امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہتر سپلائی کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 22 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ؛ صارفین کے امور کا محکمہ، حکومت ہند

Posted On: 17 NOV 2024 12:16PM by PIB Delhi

منڈی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹماٹر کی خوردہ قیمتیں گر رہی ہیں۔ 14 نومبر 2024 کو کل ہند اوسط خوردہ قیمتیں 52.35 روپے فی کلو گرام تھیں جو کہ 14 اکتوبر 2024 کو 67.50 روپے فی کلوگرام سے 22.4 فیصد کم ہیں۔ اسی مدت کے دوران، آزاد پور منڈی میں موڈل کی قیمتیں تقریباً 50 فیصد کم ہوئیں، ٹماٹر کی آمد میں اضافے کے ساتھ 5,883 روپے فی کوئنٹل سے 2,969 روپے فی کوئنٹل ہوگئی۔ منڈی کی قیمتوں میں اسی طرح کی کمی کی اطلاع بنچ مارک مارکیٹوں جیسے پمپلگاؤں، مدناپلے اور کولار سے ملتی ہے۔

محکمہ زراعت کے تیسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق 2023-24 میں ٹماٹر کی کل سالانہ پیداوار 213.20 لاکھ ٹن ہے جو کہ 2022-23 میں 204.25 لاکھ ٹن سے 4 فیصد اضافہ ہے۔ اگرچہ ٹماٹر سال بھر پیدا ہوتا ہے، لیکن پیداواری علاقوں میں موسم اور پیداوار کے مطابق مقدار میں کمی بیشی ہوتی ہے۔ ٹماٹر کی فصل کی زیادہ حساسیت اور پھلوں کے زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے موسم کی خراب صورتحال اور رسد میں معمولی رکاوٹوں کا قیمتوں پر خاصا اثر پڑتا ہے۔ اکتوبر 2024 کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ آندھرا پردیش اور کرناٹک میں زیادہ اور طویل بارشوں کی وجہ سے ہوا۔

ہندوستان کے مختلف خطوں میں ٹماٹر کی پیداوار میں عمومی موسم سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر اور نومبر بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں بوائی کا اہم وقت ہیں۔ تاہم، فصل کی کاشت کے لیے کم مدت اور پھلوں کو ایک سے زیادہ بار توڑنے کی بنا پر بازار میں ٹماٹر کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اگرچہ مدناپلے اور کولار میں ٹماٹر کے بڑے مراکز پر آمد کم ہوئی ہے، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات جیسی ریاستوں سے موسمی آمد کی وجہ سے قیمتیں کم ہو گئی ہیں جو ملک بھر میں سپلائی کے خلا کو پر کر رہی ہیں۔ آج کی تاریخ میں موسم فصل کے لیے بھی اور سپلائی چین میں اچھے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے بھی سازگار رہا ہے۔

*******

ش ح۔ ف ش ع

U: 2559


(Release ID: 2074047) Visitor Counter : 17