صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی یوم ذیابیطس2024

Posted On: 13 NOV 2024 7:19PM by PIB Delhi

ذیابیطس کا عالمی دن، جو ہر سال 14 نومبر کو منایا جاتا ہے، ذیابیطس کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو کہ صحت عامہ کا ایک اہم چیلنج ہےجس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ  متاثرہیں ۔ ذہابیطس کا عالمی دن ذیابیطس کی روک تھام، جلد تشخیص، موثر انتظام، اور نگہداشت کی منصفانہ رسائی میں جامع اقدامات کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ اس سال کے لیے موضوع’بریکنگ بیریئرز، برجنگ گیپس‘ ذیابیطس کی دیکھ بھال میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ ہر  متاثرہ شخص کو اعلیٰ معیار کے، سستے علاج تک رسائی حاصل ہو۔

دو ہزار چوبیس میں’بریکنگ بیریئرز، برجنگ گیپس‘ صحت کی دیکھ بھال میں شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ذیابیطس کی دیکھ بھال میں تفاوت کو دور کرنے کے لیے حکومتوں، صحت کی تنظیموں اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون پر زور دیتا ہے۔ یہ موضوع نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کے عوامل کو کم کرنے کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کا مطالبہ کرتا ہے بلکہ اس حالت میں رہنے والوں کو مستقل مدد بھی فراہم کرتا ہے۔   ذیابیطس کے عالمی دن  کو منانے تعلیمی پروگرام، اور مہم کا مقصد کمیونٹیز اور افراد دونوں کو ایک صحت مند مستقبل کی جانب فعال قدم اٹھانے کی ترغیب دینا ہے، جس کا مقصد علاج کے فرق کو ختم کرنا اور ذیابیطس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00362PS.jpg

 

ذیابیطس ایک دائمی حالت ہے جس کا نتیجہ یا تو لبلبہ کے ذریعہ انسولین کی ناکافی پیداوار یا انسولین کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں جسم کی ناکامی سے ہوتا ہے۔ انسولین خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے کے لیے ضروری ہے، اور انسولین کے مناسب کام کے بغیر، خون میں شوگر بے قابو ہو سکتی ہے، اس حالت کو ہائپرگلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ بے قابو ذیابیطس، خاص طور پر وقت کے ساتھ، جسم کے مختلف نظاموں، خاص طور پر اعصاب اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ – انڈیا ذیابیطس( آئی سی ایم آرانڈیا بی) کے 2023 میں شائع ہونے والے مطالعہ کے مطابق، ذیابیطس کا پھیلاؤ 10.1 کروڑ لوگوں میں ہے۔

ذیابیطس کی علامات

 

ذیابیطس کی علامات اچانک ظاہر ہو سکتی ہیں، حالانکہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں، وہ بتدریج نشوونما پا سکتے ہیں، بعض اوقات ان کی نشاندہی میں برسوں لگتے ہیں۔ عام علامات میں پیاس میں اضافہ، بار بار پیشاب، دھندلا نظر، تھکاوٹ، اور غیر واضح وزن میں کمی شامل ہیں۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو ذیابیطس دل، آنکھوں، گردے اور اعصاب جیسے اہم اعضاء میں خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ صحت کے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھاتا ہے،جن میں دل کے دورے، فالج، گردے کی خرابی، اور بعض صورتوں میں، خراب ریٹینل خون کی نالیوں کی وجہ سے بینائی کا مستقل نقصان شامل ہے۔ ذیابیطس اعصاب کو پہنچنے والے نقصان اور پیروں میں گردش کی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں السر اور ممکنہ طور پراعضاء کو کاٹنا پڑسکتا ہے۔

 

ذیابیطس سے کیسے بچا جائے؟

 

صحت مند طرز زندگی میں تبدیلیوں کو اپنانا ٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے یا اس میں تاخیر کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ روک تھام کے لیے سفارشات میں صحت مند وزن برقرار رکھنا، روزانہ کم از کم 30 منٹ کی اعتدال پسند ورزش کے ساتھ جسمانی طور پر متحرک رہنا، اضافی شکر اور سیر شدہ چکنائی والی متوازن غذا پر عمل کرنا اور تمباکو کے استعمال سے پرہیز کرنا شامل ہے۔ فعال طرز زندگی کے انتظام کے ذریعے، افراد ٹائپ 2 ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے بڑھنے کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

 

حکومت ہند کی ذیابیطس سے بچاؤ کے اقدامات

 

حکومت ہند نے قومی صحت مشن(این ایچ ایم )کے تحت غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے وسیع تر قومی پروگرام(این پی ۔این سی ڈی) کے حصے کے طور پر ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے کئی فعال اقدامات شروع کیے ہیں۔

 

حکومت ہند، این پی ۔این سی ڈی کے تحت، نیشنل ہیلتھ مشن(این ایچ ایم) کے ذریعے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

ریاست اورمرکز کے زیر انتظام خطے کی تجاویز کی بنیاد پر امداد مختص کی جاتی ہے جس میں ذیابیطس اور دیگر غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور انتظام پر توجہ دی جاتی ہے۔

مقامی سطح کی دیکھ بھال اور قابل رسائی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے پورے بھارت میں 743 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک اور 6,237 کمیونٹی ہیلتھ سینٹراین سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی تربیت، صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اور جلد تشخیص اور حوالہ دینے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ایک آبادی پر مبنی اقدام کو نافذ کیا جو عام این سی ڈیزجیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اور بعض کینسروں کے کی جانچ اور کنٹرول پیش کرتا ہے۔ 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس میں شامل کرتے  ہوئے، جانچ آیوشمان آروگیہ مندروں میں فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا ایک بنیادی حصہ ہیں۔

یہ مراکز احتیاطی صحت کے طریقوں کو فروغ دیتے ہیں، جانچ کرتے ہیں، اور کمیونٹی پر مبنی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مشغول ہوتے ہیں۔

قومی اور بین الاقوامی یوم صحت منانے کے ذریعے ذیابیطس سے متعلق عوامی آگاہی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

میڈیا جیسے پرنٹ، الیکٹرانک، اور سوشل پلیٹ فارم، کمیونٹی کی مسلسل آگاہی اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

صحت مند طرز زندگی کے فروغ میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی)) سے غذائیت پر رہنمائی شامل ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی قیادت میں فٹ انڈیا موومنٹ اور آیوش کی وزارت کے یوگا پروگرام فعال اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

این پی ،این سی ڈی کے تحت، ریاستوں کو ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں کے مطابق ذیابیطس بیداری کے پروگراموں کے لیے مالی مدد ملتی ہے۔

حفاظتی اقدامات کے علاوہ،این پی ۔این سی ڈی گلوکوومیٹر اور ذیابیطس کی دوائیوں کی خریداری کے لیے مالی مدد بھی پیش کرتا ہے، جیسا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں  کی طرف سے درخواست کی گئی ہے۔ این ایچ ایم کا فری ڈرگس سروس انیشیٹو  ضروری ادویات  بشمول انسولین، معاشی طور پر کمزور گروپوں کومفت فراہم کرتا ہے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پریوجنا کے ذریعے، وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے معیاری عام ادویات، بشمول انسولین، سستی قیمتوں پر ریاستی تعاون سے دستیاب کرائی جاتی ہیں۔

نتیجہ

ذیابیطس کا عالمی دن ہمیں عالمی صحت پر ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اس دائمی حالت کی روک تھام، تشخیص اور انتظام کے لیے اجتماعی اقدامات کی فوری ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔ 2024 میں،موضوع’بریکنگ بیریئرز، برجنگ گیپس‘ قابل رسائی، اعلیٰ معیار کی ذیابیطس کی دیکھ بھال کی اہمیت  خاص طور پر کم نمائندگی والی کمیونٹیز کے لیےواضح کرتا ہے،۔ حکومت ہند کے اقدامات صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، بیداری پروگراموں اور طرز زندگی کو فروغ دینے کے پروگراموں کے ذریعے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے ایک فعال، کثیر جہتی نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ آگاہی کو فروغ دینے، وسائل فراہم کرنے، اور صحت مند زندگی کی حوصلہ افزائی کرکے، ان اقدامات کا مقصد ذیابیطس کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور اس کی طویل مدتی پیچیدگیوں کو ختم کرنا ہے، جو تمام شہریوں کے لیے صحت مند مستقبل میں معاون ہے۔

 

References

https://www.who.int/campaigns/world-diabetes-day/2024

Rajya Sabha Unstarred Question No. 1864 Dated 19th December, 2023

https://x.com/MoHFW_INDIA/status/930367248799289345/photo/1

https://x.com/MoHFW_INDIA/status/1724319040200708300/photo/1

https://x.com/MoHFW_INDIA/status/1724326379410641094/photo/1

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1944600#:~:text=As%20per%20Indian%20Council%20of,of%20diabetes%20is%2010.1%20crores.

https://www.who.int/news-room/fact-sheets/detail/diabetes

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1944600#:~:text=As%20per%20Indian%20Council%20of,of%20diabetes%20is%2010.1%20crores.

Click here to see PDF.

****

(ش ح۔اص)

UR No 2442


(Release ID: 2073163) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil