پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت کل نئی دہلی میں ایک روزہ مالیاتی کمیشن کنکلیو کی میزبانی کرے گی،
سولہویں ایف سی کےچیئرمین اجلاس کی صدارت کریں گے‘ترقی کے لیے اختیارات کی منتقلی’ کے موضوع پر کنکلیو؛ مقصدآر ایل بی ایس کو فنڈ مختص کرنے میں ریاستی مالیاتی کمیشن کی مؤثریت کو بڑھانا
Posted On:
13 NOV 2024 1:38PM by PIB Delhi
پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کو زیادہ سے زیادہ اختیارات کی منتقلی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش میں، پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) 14 نومبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک روزہ مالیاتی کمیشن کنکلیو کا انعقاد کرے گی۔ 16 ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اروند پنگڑیا کی قیادت میں منعقد ہونے والا یہ کنکلیو کلیدی شراکت داروں کو ایک ساتھ لاکر دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی ایس) کو فنڈز کو مؤثر طریقے سے مختص کرے اور ان کے کردار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کنکلیو کا مقصد مقامی گورننس اور مالیاتی منتقلی میں شامل مختلف شراکت داروں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب میں 16ویں مالیاتی کمیشن کے اراکین، پنچایتی راج کی وزارت، وزارت خزانہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر افسران اور معروف تعلیمی اور متعلقہ اداروں کے نامور ماہرین شرکت کریں گے۔ آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ اور اتر پردیش کے نو ریاستوں کےمالیاتی کمیشنوں کے چیئرپرسن، جنھوں نے ابھی تک ایس ایف سیز قائم نہیں کیے ہیں،سےتوقع ہے کہ وہ ایس ایف سیز کے کام کاج کے بارے میں اپنے تجربات اور معلومات کو ریاستوں کے مالیاتی محکموں کے ساتھ اشتراک کریں گے۔
اہم اجلاس اور مباحثے:
کنکلیو میں چار اہم اجلاس ہوں گے جن میں مقامی اداروں میں مالیاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں ایس ایف سیز کی مؤثیریت پر خاص زور دیا جائے گا:
- افتتاحی اجلاس - پنچایتی راج کی وزارت اور شہری اور مکانات کے امور کی وزارت کے سکریٹریوں کے افتتاحی خطاب کے ساتھ ساتھ 16ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اروند پنگڑیا کا کلیدی خطبہ ہوگا۔ایم او پی آر کے جوائنٹ سکریٹری ایک پریزنٹیشن دیں گے۔
- اجلاس I: لوکل باڈی گرانٹس – اِس اجلاس میں ٹائیڈ بمقابلہ انٹائڈ گرانٹس سے متعلق چیلنجز اور مواقع، لوکل باڈی اکاؤنٹس کی آن لائن دستیابی اور آڈٹ، اور گرانٹ کے استعمال سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
- اجلاس II: پنچایت فائنانسز - اس اجلاس میں پنچایتوں کے لیے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کی حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ فنڈز اور کاموں کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
- اختتامی اجلاس – محکمۂ اخراجات کے سکریٹری اور 16ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین کا خطاب۔
کنکلیو کے اہم مقاصد
یہ کنکلیوایس ایف سیز کی ساختی اور آپریشنل ضروریات کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، ایک مضبوط، زیادہ ذمہ دار فریم ورک کو فروغ دے گا ،جو زمینی سطح پر پائیدار ترقی میں براہ راست تعاون کرسکتا ہے۔ بات چیت میں ایس ایف سی کی سفارشات کی بروقت تشکیل، رپورٹنگ اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، وسائل کی مؤثر تقسیم کو فروغ دینے اور زمینی سطح پر ترقی کے لیے تمام شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
*********
ش ح ۔م ش ۔ ص ض
U. No.2419
(Release ID: 2072997)
Visitor Counter : 27