صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایف ایس ایس اے آئی کی 45ویں سی اے سی میٹنگ میں سیاحتی سیزن کی روشنی میں سیاحتی مقامات کے لیے غذائی تحفظ میں اضافہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ای کامرس پلیٹ فارمز کے گوداموں پر نگرانی بڑھانے اور ڈیلیوری اہلکاروں کے لیے ایس او پیز جاری کرنے کو کہا گیا
Posted On:
08 NOV 2024 11:48AM by PIB Delhi
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی )نے آج یہاں اپنی 45ویں مرکزی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی) کی میٹنگ منعقد کی جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبول سیاحتی مقامات پر نگرانی کو تیز کریں تاکہ نومبر سے مارچ تک سیاحت کے اعلیٰ سیزن کی تیاری میں حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیزن کے دوران مقبول مقامات پر ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی زیادہ تعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان سیاحتی مقامات پر فوڈ سیفٹی آن وہیلز موبائل لیبز کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
جناب جی کملا وردھنا راؤ، سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی نے مختلف ریاستوں کے فوڈ کمشنروں سے کہا کہ وہ ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے استعمال ہونے والے گوداموں اور دیگر سہولیات کی نگرانی کو تیز کریں۔ انہوں نے ایسے گوداموں کے ساتھ ساتھ ان پلیٹ فارمز کے ڈیلیوری اہلکاروں کے لیے ایس او پیز جاری کرنے کے لیے بھی کہا۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نگرانی کے نمونے بڑھانے کے لیے کہا گیا تھا اور اس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی آن وہیلز موبائل وین کو تعینات کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔
کمیٹی نے فوڈ سیفٹی ٹریننگ اینڈ سرٹیفیکیشن(ایف او ایس ٹی اے سی) کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی اوز) کو تربیت دینے پر بھی زور دیا تاکہ تمام شہریوں کے لیے کھانےکے تحفظ اور حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مارچ 2026 تک 25 لاکھ غذا فراہم کرنے والے اہلکاروں کو تربیت دینے کی تاکید کی گئی ہے جن میں یونیورسٹی، کالج اور ہاسٹل کینٹین بھی شامل ہیں۔
ایک مربوط غذائی تحفظ کے تصور کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، تمام متعلقہ وزارتوں، شراکت داروں سے تعاون کرنے پر زور دیا گیا، اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاستی اور ضلع سطح پر مشاورتی کمیٹی کی باقاعدگی سے میٹنگیں بلانے کی ترغیب دی گئی ۔
میٹنگ میں ایٹ رائٹ انڈیا مہم کے تحت صحت مند کھانے کی ثقافت کو فروغ دینے میں صارفین کو فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ ساتھ ہی ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ میلوں، واکاتھون اور نکڑ ناٹک جیسے آؤٹ ریچ اقدامات کے ذریعے غذائی تحفظ سے متعلق بیداری کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے غذائی تحفظ کو یقینی بنائیں۔
میٹنگ میں 60 سے زیادہ عہدیداروں نے سرگرمی سے حصہ لیا، جن میں کمشنر آف فوڈ سیفٹی(سی ایف ایس) ، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نمائندے،ایف ایس ایس اے آئی کے سینئر عہدیدار، اور خوراک صنعت، صارفین کے گروپس، زراعت کے شعبے، لیبارٹریوں اور تحقیقی اداروں کے ارکان شامل ہیں۔
************
ش ح۔م ح ۔ ج ا
(U: 2328)
(Release ID: 2072391)
Visitor Counter : 15