بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے این ایچ پی سی اوراین ٹی پی سی کے 50ویں یوم تاسیس سے خطاب کیا

Posted On: 09 NOV 2024 7:45PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZQSO.jpg

بجلی،ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیرجناب منوہر لال، جناب پنکج اگروال، سکریٹری (بجلی) حکومت ہند، جناب آر کے چودھری،سی ایم ڈی، این ایچ پی سی اور جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی کی موجودگی میں شمع روشن کرتے ہوئے۔

بھارت کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی این ایچ پی سی،اور بھارت کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی این ٹی پی سی نے 9 نومبر 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں اپنے 50 ویں یوم تاسیس اور گولڈن جوبلی سال میں داخلے کی یاد منائی۔ تقریب نے ایک اہم سنگ میل کی یاد دلائی کیونکہ دونوں یوٹیلیٹیز 7 نومبر1975 کو ان کارپوریٹ کی گئی تھیں۔

بجلی، ہاؤسنگ اور شہری امورکے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب پنکج اگروال، سکریٹری (بجلی) حکومت ہند اس موقع پر مہمان خصوصی(اسپیشل گیسٹ) تھے۔ جناب آر کے چودھری، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی اور جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی، جناب آر پی گوئل، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب اتم لال، ڈائریکٹر (پرسنل)، جناب سنجے کمار سنگھ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس اینڈ ٹیکنیکل) اور جناب گردیپ سنگھ ،جناب سنتوش کمار، سی وی او، این ایچ پی سی کے اور جناب جے کمار سری نواسن، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب شیوم سریواستو، ڈائریکٹر(ایندھن)، جناب کے ایس سندرم، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، جناب رویندر کمار، ڈائریکٹر (آپریشنز) اور جناب اے کے جاڈلی، ڈائریکٹر (ایچ آر) این ٹی پی سی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اپنے خطاب میں بجلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے دونوں اداروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس تاریخی موقع کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ عزت مآب وزیر نے کہا کہ این ایچ پی سی اور این ٹی پی سی کی طرف سے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ہندوستانی پاور سیکٹر میں جو بے مثال تعاون کیا گیا ہے وہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور ایک مستحکم اور مسلسل بجلی کی فراہمی کے لئے ان کی لگن اور عزم نے ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے خطاب میں جناب پنکج اگروال، سکریٹری (بجلی) حکومت ہند نے این ٹی پی سی اور این ایچ پی سی کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی پی سی اور این ایچ پی سی نے گزشتہ 50 سالوں میں ہندوستان کے توانائی کے شعبے کو تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تنظیمیں ہندوستان کی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے لازم و ملزوم رہی ہیں اور یہ بھی تسلیم کیا کہ دونوں ادارے صاف توانائی کے حل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب آر کے چودھری، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے این ایچ پی سی اور این ٹی پی سی دونوں کے ملازمین کو گولڈن جوبلی سال میں داخلے کے لیے نیک خواہشات پیش کئے۔ جناب چودھری نے 1975 میں بجلی کی پیداوار اور منافع کے لحاظ سے این ایچ پی سی کے قیام سے لے کر اب تک کی مختلف کامیابیوں کا ذکر کیا۔ سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے کہا کہ این ایچ پی سی کی کامیابیاں بے شمار ہیں اور ہم نے نہ صرف ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو شروع کرنے کےتصورسے لے کر نفاذ تک  کے عمل میں کمال حاصل کیا ہے بلکہ پائیدار ترقی کے اصولوں کو بھی اپنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایچ پی سی کا 50 واں یوم تاسیس مزید خاص ہو گیا ہے کیونکہ این ایچ پی سی نے اس سال 30 اگست کو نورتن کمپنی کا درجہ حاصل کیا ہے جو ہماری محنت، لگن اور اعلیٰ معیار کے تئیں عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے بتایا کہ فی الحال این ایچ پی سی کی کل نصب صلاحیت 7000 میگاواٹ سے زیادہ ہے اور این ایچ پی سی مسلسل سبز توانائی کی پیداوار کی طرف بڑھ رہا ہے اور نئی بلندیوں کو چھونے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی نے اس تاریخی موقع پر این ٹی پی سی اور این ایچ پی سی کے ہر ایک ملازم اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ سی ایم ڈی نے کہا کہ ہماری افرادی قوت کی لگن اور لچک نے اس شاندار کارنامے کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم اپنی وراثت کا احترام کرتے ہوئے جدت کو اپنانے اور کارکردگی، حفاظت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے نئے معیار قائم کرنے کا بھی عزم کرتے ہیں۔ این ٹی پی سی نے قوم کو قابل اعتماد، سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے گزشتہ سالوں میں ملک کی ترقی کے لیے ترقی کے انجن کے طور پر کام کیا، مسلسل ترقی کی اور ملک کی ترقی کی کہانی پر دیرپا اثر ڈالا۔ آج، جب لوگ ملک میں بجلی کے بارے میں سوچتے ہیں، تو وہ فوری طور پر این ٹی پی سی کے بارے میں سوچتے ہیں، جو ہمیں فخر کا احساس دلاتا ہے اور ہم پر اضافی ذمہ داری ڈالتا ہے۔

تقریب کے دوران بجلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے دو خصوصی اشاعتیں جاری کیں، جس میں این ایچ پی سی کی مزاحیہ(کامک) کتاب، ‘‘جل سے جیوتی’’اور این ٹی پی سی کی کافی ٹیبل بک،‘‘سماتھوم’’شامل ہیں۔ این ایچ پی سی کی مزاحیہ کتاب، ‘‘جل سے جیوتی’’ کا مقصد بچوں کو دلکش کہانی سنانے اور متحرک عکاسیوں کے ذریعے ہائیڈرو پاور جنریشن کی اہمیت اور عمل کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ این ٹی پی سی کی کافی ٹیبل بک،‘‘سماتھوم’’شاندار منظر اور متاثر کن کہانیوں کے ذریعے این ٹی پی سی کی بھرپور تاریخ کو بیان کرتی ہے۔ ‘‘سماتھوم’’ سنسکرت کا لفظ ہے جس کا مطلب مساوات اور توازن ہے۔یہ کتاب پچھلے 50 سالوں میں این ٹی پی سی کے فلسفے پرمحیط ہے۔ یہ کتاب این ٹی پی سی کے واحد تھرمل پاور پلانٹ سے ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی بننے تک کے سفر پر روشنی ڈالتی ہے، جس میں توانائی کی حفاظت، ماحولیاتی پائیداری، اختراع، کمیونٹی کو بااختیار بنانےاور حیاتیاتی تنوع میں اس کے تعاون کو دکھایا گیا ہے۔

تقریب کی ایک خاص بات معروف پلے بیک سنگر جناب ابھیجیت بھٹاچاریہ کی موسیقی کی پرفارمنس تھی، جن کی دلفریب دھنوں نے سامعین کو مسحور کر دیا اور جشن کو ایک خاص رنگ میں رنگ دیا۔

 

********

(ش ح۔ م م ۔ م ا)

UNO -2320


(Release ID: 2072327) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi