خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور اطفال بہبود کی وزارت نے زیر التواء معاملوںکو نمٹانے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ملک بھر میں 33842 صفائی مہم مکمل کی گئی جس کے نتیجے میں 4,17,645 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی
خصوصی مہم 4.0 کے تحت ا سکریپ میٹریل اور ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے5,86,583 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی
Posted On:
11 NOV 2024 3:35PM by PIB Delhi
خواتین اور اطفال بہبودکی وزارت نے اپنے زیر انتظام تمام خودمختار اداروں سمیت گزشتہ تین سالوں میں چلائی گئی خصوصی مہموں اور ایکشن پلان کی طرز پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں ۔ خواتین اور اطفلا ل بہبود کی وزارت نے زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی جانے والی اسپیشل ڈرائیو 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ خصوصی مہم کا مقصد صفائی کو فروغ دینا، کام کو ہموار کرنا، وزارت اور اس کے خود مختار اداروں میں زیر التواء شکایات کو دور کرنا ہے۔
صفائی مہم کی جگہوں کی شناخت، خلائی انتظام اور دفاتر کی خوبصورتی کے لیے منصوبہ بندی، اسکریپ اور غیر ضروری اشیاء کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کا عمل، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے زیر التواء حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹس)، پی ایم او، 3۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں، عوامی شکایات اور اپیلیں (سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ کا انتظام - فائلوں کا جائزہ/ریکارڈنگ اور فائلوں کی چھٹنی / ای-فائلوں کو بند کرنے جیسی مہم مکمل ہو چکی ہے۔ اس مرحلے کے دوران اور متعلقہ ڈیٹا کو پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
خواتین اور اطفال بہبود کی وزارت کے ایک خودمختار ادارےقومی کمیشن برائے خواتین نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت ’’ویسٹ ٹو وانڈر‘‘ مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں شرکاء نے فضلے کے مواد سے نوادرات بنائے۔ مہم کے نفاذ کے مرحلے (اکتوبر 2 سے 31 اکتوبر 2024) کے دوران وزارت نے شناخت شدہ زیر التوا حوالہ جات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کیں۔ وزارت نے اس مہم کے تحت اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ جن میں ملک بھر میں 33842 صفائی مہم (100فی صد) کی تکمیل، آنگن واڑی مراکز، چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز، ون اسٹاپ سینٹرز، سخی نواس (ورکنگ ویمن ہاسٹل) اور شکتی سدن (سددھار گرہ) شامل ہیں ۔ جس کے نتیجے میں 4,17,645 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہو گئی۔ مزید برآں ا سکریپ میٹریل اور ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے 5,86,583روپے کی آمدنی ہوئی۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت، بنگلورو میں شکتی سدن نے صفائی کو ترجیح دیتے ہوئے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو از سر نو خوشگوار، صاف اور بہتر بنانے کے لیے ایک وقف صفائی مہم کا آغاز کیا۔
ریکارڈ کے انتظام کے معاملے میں وزارت نے 3464 فزیکل فائلوں (100فی صد) کا جائزہ لیا، ریکارڈ مینجمنٹ کی فراہمی کے مطابق 3418 کو حذف کیا اور 3709 ای فائلوں (100فی صد) کا جائزہ لیا گیا ۔ جس کے بعد ان فائلوں میں سے کو995 فائلیں بند کر دی گئیں۔
چھتیس گڑھ کے بچوں کے گھر میں، خصوصی مہم 4.0 کے تحت ذاتی حفظان صحت اور مچھروں کی افزائش کو روکنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صفائی مہم مکمل کی گئی۔ وزارت نے ہدف کو پورا کرنے کے لئے بھی بہترین اور عمدہ کوششیں کیں اور اپنی مہارت لو بروئے کار لاتے ہوئے اس مہم کو آگے بڑھایا ، 46 میں سے 24 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، 7 میں سے 1 پارلیمانی یقین دہانی اور 13 ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات میں سے 7 کو پورا کیا گیا ۔ مزید یہ کہ وزارت نے مہم کی مدت کے دوران 1459 عوامی شکایات (97فی صد) اور 121 شکایتی اپیلیں (81فی صد) مؤثر طریقے سے حل کیں۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت درج ذیل بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے:
- اندور میں ون اسٹاپ سینٹر کے اہلکاروں نے نکڑ ناٹک کے ذریعے صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے طلبہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
- دہلی میں ون اسٹاپ سینٹر کے عہدیداروں نے ڈینگو اور ملیریا کی روک تھام کے لئے حفظان صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسپتالوں میں صفائی کے بارے میں بیداری مہم چلائی۔
- میگھالیہ میں ون اسٹاپ سینٹر اور ویمن ہیلپ لائن کے کارکنان نے پائیدار اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کا عہد کیا ہے جیسے کہ توانائی کی بچت والے لائٹ بلب کا استعمال، دیگر کے درمیان ویسٹ پیپرز کو دوبارہ استعمال کرنا۔
- ون اسٹاپ سینٹر اور ویمن ہیلپ لائن کے کارکنان نے نہ صرف کچرے سے پاک ماحول کا احساس کرنے کا عہد کیا ہے بلکہ خواتین کو محفوظ محسوس کرنے کے لیے ایک ایسا ماحول بھی بنایا ہے۔
- ون اسٹاپ سینٹر، ساؤتھ گارو ہلز، میگھالیہ نے او ایس سی دفتر کی تعمیراتی جگہ پر شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔
- صفائی، ماہواری کی صفائی اور ذاتی بااختیار بنانے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے، بہار کے بکسر ٹریننگ سینٹر میں ون اسٹاپ سینٹر کے ذریعے صفائی اور ماہواری کی حفظان صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
- صفائی، ماہواری کی حفظان صحت، اور ذاتی بااختیار بنانے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج، پیلی بھیت، اتر پردیش میں ون اسٹاپ سینٹر کے ذریعے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
- چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن، پالاش، اننت ناگ میں بچوں کے ساتھ ’’کچر ے کا سب سے عمدہ استعمال ‘‘ کی مہم کا سرگرمی سے انعقاد کیا گیا، جس سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو ری سائیکل شدہ مواد سے مفید اشیاء بنانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس سرگرمی کے ذریعے، انہوں نے نہ صرف فضلہ مواد کو ری سائیکل کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کے بارے میں قیمتی ہنر سیکھے، بلکہ اپنی فنکارانہ مہارت اور تخیل کو بھی فروغ دیا، اورسی سی آئی کی صفائی اور خوبصورتی میں بھی اپنی کارکردگی کا بھر پور مظا ہر ہ کرتے ہوئے اپنا گراں قدر تعاون کیا ۔
************
ش ح۔م ح ۔ ج ا
(U: 2334)
(Release ID: 2072441)
Visitor Counter : 23