک نئی دہلی میں ڈبلیو اے ڈی اے گلوبل لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ فریم ورک (جی ایل ڈی ایف) کے نتائج کے انتظام کی تربیت کی میزبانی کرے گا
Posted On:
18 NOV 2024 10:47AM by PIB Delhi
ہندوستان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کے اشتراک سے 19سے22 نومبر 2024 تک نئی دہلی میں گلوبل لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ فریم ورک (جی ایل ڈی ایف) کے نتائج کے انتظام کی تربیت کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے زیر اہتمام (این اے ڈی اے) ہندوستان ڈبلیو اے ڈی اے کے اشتراک سے اور جاپان اسپورٹس ایجنسی (جے ایس اے) اور جاپان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تعاون سے (جے اے ڈی اے)، منعقد ہونے والی یہ تاریخی تقریب عالمی اینٹی ڈوپنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
چار روزہ تربیت میں مالدیپ، میانمار، نیپال، ملیشیا، تھائی لینڈ، ازبکستان، ویتنام، فلپائن، برونئی، کرغزستان اور لاؤس سمیت 10 سے زائد ممالک کے اینٹی ڈوپنگ پیشہ ور اورماہرین کے ساتھ ساتھ ڈبلیو اے ڈی اے ، ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ (اے آئی یو) اور بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ( بی ڈبلیو ایف) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔
جی ایل ڈی ایف ٹریننگ ڈبلیو اے ڈی اے کے صلاحیت سازی کے فریم ورک کے تحت ایک ضروری پہل ہے۔ یہ پروگرام کے مختلف شعبوں میں اینٹی ڈوپنگ پریکٹیشنرز کی تکنیکی مہارت کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ خاص طور پر نتائج کے انتظام پر مرکوز ہے۔
شرکاء اہم تربیتی سیشنز سے گزریں گے، جس میں اہم موضوعات جیسے کیس مینجمنٹ، فیصلے کے عمل اور عالمی اینٹی ڈوپنگ کوڈ اور بین الاقوامی معیارات کا اطلاق شامل ہیں۔ ان تربیتوں کا مقصد اینٹی ڈوپنگ طریقہ کار کو معیاری بنانا، تمام ممالک کے درمیان تال میل کو فروغ دینااور عالمی کھیل کی سالمیت کے فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔
بھارت میں اس ایونٹ کی میزبانی اینٹی ڈوپنگ تحریک میں ملک کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ یہ ملک صاف ستھرےکھیل کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ منصفانہ اور ڈوپنگ سے پاک کھیلوں کے ماحول کو یقینی بنانے میں بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے ساتھ، پروگرام کے مختلف شعبوں میں ڈبلیو اے ڈی اے جی ایل ڈی ایف ٹریننگز شریک ممالک کے اینٹی ڈوپنگ پریکٹیشنرز کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیت میں اضافے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہیں۔
*********
ش ح ۔ م ش۔ ت ع
U. No.2574
(Release ID: 2074198)
Visitor Counter : 24