بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وجیلنس آگاہی ہفتہ 2024 کی اختتامی تقریب وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی میں منعقد ہوئی

Posted On: 13 NOV 2024 5:13PM by PIB Delhi

 جناب سشانت کمار پروہت، آئی آر ایس ای ای، چیئرپرسن، وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی نے ایک حوصلہ کن خطاب کیا، جس میں انہوں نے پورٹ پر مال کی ہینڈلنگ کی سہولتوں، مال کی نکاسی کے انفراسٹرکچر میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور آنے والی گرین ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ کی سہولتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام آپریشنز میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور ترقی کو ایک ساتھ چلنا چاہیے، تاکہ ترقی ایمانداری اور جوابدہی کے ساتھ حاصل کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159XY.jpg

تقریب کے مہمانِ خصوصی، جناب بانی برتا رائے، سی ایس ایس، ڈائریکٹر، سینٹرل وجلنس کمیشن نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک میں تمام شعبوں میں ایمانداری کو فروغ دینے کے لیے ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے جہاں اس کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے تمام افسران اور عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ کام کے عمل میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) سے مکمل طور پر آگاہ ہوں اور ان کی پیروی کریں تاکہ غلطیوں کو کم  سے کم کیا جا سکے اور ورک پلیس میں ایمانداری کو برقرار رکھا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LSF0.jpg

جناب ایس مرلی کرشنن، آئی ڈی اے ایس، چیف وجلنس آفیسر، وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی نے  حاضرین کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پورٹ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے منعقد کردہ مقابلے نوجوان ذہنوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کریں گے کہ کرپشن کس طرح قوم کی تعمیر کے عمل میں رکاوٹ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XFM2.jpg

28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک منائے جانے والے وجیلنس آگاہی ہفتہ کی تقریبات کے دوران، جس کا موضوع ‘قوم کی خوشحالی کے لیے ایمانداری کی ثقافت’ تھا، مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں اسکٹ، مضمون نویسی، ڈرائنگ، تقریر، مباحثہ، گلوکاری، رقص، ڈیجیٹل پیشکش، مختلف تربیتیں، عزم اور ریلی شامل تھیں، جو پورٹ کے ملازمین، اسکول کے بچوں اور کالج کے طلباء کے لیے ترتیب دی گئی تھیں۔ کنٹریکٹرز، وینڈرز اور پورٹ کے افسران و ملازمین کے لیے حساسیت کے سمینارز بھی منعقد کیے گئے۔

 جناب بانی برتا رائے، سی ایس ایس، ڈائریکٹر، سینٹرل وجیلنس کمیشن اور جناب سشانت کمار پروہت، آئی آر ایس ای ای، چیئرپرسن، وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی نے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کیے۔ محکمہ جات کے سربراہان، سینئر افسران اور پورٹ کے ملازمین، پورٹ صارفین، شراکت دار، اسکول کے طلباء اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔

*********

ش ح ۔م  ش ۔ ص ج

U. No.2431


(Release ID: 2073083) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil