مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش پرمحکمہ ڈاک نے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 15 NOV 2024 5:40PM by PIB Delhi

جن جاتیہ گورو دیوس پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محکمہ ڈاک نے ممتاز قبائلی رہنما اور آزادی پسند رہنما کے 150 ویں یوم پیدائش کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ فخر کے ساتھ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار اور دیگر معززین کی موجودگی میں بہار کے ضلع  جموئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZV1X.jpg

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا

15 نومبر 1875 کو بہار (موجودہ جھارکھنڈ) کے اولیہاتو میں پیدا ہوئے برسا منڈا نے 1899 سے 1900 تک تاریخی اُلگلان (عظیم بغاوت) کی قیادت کی، جس میں  قبائلی زمینوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے اور برطانوی  نوآبادیاتی جبر کے خلاف مزاحمت کی لڑائی میں ہزاروں افراد کو اکٹھا کیا۔ "منڈا راج" کے لیے ان کی وکالت استحصال سے پاک ایک انصاف پسند اور خود مختار معاشرے کے ان کے خواب کی علامت تھی۔ اگرچہ وہ افسوسناک طور پر صرف 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، لیکن ان کا حوصلہ اور لچک دار پیغام ہندوستان بھر کی کمیونٹیز کو متاثر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L8KF.jpg

برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ

https://drive.google.com/file/d/1Hl1KV5c9yDA-8k-f10z3D6u06un-QpFq/view?usp=sharing

 جناب  سنکھا سامنتا کی طرف سے ڈیزائن کردہ ڈاک ٹکٹ میں بھگوان برسا منڈا کی ایک طاقتور تصویر کشی کی گئی ہے، جو ایک ایسے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے جس میں انہیں اپنے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کا پُر عزم اظہار قبائلی اتحاد، بااختیار بنانے اور خود حکمرانی کے لیے ان کے غیر متزلزل وژن کی علامت ہے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ان کی یادگار شراکت اور قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ، ایک فرسٹ ڈے کور ( ایف ڈی سی) اور بروشر کے ساتھ ایک مجموعہ کے طور پر دستیاب ہے، جس میں ہندوستان کی آزادی میں بھگوان برسا منڈا کی انمول شراکت اور قبائلی برادریوں پر ان کے لازوال اثرات کا جشن منایا جاتا ہے۔

ابھی اپنا مجموعہ حاصل کرنے کے لیے

  https://www.epostoffice.gov.in/پر جائیں۔

سوشل میڈیا لنکس:

 

1. https://x.com/JM_Scindia/status/1857327868457488735
2. https://x.com/IndiaPostOffice/status/1857372981019791684
3. https://x.com/MinOfCultureGoI/status/1857361327582253459

٭٭٭٭٭

ش ح۔ ظ ا

UR No.-2520


(Release ID: 2073731) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Marathi