وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں اے آئی آئی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی

Posted On: 11 NOV 2024 7:58PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے وفد کے ساتھ میٹنگ کی جس میں 9 مختلف حلقوں سے اے آئی آئی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 11 افسران، اے آئی آئی بی مینجمنٹ کے سینیئر نمائندے اور بورڈ گروپ کے دورے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والے اے آئی آئی بی کا عملہ شامل تھے۔

 

اے آئی آئی بی بورڈ کے ہندوستان دورے کا کلیدی مقصد بورڈ آف ڈائریکٹروں کو اپنے ممبر ممالک میں اے آئی آئی بی کی جاری اور منصوبہ بند سرمایہ کاری کے بارے میں ایک جامع بصیرت فراہم کرنا اور حکومت، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

 

پچھلے نو سالوں میں اے آئی آئی بی کی قابل ذکر ترقی کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے ہندوستان کے مضبوط معاشی بنیادی اصولوں اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی طاقت کو بنانے اور اس کا استعمال کرنے میں اس کی نمایاں قیادت پر روشنی ڈالی۔

مرکزی وزیر خزانہ نے، جو اے آئی آئی بی بورڈ کی گورنر بھی ہیں، کہا کہ اے آئی آئی بی کو موسمیاتی موافقت اور لچک، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کی حفاظت، شہری ترقی کے ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو وسیع کرنا چاہیے اور ہندوستان کی اگلی نسل کی اصلاحات کے لیے تعاون بڑھانا چاہیے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا ہندوستان کا تجربہ دوسرے ممالک کے لیے ایک نمونہ کے طور پر کام کر سکتا ہے جو جامع ترقی کے لیے ڈیجیٹل حل کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ہندوستان کا بھرپور تجربہ بھی جو کئی کمزور معیشتوں کے لیے اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے اس حقیقت پر زور دیا کہ شعبہ جاتی بہترین طرزعمل کے لحاظ سے ہندوستان کے پاس پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور اے آئی آئی بی کو ہندوستان سے علم اور ٹکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار تیار کرنا چاہیے۔

محترمہ سیتا رمن نے مزید مشورہ دیا کہ اے آئی آئی بی کو جدید مالیاتی آلات اور ماڈلوں کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور نجی سرمایہ کو متحرک کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے اور اے آئی آئی بی کو اس سلسلے میں ہندوستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

مرکزی وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت قائم آزاد ماہر گروپ کی سفارشات کے مطابق ایم ڈی بی کو مضبوط بنانے اور ان میں اصلاحات کے جاری کام میں حصہ لینا جاری رکھے، جس میں ایم ڈی بی کو زیادہ مؤثر بنانے اور پیمانے کے لیے ایک نظام کے طور پر مل کر کام کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

میٹنگ سے قبل وفد نے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) پروجیکٹ کا دورہ کیا جسے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، اے آئی آئی بی اور نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے۔ وفد بنگلور میں دیگر پروجیکٹ سائٹوں کا بھی دورہ کرے گا اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرکردہ نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔ وفد نے بھارت کی دیگر کثیر جہتی اور دو طرفہ ایجنسیوں اور پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ گول میز مباحثے میں بھی حصہ لیا تاکہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرتے ہوئے ہندوستان کی ترقیاتی ترجیحات، سرمایہ کاری کے منظر نامے اور آپریشنل چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معلومات اور تجربات کے مضبوط تبادلے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 2356


(Release ID: 2072553) Visitor Counter : 31