مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاک کے محکمہ نے وڈتل دھام دویشتابدی مہوتسو پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 09 NOV 2024 7:11PM by PIB Delhi

وڈتل مندر کی 200 ویں سالگرہ کی یاد میں شری سوامی نارائن سمپردایہ میں اس کے اہم کردار کے اعزاز کے لیے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یہ مندر شری سوامی نارائن سمپردایہ کی روحانی راجدھانی کے طور پر کام کرتا ہے، جو آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ یہ مندر بھگوان شری سوامی نارائن کے حکم پر سدگرو شری برہمانند سوامی اور سدگرو شری اکشرانند سوامی نے بنایا تھا۔ مندر کمل کے پھول کی شکل میں بنایا گیا ہے، جو تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اس میں دیوتاؤں اور دیویوں کے ماضی کے اوتاروں کی تصویریں شامل ہیں۔

یہ ڈاک ٹکٹ وڈتل، ضلع کھیڑا، گجرات میں 9 نومبر 2024 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آچاریہ مہاراج 1008 شری راکیش پرساد جی، ڈاکٹر شری سنت ولبھ سوامی چیف ایگزیکٹو کوٹھاری، وڈتل دھام مندر، پوسٹ ماسٹر جنرل وڈودرا، جناب دنیش کمار شرما کے علاوہ دیگر پوجیا سوامیشری کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔

وڈتل دھام دوی شتابدی مہوتسو پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء

جناب جیراج ٹی جی کے ذریعے ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ وڈتل دھام مندر کے شاندار روایتی فن تعمیر کی نمائش کرتا ہے، مندر کی شکل کمل کے پھول کی طرح ہے جس میں نو سنہری گنبد ہیں۔ یہ ڈاک ٹکٹ وڈتل کے بھرپور ورثے اور لاتعداد عقیدت مندوں کی زندگیوں پر اس کے نمایاں اثرات کی علامت ہے، جو عبادت کے لیے ایک پناہ گاہ اور الہام کا ایک ذریعہ ہے۔

وڈتل دھام دوی شتابدی مہوتسو پر ڈاک ٹکٹ

محکمہ ڈاک کو وڈتل دھام دویشتابدی مہوتسو کے موقع پر یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے اور تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے مندر کے مستقل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے پر فخر ہے۔

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 2295


(Release ID: 2072088) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil