کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کی خصوصی مہم 4.0 اہم سنگ میل کے ساتھ اختتام پذیر
ایس سی 4.0 کے تحت کوئلے کی وزارت نے جگہ کو وسیع کرنے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا
وزارت کوئلہ کے ذریعہ ایس سی 4.0 کے تحت 38.27 کروڑ روپے مالیت کا کچرا ٹھکانے لگایا گیا
Posted On:
12 NOV 2024 12:34PM by PIB Delhi
2 سے 31 اکتوبر 2024تک چلائی گئی خصوصی مہم 4.0 کے دوران، کوئلہ کی وزارت نے اپنے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز ( پی ایس یوز)، منسلک دفاتر اور خود مختاراداروں کے ساتھ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور شاندار نتائج حاصل کیے۔ کلیدی سرگرمیوں میں جسمانی اور الیکٹرانک فائلوں کا تیزی سے جائزہ اور زیر التوافائلوں کو ختم کرنا شامل تھا۔ ارکان پارلیمنٹ، وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی ایم او کے زیر التوا حوالہ جات کی تعداد کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
کوئلے کی وزارت نے تمام وزارتوں/محکموں کے درمیان جگہ کو کارآمد بنانے (78.46 لاکھ مربع فٹ) میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسکریپ ڈسپوزل سے رقم کی حصولیابی (38.27 کروڑ روپے) میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، وسائل کی اصلاح اور پائیداری میں ایم او سی کی فعال کوششوں کو ظاہر کرتے ہوئے(جیسا کہ 6 نومبر 2024 کو منعقد ہوئی ڈی اے آر پی جی کی ایس سی 4.0 پر 8ویں جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا )۔ مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔
نمبر شمار
|
سرگرمیاں
|
اہداف
|
کامیابیاں
|
1
|
صفائی مہم کے مقامات کی تعداد
|
964
|
1,116 (115 فیصد)
|
2
|
خالی کرائے گئے مقامات
|
78,46,345 اسکوائرفٹ .
|
3
|
ٹھکانے لگایا گیا کچرا
|
9,865 میٹرک ٹن
|
4
|
رقم کا حصول
|
38,26,80,742 روپیہ
|
5
|
فیزیکل فائلوں کا جائزہ
|
19,091
|
30,999 (162 فیصد)
|
6
|
فیزیکل فائلیں ختم کی گئیں
|
10,599
|
7
|
ای-فائلوں کا جائزہ
|
34,442
|
40,633 (117 فیصد)
|
8
|
بند کی گئیں ای - فائلیں
|
15,365
|
9
|
عوامی شکایات
|
167
|
166 (99.4 فیصد)
|
10
|
وزیر اعظم دفتر سے متعلق ریفرینس
|
136
|
136 (100 فیصد)
|
11
|
اراکین پارلیمنٹ سےمتعلق ریفرینس
|
51
|
48 (94 فیصد)
|
سوچھتا اقدامات کی وجہ سے دفتری کیمپس اور ملحقہ علاقوں کے اندر بڑے علاقوں کو صاف کیا گیا، جس سے زیادہ قابل استعمال جگہ پیدا ہوئی۔ اس کوشش نے نہ صرف صاف ستھرا ماحول تیار کرنے میں اہم رول ادا کیا بلکہ کچرے کو ٹھکانے لگا کر بڑی مقدار میں آمدنی بھی کی۔
وزارت کوئلہ کی کوششوں کے نتیجے میں دفتر کی صفائی میں نمایاں بہتری آئی، جس میں صفائی کی جگہوں کی پہلے اور بعد کی تصاویر نمایاں طور پر پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔
پانڈویوار ایریا، ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل)
سول ڈپارٹمنٹ کوریڈور، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل ) ہیڈکوارٹر، بلاسپور
اندرا وہار اسپتال، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)، بلاسپور کی امرت فارمیسی
ستگرام سری پور ایریا، ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے تحت ڈبور کولیری میں پی آئی ٹی آفس (اولڈ ویٹ برج روم) میں صفائی ستھرائی اور تزئین کاری
خصوصی اقدامات: عوامی شمولیت اور مختلف طبقات میں رسائی
دور دراز اور دیہی علاقوں سمیت ملک کے کونے کونے تک اس مہم کی رسائی ہوئی۔ اندرونی صفائی اور ریکارڈ رکھنے کی کوششوں کے علاوہ، وزارت نے عوامی مشغولیت کے پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے مہم کی رسائی کو کمیونٹی تک بڑھایا جس میں شہریوں کو مشغول کرنے اور اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوچھتا ریلیاں، نکڑ ناٹک، اور تصفیہ کیمپ-1 کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی، خاص طور پر اسکول کے بچوں کو مہم کے بارے میں حوصلہ افزائی اور حساسیت پیدا کی گئی۔ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لیے صافی متروں کے لیے فلاحی اقدامات کئے گئے جن میں صحت کی جانچ اور شناخت بھی شامل تھی۔
خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ساتھ مل کر ریکارڈ مینجمنٹ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزارت کے اہلکاروں نے ریکارڈ کے انتظام کے مؤثر طریقوں، ڈیٹا تک رسائی اور تنظیمی کارکردگی کو بڑھانے کے بارے میں تربیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ ، سائبر سیکیورٹی کے بارے میں عہدیداروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ‘‘سائبر جاگروکتا’’ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ صاف اور موثر کام کی جگہوں کو برقرار رکھنے میں مصروفیت اور جدت کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں، بشمول کلین ڈیسک مقابلے، کوئز، اور ‘‘ویسٹ ٹو ونڈر’’ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
خصوصی مہم 4.0 میں تخلیقی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے وزارت کوئلہ کی کچھ تنظیموں نے پرجوش افرادی قوت کی شرکت کے ساتھ شہریوں کی شمولیت اور اجتماعی کارروائی کے ساتھ اچھے عمل کے حصے کے طور پر درج ذیل اقدامات کیے ہیں جو مستقبل کے اقدامات کی راہ ہموار کریں گے۔
بہترین طریقہ کار :
- اے آئی -بن
سی آئی ایل نے کچرے کو موثر طریقے سے الگ کرنے اور پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے دو اسمارٹ-ری بنس لگائے، جس سے سماجی شمولیت، صارف دوست ڈیزائن، اور لاگت کی کارکردگی کو فروغ ملا ۔
- سولر ٹری
سی ایم پی ڈی آئی ایل نے اپنے کیمپس میں پانچ کلو واٹ کے تین سولر ٹری لگائے اور بی سی سی ایل نے دفتر اور رہائشی عمارتوں پر 2.3 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پینل لگائے، جس کا افتتاح وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے کیا، اس سے صاف اور قابل تجدید توانائی اور پائیداری کو فروغ دیا جائے گا۔
- ویسٹ ٹو آرٹ
سی ایم پی ڈی آئی ایل نے فنکاری کو پائیداری کے ساتھ جوڑ کر، فضلے کے مواد سے ایک ‘‘گولڈن ڈیئر اینڈ فاؤن’’ کا مجسمہ بنایا۔ مزید برآں، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 7 فٹ کا مجسمہ بی سی سی ایل، دھنباد میں اسکریپ سے تیار کیا گیا تھا۔
4-ٹیبل ٹینس کورٹ
بی سی سی ایل نے ایک غیر استعمال شدہ علاقے کو ٹیبل ٹینس کورٹ میں تبدیل کر دیا، جس سے ملازمین کی صحت اور کام اور معمولات زندگی میں توازن پیدا ہوا ۔
5-انوینٹری مینجمنٹ پورٹل
کوئلہ کی وزارت نے سامان کی موثر ٹریکنگ اور تقسیم، جوابدہی کو بڑھانے اور غلطیوں کو کم کرنے کے لیے اپنی انوینٹری مینجمنٹ کو ڈیجیٹلائز کیا۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت کامیابیاں وزارت کوئلہ کی پائیداری، کارکردگی اور ملازمین کی بہبود کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔ کچرے کے انتظام کے جدید حل اور قابل تجدید توانائی سے لے کر اسکریپ مواد کے تخلیقی استعمال اور ریکارڈ کو بہتر بنانے کے اقدامات تک، ان کوششوں نے کام کی جگہوں کو تبدیل کیا ہے اور تنظیمی طریقوں کو مضبوط کیا ہے۔ مہم کے اختتام پر، وزارت ان بہتریوں کو برقرار رکھنے اور ایک صاف ستھرا، زیادہ موثر کام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے جو حکومت کے سوچھتا اور عمدہ کارکردگی کےنظریہ کے مطابق ہے۔
****
ش ح۔ع و۔ خ م
U NO:2373
(Release ID: 2072726)
Visitor Counter : 23