پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا: پنچایتی راج ادارے شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی میں سب سے آگے؛ ویبینار  میں ڈیجیٹل انضمام پرتوجہ مرکوز کی گئی


کرناٹک، گجرات اور کیرالہ پنچایتی راج  میں ڈیجیٹل گورننس اختراعات کیلئے مثالی ریاستیں

Posted On: 12 NOV 2024 11:41AM by PIB Delhi

گیارہ نومبر 2024 کو قومی ای-گورننس ویبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو 24-2023) کے تحت ‘‘پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ فراہم کردہ شہری-مرکزی خدمات’’ پر ایک خصوصی ویبینار منعقد کیا گیا، جس کا اہتمام پنچایتی راج کی وزارت(ایم او پی آر) اور  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی ) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ویبینار نے دیہی ہندوستان میں خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں ڈیجیٹل حل کے تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں دیہی برادریوں کے لیے ایک جامع، قابل رسائی اور شہریوں پر مرکوز گورننس ماڈل بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس میں ملک بھر سے گرام پنچایتوں اور پی آر آئی کے نمائندوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے اپنے خطاب میں دیہی خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے میں ڈیجیٹل انضمام کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے یونیفائیڈ، ملٹی پورٹل حل کے ذریعے پنچایتی راج اداروں(پی آر آئیز) کو بااختیار بنانے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا جو دیہی شہریوں کے لیے ضروری خدمات تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مختلف سروس ڈیلیوری پورٹلز کو مربوط کرکےآئی آر آئیز رسائی کو آسان بنا سکتے ہیں، کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور ایک جدید، ذمہ دار دیہی گورننس فریم ورک کو فروغ دیا جا سکتاہے۔ جناب بھاردواج نے اس کوشش کو وزارت کے جامع، پائیدار دیہی ترقی کے وسیع وژن کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(3)C6RC.jpeg

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے پنچایتی راج نظام کی بنیاد کے طور پر شہریوں پر مرکوز حکومت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خصوصی ویبینار کا آغاز کیا۔ انہوں نے دیہی آبادی تک ضروری خدمات پہنچانے میں پی آر آئیز  کے اہم کردار کی تعریف کی اور ریاستی زیرقیادت اقدامات کو تسلیم کیا، جن میں کرناٹک کی پنچ مترا، گجرات کی ای سیوا، اور کیرالہ کی آئی ایل جی ایم ایس کو مؤثر ڈیجیٹل گورننس کے معیارات کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یہ ماڈل اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح پی آر آئیز  شفافیت، رسائی، اور شہریوں کے لیے براہ راست خدمات کی فراہمی کو بڑھا سکتے ہیں، جو پورے دیہی ہندوستان میں ڈیجیٹل گورننس کے لیے ایک ٹیمپلیٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2(2)BP2H.jpeg

جبکہ پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (گورننس) جناب  آلوک پریم ناگر انے وزارت کی حالیہ ڈیجیٹل پیش رفت بشمول 2021 کی سٹیزن چارٹر مہم، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دیہی شہریوں کو ضروری خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہو جیسے کہ سرٹیفیکیشن اور منریگا کے فوائد کے بارے میں مزید وضاحت کی۔ انہوں نے ڈیجیٹل اہمیت پر زور دیا، جو کہ ایک ذمہ دار، عوام پر مرکوز دیہی انتظامیہ کی تعمیر میں مضبوط پنچایت پر مبنی حکمت عملیوں کے ساتھ مل کر دیہی شہریوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اس ویبینار کا مقصد ڈیجیٹل طور پر فعال، شہریوں پر مرکوز دیہی گورننس ماڈل قائم کرنا تھا اور ‘‘وکست بھارت’’ کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتا تھا۔ تعاون، اختراع، اور مشترکہ بہترین طور طریقوں  کے ذریعے، پنچایتی راج کی وزارت ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے ، جہاں پنچایتیں ترقی میں سب سے آگے ہیں، وہ خدمات فراہم کرتی ہیں جو تمام دیہی شہریوں کے لیے کارکردگی، شفافیت اور رسائی کو ترجیح دیتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3(1)FP5I.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4(3)959B.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5AOL0.jpeg

مختلف ریاستوں کے سینئر افسران بشمول کرناٹک کی ایڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایتی راج) محترمہ اوما مہادیون، تمل ناڈو کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایتی راج)، جناب گگن دیپ سنگھ بیدی، کیرالہ کی  پرنسپل سکریٹری (پنچایتی راج) محترمہ شرمیلا میری جوزف، پرنسپل سکریٹری (پنچایتی راج) گجرات (پنچایتی راج) محترمہ مونا کھنڈھار، تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری (پنچایتی راج) جناب لوکیش کمار اور مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹری (پنچایتی راج) جناب  ایک ناتھ دھاولے نے گرام پنچایت سطح پر مؤثر خدمات کی فراہمی پر عملی بصیرت کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک، کیرالہ اور گجرات میں شہری بلدیاتی ادارے اب شہری اور دیہی علاقوں میں گورننس اور خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے کے مقصد سے دیہی بلدیاتی نظام سے بہترین طریقوں کو اپنانے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے تعاون نے ریاستوں میں بہترین طور طریقوں اور معلومات کے اشتراک کی اہمیت کو نچلی سطح پر ایک مضبوط، زیادہ کارآمد گورننس فریم ورک کی تعمیر کو تقویت بخشی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن

U NO 2366


(Release ID: 2072665) Visitor Counter : 22