نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

‘کٹمب پربودھن’ ہندوستانی ثقافت کا بنیادی اصول ہے: نائب صدر


ایک شہری کے طور پر فرائض کی انجام دہی ملک کی  خدمت کی بہترین شکل ہے - نائب صدر

ہندوستان ہمیشہ سماجی ہم آہنگی، عالمی امن اور سب کی فلاح و بہبود کا حامی رہا ہے - نائب صدر

اجین میں 66ویں ‘آل انڈیا کالی داس فیسٹیول’  کا  نائب صدر کے ہاتھوں افتتاح

Posted On: 12 NOV 2024 6:11PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر نے آج اجین میں اپنے خطاب کے دوران سماج میں ‘کٹمب پربودھن’  (خاندانوں اور خاندانی اقدار کی مضبوطی) پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹمب پربودھن ہندوستان کے سرشت میں شامل ہے اور یہ ہماری ثقافت کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا،  ‘‘یہ ہندوستان کے کردار کا حصہ ہے، اگر ہم خاندان پر توجہ نہیں دیں گے تو زندگی کیسے بامعنی ہوگی؟ ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ہمارے پڑوس میں کون ہے، ہمارے معاشرے میں کون ہے، ان کی خوشیاں اور غم کیا ہیں، اور ہم ان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں اس وقت جب ہر کوئی مادیت کی طرف رخ کر رہا  ہے، ہم اپنے پیاروں کو نظر انداز کر رہے ہیں، قوم اسی وقت ترقی کرے گی جب قوم کی دیکھ بھال ہو گی۔ جب ہم اپنے آپ کی پرواہ کرتے ہیں تو یہ ہماری ثقافت کا بنیادی اصول ہے۔’’

آج اجین میں 66 ویں ‘آل انڈیا کالی داس فیسٹیول’  میں اپنے خطاب میں نائب صدر نے شہریوں کے فرائض کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا،  ‘‘بھائیو اور بہنو، کوئی بھی معاشرہ یا ملک صرف حقوق پر زور دے کر نہیں چل سکتا۔ ہمارا آئین ہمیں حقوق  دیتا ہے۔لیکن ہمیں اپنے شہری ہونے  کی ذمہ داریوں کے ساتھ توازن رکھنا چاہیے۔ قوم ہمارا سب سے بڑا مذہب ہے، اور ہر شہری کو اس میں اپنا  رول ادا کرنا  چاہیے۔’’

نائب صدر نے کردار سازی کے لیے نوجوان نسل میں شہری فرائض اور اخلاقیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،  ‘‘بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کے کردار پر توجہ دینی چاہیے اور اخلاقیات پر ان کے یقین کو پروان چڑھانا چاہیے۔ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ بچوں کا ڈاکٹر، انجینئر، افسر، یا کاروباری بننے کا تصور کرنا اور ان کی خواہش کرنا بہت اچھی بات ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچے بڑے ہو کر اچھے شہری بنیں جو ایک ذمہ دار شہری ہونے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کی اہمیت کو سمجھتے ہوں۔’’


‘ساماجک  سمرستا’ [سماجی ہم آہنگی] کے تئیں ہندوستان کی وابستگی پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ‘‘آج  ‘ساماجک سمرستا’  کو کئی سمتوں سے چیلنج کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سماجی ہم آہنگی، عالمی امن اور سب کی فلاح و بہبود کے لیے کھڑا رہا ہے۔ ہم  ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جس نے وسودھیو کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کے اصول کو اپنایا ہے اور دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے ہم نے دنیا کو یوگا دیا کیونکہ ہم سب کا بھلا سوچتے ہیں۔


عظیم شاعر کالی داس کے کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا،  ‘‘آج کا سلگتا ہوا مسئلہ ماحولیات ہے، اور یہ وہ چیز ہے جو ہم مہاکوی کالی داس کے کاموں سے سیکھتے ہیں۔ ان کے کام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ماحولیاتی تحفظ اور تخلیق ہمارے وجود کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہم سب کو اس سنگین مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ موسمیاتی تبدیلی اور یاد رکھیں کہ ہمارے پاس زمین کے علاوہ رہنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے۔

‘‘میگھ دوت’’  ہمیں فطرت کا بے مثال حسن دکھاتی ہے، لیکن یہ ہمیں فطرت کے ساتھ کھلواڑ نہ کرنے کا درس بھی دیتی ہے۔ فطرت کی تخلیق اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم فطرت پر توجہ نہیں دیتے، جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، ہمارے پاس کوئی دوسرا سیارہ نہیں ہےجسے گھر کہہ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام، ‘ایک پیڑ ما ں کے نام’ ایک بہترین پہل ہے۔ اگر ہندوستان کا ہر شہری اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگاتا ہے اور اس کا تحفظ کرتا ہے تو اس سے ایسا انقلاب آجائے گا جیسا کہ ہم نے صفائی کے میدان میں حاصل کیا تھا’’۔

نائب صدر نے ثقافت کے تحفظ کی اہمیت اور ہندوستانی تہذیب کی وراثت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ یہ بات یقینی ہے کہ کوئی بھی قوم یا معاشرہ جو اپنی ثقافت اور ثقافتی ورثے کو محفوظ نہیں رکھتا وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا، ہمیں اپنی ثقافت پر پوری توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہماری ثقافتی جڑیں ہمیں زندگی کے جوہر، زندگی کی قدر کی یاد دلاتی ہیں۔ 66واں آل انڈیا کالی داس فیسٹیول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم دنیا میں کتنے منفرد ہیں۔ دنیا میں ہندوستان جیسا کوئی ملک نہیں ہے جس کی ثقافت اتنی بیش قیمتی ہے ۔ ’’

****

ش ح۔ع و۔  خ م

U NO:2391


(Release ID: 2072827) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam