سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن نے ہندوستانی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور اختراعات میں تبدیلی لانے کے لیے ’شراکت داری برائے تیز رفتار اختراع اور تحقیق‘ (پی اے آئی آر) پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا

Posted On: 14 NOV 2024 4:10PM by PIB Delhi

معیاری تحقیق پر مبنی اعلیٰ تعلیم کے لیے وزیر اعظم کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) نے ایکسلریٹڈ انوویشن اینڈ ریسرچ (پی اے آئی آر) پروگرام کے لیے شراکت داری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے این آر ایف کی کارکردگی کا آغاز 10 ستمبر 2024 کو گورننگ بورڈ (جی بی) کی پہلی میٹنگ کے ساتھ کیا گیا تھا، جس کی صدارت عزت مآب وزیراعظم نے گورننگ بورڈ (جی بی) کے صدر کی حیثیت سے کی تھی۔

اے این آر ایف ملک کے آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک نئی شروعات کا اشارہ دیتا ہے۔ اس کے مطابق، پی اے آئی آر پروگرام سے ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی ۔

اے این آر ایف کی جی بی میٹنگ میں مرکز میں ایک پروگرام شروع کرنے کے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور  ان یونیورسٹیوں کے جوڑے بناکر ایک ماڈل تیار کیا گیا تھا جن میں  تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے اور جہاںتدریس کا کام اعلی ترین انداز میں کیا جا رہا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی این ای پی 2020 کے طے کردہ مقاصد کے ساتھ مربوط پی اے آئی آر اقدام، اعلی درجے کے اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر، ہندوستانی یونیورسٹیوں، خاص طور پر محدود تحقیقی صلاحیتوں کے ساتھ مرکزی اور ریاستی سرکاری یونیورسٹیوں میں  اعلیٰ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ سبھی کام رہنمائی سے چلنے والے ایک  مرکز اور اسپوک فریم ورک کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ اداروں میں منظم تحقیق کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے۔ مرکز تحقیقی سرگرمیوں میں ابھرتے ہوئے اداروں (اسپوکس) کی رہنمائی کریں گے، ان کے وسائل اور مہارت کو بروئے کار لانے کے لیے رسائی فراہم کریں گے، اس طرح  اداروں کے درمیان خلیج ختم ہوگی اور ہندوستان میں ایک مضبوط تحقیقی ماحولیاتی نظام  پروان چڑھے گا۔

پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری حکومت ہند، ڈی ایس ٹی، اور سی ای او، اے این آر ایف نے زور دیتے ہوئے کہاکہ "پی اے آئی آر پروگرام ان یونیورسٹیوں میں  یکسر تبدیلی لانے والی تحقیق کے لیے ایک متحرک کی حیثیت رکھتا ہے جن میں صلاحیت موجود ہے۔  اعلیٰ کارکردگی کے ادارے تحقیق کے مجموعی معیار کو بلند کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ابتدائی مرحلے میں، اے این آر ایف کچھ منتخب یونیورسٹیوں اور اداروں میں اپنا کام شروع کرے گا اور اس کے بعد  اس کا مقصد یونیورسٹیوں میں ریسرچ ایکو سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔"

پہلے مرحلے میں، مرکز  کے یہ ادارے 25 اے این آر ایف سرفہرست اور 50 اے این آر ایف مجموعی درجہ بندی کے سرفہرست اداروں میں قومی اہمیت اداروں کو شامل  کریں گے۔

اسپوک اداروں میں مرکزی اور ریاستی پبلک یونیورسٹیاں اور منتخب این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی شامل ہوں گے۔ بعد کے مراحل میں دیگر یونیورسٹیوں اور اداروں کو شامل کرنے کے لیے اہلیت کی شرائط کو بڑھایا جائے گا۔

ہر پی اے آئی آر نیٹ ورک ایک مرکز اور سات  اسپوک اداروں پر مشتمل ہوگا۔ ہر ایک  ادارے کو صرف ایک تجویز کی اجازت ہے، جس میں اسپوک اداروں کی کثیر شعبہ جاتی فیکلٹی ٹیموں کی لازمی شمولیت ہوگی ۔  شرکاء کے درمیان علاقائی تنوع کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یہ پروگرام ابھرتے ہوئے اداروں میں اعلیٰ درجے کے اداروں کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اہم نتائج کے ساتھ مؤثر، بین الاقوامی سطح پر مسابقتی تحقیق کو آگے بڑھانے اور جدید انفراسٹرکچر اور بہترین طریقوں کے ذریعے تحقیق کے معیار کو بڑھانے، باہمی تعاون پر مبنی نیٹ ورکس قائم کرنے میں مدد کرے گا۔

اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے اداروں کے ممکنہ پروگرام ڈائریکٹرز (پی ڈیز) کو https://www.anrfonline.in/ANRF/PAIR?HomePage=New

پر آن لائن درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

اہلیت، فنڈنگ ​​کے رہنما خطوط، اور درخواست کی آخری تاریخ کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، لنک میں تفصیلات کو دیکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

****

ش ح۔ا س ۔ا ک م۔

U-2462


(Release ID: 2073335) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil