بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے 50 واں یوم تاسیس منایا، جو ہندوستان کی ترقی کومضبوط بنانے کی پانچ دہائیوں کی نشاندہی کرتا ہے
Posted On:
08 NOV 2024 11:59AM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ، ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی، نے آج اپنا 50 واں یوم تاسیس منایا، جس نے بھارت کے بجلی شعبہ میں قابل ذکر ترقی، اختراعات اور شراکت کی پانچ دہائیوں تک تعاون کیاہے۔ سی ایم ڈی جناب گوردیپ سنگھ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اورسینئر افسران کی موجودگی میں انجینئرنگ آفس کمپلیکس (ای او سی)، نوئیڈا میں این ٹی پی سی کا جھنڈا لہرایا۔ تمام مقامات سے ملازمین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریبات میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی نے ورچوئل طریقے سے پر ہائیڈروجن پر ایندھن والی بسوں کا آغاز کیا جو لیہہ میں چلنے والی ہیں۔ ہائیڈروجن بسیں این ٹی پی سی کے صاف اور گرین ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے عزم میں ایک اہم چھلانگ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا– ایک پی ای ایم الیکٹرولائزر سے تیار کردہ ہائیڈروجن کے ساتھ فلو گیس سے حاصل کی گئی سی او 2 کی کامیاب ترکیب، جسے پھر این ٹی پی سی کے وندھیاچل پلانٹ میں میتھانول میں تبدیل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سی او 2 کیپچر پلانٹ اور سی او 2 سے میتھانول پلانٹ دونوں دنیا میں اپنی نوعیت کے پہلا پلانٹ ہیں، جو کاربن مینجمنٹ اور پائیدار ایندھن کی پیداوار میں ایک تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی پی سی، جین-4 ایتھنول، گرین یوریا، اور تیرپا ہوا بازی ایندھن پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی نے میتھین کی ترکیب کے لیے ‘پہلا دیسی محرک ’ بھی تیار اور تجربہ کیا ہے اور ماحولیات سے متعلق پائیداری، مستقبل کی تعمیر کے لئے اپنی عہد بستگی کو اجاگر کرتے ہوئے ہائیڈروجن، کاربن کیپچر، اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
اس موقع پر این ٹی پی سی کے 50 سال پرانے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی جو اس کی میراث اور ہندوستان کی ترقی میں شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ انفینٹی لوپ اور فلوڈیک فطرت والا نیا 50 سالہ لوگوں کی ترقی اور عمدگی کے لیے لازوال عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور 50 سالہ ترقی کو مضبوط بنانے اور لامحدود امکانات پیدا کرنے کے لیے اپیل کرتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر این ٹی پی سی ملازمین کے بچوں کی غیر معمولی کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا۔ اس کے علاوہ متعدد نئی آئی ٹی ایپلی کیشنز کا آغاز کیا گیا، اور این ٹی پی سی کے گرل ایمپاورمنٹ مشن پر ایک خصوصی مزاحیہ کتاب کا اجراء کیا گیا۔ جی ای ایم این ٹی پی سی کا اہم سی ایس آر پروگرام ہے جس نے دیہی برادری کی 10,000 سے زیادہ لڑکیوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
این ٹی پی سی کے ناقابل یقین سفر پر غور کرتے ہوئے، جناب گرودیپ سنگھ نے کمپنی کے بانیوں کی دور اندیش قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، جس میں بانی چیئرمین ڈاکٹر ڈی وی کپور اور ادارے کی بنیاد رکھنے والے دیگر علمبردار شامل تھے۔
انہوں نے مزید کہا، ‘‘این ٹی پی سی 50 سال کی مضبوط ترقی کی علامت ہے اور ہمارے لچیلے پن نے ہمیں ایک مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی بنا دیا ہے۔ جیسے جیسے ہندوستان کے مستقبل کو طاقتور بنانے کی تلاش جاری ہے، نیوکلیئر سمیت ہمارے قابل تجدید توانائی کے نقشوں میں مستقل اضافہ، لامحدود امکانات کے ساتھ ایک پائیدار مستقبل بنانے کے لیے ہمارے عزائم کو واضح کرتا ہے۔’’
این ٹی پی سی لمٹیڈ ہندوستان کا سب سے بڑا مربوط پاور یو ٹیلیٹی ہے جو ملک کی بجلی کی ضروریات کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتا ہے۔تھرمل، ہائیڈرو، سولر، اور ونڈ پاور پلانٹس کے متنوع پورٹ فولیو کے ساتھ، این ٹی پی سی ملک کو قابل اعتماد، سستی، اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے لیے وقف ہے،کمپنی بہترین طریقوں کو اپنانے، اختراع کو فروغ دینے اورغیر ضرر رساں مستقبل کے لیے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح ۔ر ض
U-2361
(Release ID: 2072622)
Visitor Counter : 19