شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر سُکانتا مجومدار حیدرآباد میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو میں شرکت کریں گے
Posted On:
12 NOV 2024 7:54PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) 13 نومبر 2024 کو پارک حیات حیدرآباد میں صبح 10:30 بجے سے شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس تقریب میں شمال مشرقی خطے کی ترقی اور تعلیم کی وزارت ، حکومت ہند کے محترم وزیر مملکت ڈاکٹر سُکانتا مجومدار شرکت کریں گے، ان کے علاوہ میزورم کے عزت مآب گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایم ڈی او این ای آر کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیزا داش ، اور مختلف شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس تقریب کا اہتمام شمال مشرقی ریاستوں کی ریاستی حکومتوں، فکی (صنعتی شراکت دار) اور انویسٹ انڈیا (سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے والا شراکت دار) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
شمال مشرقی سرمایہ کار سربراہ ملاقات سے قبل کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر پانچویں اہم روڈ شو، یعنی حیدرآباد روڈ شو میں آٹھ شمال مشرقی ریاستوں: اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تری پورہ، کے نمائندوں کی جانب سے پرزنٹیشن پیش کی جائیں گی۔ یہ ریاستیں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، حفظانِ صحت، زراعت اور اس سے وابستہ شعبے، تعلیم اور ہنرمندی ترقیات، کھیل کود اور تفریح، سیاحت اور میزبانی، بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس اور توانائی سمیت کلیدی شعبوں میں مختلف سرمایہ کاری مواقع کو اجاگرکریں گی۔
ایم ڈی او این ای آر کے زیر اہتمام شمال مشرقی سرمایہ کار سربراہ ملاقات کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور معاشی ترقی کو تحریک دینا ہے۔ ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ اور بنگلورو میں پچھلے روڈ شوز میں زبردست شرکت ملاحظہ کی گئی تھی۔
پچھلا روڈ شو، جس میں جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، وزیر مواصلات اور ایم ڈی او این ای آر نے شرکت کی، بنگلورو میں 26 ستمبر 2024 کو منعقد کیا گیا تھا، جس میں زبردست شرکت ملاحظہ کی گئی۔ عزت مآب وزیر نے حاضرین کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے اہم اقدامات سے واقف کروایا۔ اس سلسلے میں شمال مشرقی بھارت کی تیز رفتار تبدیلی اور سرمایہ کاری کے ایک سازگار مقام کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔
توقع کی جاتی ہے کہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والا یہ روڈ شو متعدد ایسے ممکنہ سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب راغب کرے گا جو شمال مشرقی بھارت کے نمو کے سفر کا حصہ بننے کے متمنی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2400
(Release ID: 2072889)
Visitor Counter : 20