وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 9

آئی ایف ایف آئی 2024 میں گولڈن پیکوک ایوارڈ کے لیے 15 فلمیں مقابلہ کریں گی


اِس باوقار ایوارڈ کیلئے تین  ہندوستانی فلمیں مقابلہ کریں گی

#IFFIWood, 13 November 2024

 

55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں باوقار ایوارڈ کیلئے گولڈن پیکوک ایوارڈ کے لیے 15 فلمیں مقابلہ کریں گی، جن  میں  دنیا بھر سے دَم دار کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔ اس سال کی فلموں کی فہرست میں 12 بین الاقوامی اور 3 ہندوستانی  فلمیں شامل ہیں، ہر فلم کو اس کی منفرد نظریہ، آواز اور فنکاری کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔

دنیا اور ہندوستان کی بہترین سنیما پیش کرتے ہوئے، یہ تمام فلمیں انسانی اقدار، ثقافت اور کہانی سنانے کے فن پر ایک منفرد زاویہ پیش کرتی ہیں۔

اس سال کےباوقار گولڈن پیکوک جیوری کی قیادت معروف ہندوستانی فلم ساز آشوتوش گواریکر کر رہے ہیں، جس میں ایوارڈ یافتہ سنگاپوری ہدایت کار اینتھونی چین، برطانوی-امریکی پروڈیوسر الزبتھ کارلسن، ہسپانوی پروڈیوسر فران بورجیا اور مشہور آسٹریلیائی فلم ایڈیٹر جِل بِل کاک شامل ہیں، یہ جیوری بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکار  (خاتون) اور خصوصی جیوری انعام کے شعبوں میں فاتحین کا تعین کرے گی۔ جیتنے والی فلم کو40 لاکھ کا انعام اور فیسٹیول کا ایک اعلیٰ اعزاز حاصل ہوگا۔

اس سال کی فلموں کی فہرست مختلف موضوعات اور صنفوں پر مشتمل ہے، جو ہمیں نئے علاقوں میں لے جاتی ہیں، نظریات کو چیلنج کرتی ہیں اور نئی آوازوں کو اجاگر کرتی ہیں۔

یہ ہیں کچھ قابل ذکر نامزدگیوں کی جھلک:

 

  1. فیئر اینڈ ٹریمبلنگ( ایران)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/F_TS900.jpg

ایران کی دو انتہائی قابل احترما  خاتون فلم ساز، منیجہ حکمت اور فائزہ عزیزخانی، اپنی فلم‘فیئر اینڈ ٹریمبلنگ’ میں ایک ایسے منظر دلکش کہانی پیش کرتی ہیں، جس میں ایک بزرگ خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو تیزی سے بدلتی دنیا میں خوف اور تنہائی کا سامنا کر رہی ہے۔

یہ ایرانی فلم اس سال کے آئی ایف ایف آئی میں ورلڈ پریمیئر کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فلم سماجی تبدیلیوں کے درمیان ذاتی تبدیلی پر غور کرتی ہے اور جدید ایران میں خواتین کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے۔

 

  1. گُلیزر( ترکی)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gulizar3SXX.jpg

ترک مصنفہ اور ہدایت کارہ بلکیس بیرک اپنے پہلی فیچر فلم میں ‘گُلیزر’ کی زندگی کا جائزہ لیتی ہیں، جو ایک نوجوان خاتون ہے جو صدمے اور معاشرتی توقعات کا مقابلہ کرتے ہوئے آزادی کی جستجو میں ہے۔

فلم نے فیسٹیول سرکٹ میں توجہ حاصل کی ہے اور یہ پہلے ہی 2024 کے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور 2024 کے سان سبیسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہو چکی ہے۔

 

  1. ہُولی کاؤ( فرانس)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/holycowT8L4.jpg

فرانسیسی فلم ساز لوئز کوروائزر کی پہلی فیچر فلم ‘ہولی کاؤ’جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے نوجوان پر مبنی ایک شاندار کامیڈی-ڈرامہ فلم ہے، جو 18 سالہ ٹوٹونے کی کہانی بیان کرتی ہے، جس کی بے فکری سے بھری زندگی اس وقت الٹ پلٹ جاتی ہے جب اُس کے اوپر اس کی چھوٹی بہن کی ذمہ داری آن پڑتی ہے۔ اس فلم کو 2024 کےکانس فلم فیسٹول میں باوقاریوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ دلکش فلم مغربی فرانسیسی آلپس کے جیوکا کے پہاڑی علاقے کے ارد گرد گھومتی ہے، جس میں بڑے ہونے کی الجھنوں اور بالغ ہونے کی ذمہ داریاں دکھائی گئی ہیں، جن کا سامنا مرکزی کردار کو کرنا پڑتا ہے۔

  1. آئی ایم نیوینکا (اسپین)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NevenkaL2I2.jpg

 

‘آئی ایم نیوینکا’ گویا ایوارڈیافتہ ڈائرکٹر اسیار بولائن کی ایک جرات مندانہ کہانی ہے جس میں ایک عورت کو اپنی طریقے سے معاشرتی ناانصافی کے خلاف لڑتے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2024 میں سان سباستیان بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ‘ایوسکاڈی باسک کنٹری 2030 ایجنڈہ ایوارڈ’ جیت چکی ہے۔

فلم نیوینکا فرنینڈیز کے کیس پر مبنی ہے، جو 2001 میں پونفیریڈا سٹی کونسل کی ایک رکن تھیں اور اسپین میں ایک اعلیٰ درجے کے سیاستدان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر مقدمہ جیتنے والی پہلی عورت بن گئیں۔

سچائی پر مبنی یہ کہانی انصاف کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے اور اسپین میں ہراسانی اور صنفی مساوات کے وسیع سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔

  1. پینوپٹی کون (جارجیا-یو ایس اے)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/panoYKTV.jpg

‘پینوپٹی کون’ میں، جارجین-امریکن ہدایتکار جارج سکھارولڈیزے کی دلکش ڈیبیو فلم میں ایک نوجوان جارجیائی لڑکا اپنے زندگی کے سوالات جیسے شناخت، اخلاقیات اور خودی کا سامنا کرتا ہے۔ یہ فلم 2024 میں کارلووی ویری فلم فیسٹیول میں ‘ایکیومینیکل جیوری - اسپیشل مینشن’ ایوارڈ جیت چکی ہے۔

یہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے نوجوان کی کہانی ہے، جس میں فلم ، اس کے سوویت جارجین سماج کے بعد کے معاصر عہد میں بڑے ہونے پر درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے۔

  1. پیئرس (سنگاپور)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pierceKTMQ.jpg

سنگاپور کی سابقہ قومی فینسر اور ابھرتی ہوئی فلم ساز نیلشیا لو کی فلم ‘پیئرس’ کو اس سال کارلووی ویری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا۔

یہ ایک نفسیاتی تھریلر ہے جو خاندان اور بھائیوں کے درمیان رقابت کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم فینسنگ(تیغ زنی) کی مسابقتی دنیا کے پس منظر میں سیٹ کی گئی ہے اور دو بھائیوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے عزم کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  1. ریڈ پاتھ( تیونس)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/redPathBE4C.jpg

تیونس کے معروف تھیٹر اور سنیما کے ہدایتکار اور پروڈیوسر لطفی عاشور کی تازہ ترین فلم‘ ریڈ پاتھ’ اشرف کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک نوجوان چرواہا ہے اور جو ایک دلکش منظرنامے میں صدمے، روایات اور ذاتی نقصان سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ یہ فلم 2024 میں مقبول لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

  1. شیفرڈز( کناڈا-فرانس)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shephendr6V0I.jpg

نئے کیوبیک سنیما کے سرکردہ شخصیت، سوفی ڈیراسپے کی فلم‘ شیفرڈز’خود کی دوبارہ تلاش اور دیہی زندگی کی سخت حقیقتوں پر مبنی ایک بصری طور پر دلکش فلم ہے۔

یہ فلم ان کی تازہ ترین تخلیق ہے جس نے 2024 میں ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین کینیڈیائی فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا ۔

فلم ایک کینیڈیائی کاپی رائٹر کی کہانی بیان کرتی ہے جو سکون اور نئی زندگی کے آغاز کی تلاش میں فرانس کے ایلز میں ایک چرواہے کی زندگی گزارنے آتا ہے،لیکن جب وہ اپنی نئی زندگی کی تنہائی اور مشکلات کا سامنا کرتا ہے، تو اسے اپنے ماضی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈیراسپے کی ماہرانہ ہدایت کاری ناظرین کو انسانی لچک اور کردار کی طاقت کے خیالات کو دریافت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

  1. دی نیو اِیئر دیٹ نیور کیم ( رومانیہ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Newyear7JLY.jpg

ایوارڈ یافتہ رومانیہ کے مصنف اور ہدایتکار بوگدان موریسانو کی فلم ‘دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم’ 1989 کے رومانیہ کے انقلاب کے دوران چھ افراد کی زندگیوں کے ذریعے ناظرین کو ایک سفر پر لے کر جاتی ہے۔ اس فلم نے 2024 میں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اوریزنتی ایوارڈ برائے بہترین فلم اور اسپیشل مینشن: آتھرز انڈر 40 ایوارڈ جیتا۔

یہ ایک تاریخی ڈرامہ ہے جس کی کہانی گہری ذاتی نوعیت کی ہے، اور موریسانو کی فلم سیاسی ہلچل کو انسانی مزاحمت، نقصان اور امید کی کہانیوں کے ساتھ بُنتی ہے۔

10. ٹاکسک (لیتھوانیا)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/toxic5OR3.jpg

اپنی پہلی فیچر فلم میں، لتھوانیائی فلمساز اور اسکرین رائٹر سولے بلوویٹ نے زہریلے پن کے درمیان دوستی کیموجودہ دور کی فطری اور ذہن کو متاثر کرنے والی کہانی پیشکی ہے۔

’ٹاکسک‘ نےنوجوانی، دوستی اور خود کو تباہ کرنے کی پیچیدگیوںپر بات کی ہے۔فلمساز نوجوانی کے تاریک پہلو کو تلاش کرتا ہے، جذباتی انتشار اور بڑے ہونے کے دباؤ کی تصویر کشی کے لیے تنقیدی تعریف حاصل کرتا ہے۔

اس فلم نے 77ویں لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، 2024 میں گولڈن لیپرڈ، سواچ فرسٹ فیچر ایوارڈ، اور ایکومینیکل جیوری پرائز جیتا ہے۔

11. ویوز (چیک جمہوریہ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/wavesVH36.jpg

چیک اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر جیری میڈل کی’ویوز‘ ان کی تیسری فیچر فلم ہے، اور اسے 97ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے جمہوریہ چیک کی آفیشل انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فلم ایکزبردست تاریخی ڈرامہ ہے جو 1968 میں چیکوسلواکیہ پر سوویت حملے کی عکاسی کرتا ہے۔ فلم کی کہانی صحافیوں کے ایک گروپ کے اردگرد گھومتی ہے جو سچ کیرپورٹ دینے کے لیےزبردست جوکھم اٹھاتے ہیں کیونکہ ان کے ملک کی آزادی خطرے میںتھی۔

12. ہو ڈو آئی بیلانگ ٹو (تیونس-کینیڈا)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/belongsB0SZ.jpg

’ہو ڈو آئی بیلانگ ٹو‘، مشہور تیونسی-کینیڈین فلم ساز مریم جوبیر کی پہلیفیچر فلم ہے۔ یہ ایک ٹوٹے ہوئے خاندان کے بارے میں ایکزبردست اور  پُرجوش ڈرامہ ہے۔ یہ فلم تیونس کی ایک خاتون کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اپنیممتا اور سچائی کی تلاش کے درمیان اس وقت پھنس جاتی ہے جب اس کا بیٹا جنگ سے گھر واپس آتا ہے اور پورے گاؤں میں اندھیرا چھا جاتا ہے۔

فلم کا پریمیئر برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں ہوا۔

فلم میںممتا  اور ذاتی قربانی کی ایک پیچیدہ داستان بیان کی گئی ہے۔ جوبیر کے کام کو پہلے ہی اس کی جذباتی گہرائی اور مضبوط پرفارمنس کی وجہ سے تعریف مل چکی ہے۔

13. دی گوٹ لائف (انڈیا)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GoatW1R5.jpg

’’دی گوٹ لائف‘‘ میں، نیشنل ایوارڈیافتہ ملیالم فلمہدایت کار بلیسی سعودی عرب کے سخت صحرا میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک بھارتی محنت کش کی سچیداستان بیان کرتے ہیں۔

یہ فلم بن یامین کے مشہور ملیالم ناول ’’آڈوجیوِتھم‘‘سے لی گئی ہے، جو خلیج میں کام کرنے والے ایک ملیالی تارکین  وطن محنت کش، نجب کے حقیقی زندگی کے تجربات پر مبنی ہے۔

یہ دل کو چھو لینے والا ڈرامہ زندگی کی مشکلات کے درمیان نقل مکانی، بقاء اور انسانیت کے جذبے کے موضوعات کو اجاگر کرتا ہے۔

14. آرٹیکل 370 (بھارت)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/370JLPM.jpg

’’آرٹیکل 370‘‘، جس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈیافتہ فلم ساز آدیتیہ سُہاس جَمبھلے نے کی ہے، ایک سنسنی خیز سیاسی تھرلر ہے جو بھارت کی پیچیدہ آئینی تبدیلیوں کے پس منظر میں مرتب کیا  گیا ہے۔

یہ کہانی آرٹیکل 370 کی باریکیوںسے گہری چھان بین کرتی ہے، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی خود مختاری دی۔  مذکورہ فلم بہترین طریقے سے اس علاقے کے سماجی و سیاسی منظرنامے کو پیش کرتی ہے۔ ہدایت کار  نے اس فلم میں طاقت کی کشمکش اور ذاتی قربانی کی کہانی کو بہترین انداز میںپیش کیا  ہے۔

15. راؤ صاحب (بھارت)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RaavsahibYV0G.jpg

’’راؤ صاحب‘‘ایک متوقع مراٹھی  کرائم تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری قومی  ایوارڈیافتہ فلم ساز نکھل مہاجن نے کی ہے۔ یہ فلم اس سال کے آئی ایف ایف آئی ( افی )میں ورلڈ پریمیئر کے طور پر پیش کی گئی۔ نکھل مہاجن کییہ کرائم تھرلر  فلم قبائلی زمینوں میں انسان اور جانور کے تصادم اور انصاف کی تلاش پر مرکوز ہے۔ فلم  کی کہانی  دل کو چھو لینے والی ہے جو بھارت کی قبائلی زمینوں پر مبنی ہے۔

سنیما میں خواتین کی آوازوں کا جشن

 یہاں یہ بات ذکر کرنا قابلِ ذکر ہے کہ اس سال کی نامزدگیاں خواتین فلم سازوں کے لیے بھی ایک خراجِ تحسین ہیں کیونکہ یہ ایک اتفاق ہے کہ  15 فلموں میں سے 9 فلموں کی ہدایت کاری  باصلاحیت خواتین فلم سازوں نے کی ہیں۔

اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کریں

تو، آپ کس کے حق میں ہیں؟

کیا آپ نے اب تک  اپنا پسندیدہ منتخب کر لیا ہے؟

 آیئے آپ  اس نومبر میں آئی ایف ایف آئی (افی ) میں شامل ہوں اور ان شاندار سنیما کے تخلیقات کو دیکھنے کا موقع حاصل کریں جیسا کہ وہ مقبول گولڈن پی کاک  کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔

پچپن واں بین الاقوامی فلمی میلہ 20 نومبر سے 28 نومبر 2024 تک پاناجی، گوا میں منعقد  کیا جائے گا۔ لہذا  حیرت زدہ، متاثر، اور محظوظ ہونے کے لیے تیار رہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2024/oct/ph20241021420201.pngPIB IFFI CAST AND CREW | Rajith/ Nikita/ Hiramani/Darshana | IFFI 55 -14

iffi reel

 

*********

ش ح ۔م  ش ۔ ا گ۔ ش ر  - ص ج ۔ش ہ ب۔س ع س

U. No.2434

iffi reel

(Release ID: 2073133) Visitor Counter : 31