وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سالانہ نیول فلائٹ سیفٹی میٹنگ (این ایف ایس ایم) اور فلائٹ سیفٹی سیمینار (ایف ایس ایس )- 2024

Posted On: 14 NOV 2024 10:45AM by PIB Delhi

فلائٹ سیفٹی سیمینار (ایف ایس ایس) اور سالانہ نیول فلائٹ سیفٹی میٹنگ ( این ایف ایس ایم) سال 2024 کا12سے 13 نومبر کے درمیان آئی این ایس ڈیگا، وِشاکھاپٹنم میں مشرقی بحری کمان کے ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام کامیابی کے ساتھ انعقاد  کیا گیا۔ فلائٹ سیفٹی سیمینار کا آغاز 12 نومبر کو ہوا تھا، جس میں مہمان خصوصی وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف مشرقی بحری کمان نے کلیدی خطاب کیا۔

‘‘ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز – بحری فضائی  آپریشنز اور فلائٹ سیفٹی کے ساتھ ہم آہنگی’’ کے موضوع پر سیمینار میں عصر حاضر کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، جن میں انسداد یو اے وی/ یو اے ایس ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں میں پیش رفت، فضائی آپریشنز میں سائبر سکیورٹی کے خطرات اور طیارہ سسٹمز کے انسداد کے اقدامات شامل ہیں۔ سیمینار میں فضائی آپریشنز کے دوران ذہنی ریزیلیئنس  کے لیے ‘احتیاطی تربیت’ کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

بات چیت میں  فضائی اثاثوں کے تحفظ کے لیے خدمات کے درمیان مشترکہ طور پر محتاط رہنے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ابھرتے ہوئے آپریشنل خطرات کو منظم کرنے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ نظریات کا تبادلہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ جدید بحری فضائیہ کے چیلنجز کے حوالے سے بامقصد اور پیش قدمی کی حامل حفاظتی حکمت عملیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔ اس ایونٹ میں بھارتی فوج، بھارتی فضائیہ، بھارتی ساحلی محافظ دستے  اور ایچ اے ایل جیسےمعروف دفاعی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

تیرہ  نومبر کو، این ایف ایس ایم میں  ہندوستانی بحریہ کے اہم فلائٹ سیفٹی اسٹیک کے متعلقین  ایک ساتھ جمع ہوئے۔  اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ایئر) ریئر ایڈمرل جنک بیول نے میٹنگ کی صدارت کی۔ تمام آپریشنل مشنوں کو پورا کرتے ہوئے محفوظ پرواز کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنل رسک مینجمنٹ کے مقصد کے ساتھ بحریہ میں حفاظتی ہم آہنگی کی وضاحت کی گئی۔ بات چیت میں پرندوں اور جانوروں کے خطرے کے امکان کوختم کرنے  کے تازہ ترین رجحانات شامل تھے۔

تقریب کے دونوں دن پینل مباحثے اور ماہرین کی زیر قیادت پریزنٹیشنز پیش کئے گئے، جس میں فلائٹ سیفٹی پروٹوکول کو بڑھانے اور بحری ہوا بازی میں تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1YDP8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25OZH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/38ONJ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ا۔ن م۔

U- 2450


(Release ID: 2073242) Visitor Counter : 25