محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ای پی ایس اسکیم کے تحت نئے سنٹرلائزڈ پنشن ادائیگیوں کے نظام کے تجربے کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا
اکتوبر 2024 کے لیے جموں، سری نگر اور کرنال علاقوں کے 49 ہزار ای پی ایس پنشن یافتگان کو 11 کروڑ روپے سے زیادہ کی پنشن ادا کی گئی:مرکزی وزیر
Posted On:
08 NOV 2024 2:32PM by PIB Delhi
پنشن خدمات کو بڑھانے کی طرف ایک تاریخی اقدام میں، محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملازمین کی پنشن اسکیم 1995 کے تحت نئے سنٹرلائزڈ پنشن ادائیگیوں کے نظام (سی پی پی ایس)کے تجربے کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تجربہ29 اور 30اکتوبر 2024 کو جموں، سری نگر اور کرنال ریجن کے 49,000 سے زیادہ ای پی ایس پنشن یافتگان کو اکتوبر 2024 کے لیے تقریباً 11 کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
اس سے پہلے نئے سی پی پی ایس نظام کے اعلان کے دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا تھا‘‘سنٹرلائزڈ پنشن پیمنٹ سسٹم (سی پی پی ایس) کی منظوری ای پی ایف اوکی جدید کاری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پنشن یافتگان کو ملک میں کہیں بھی کسی بھی بینک، کسی بھی برانچ سے اپنی پنشن حاصل کرنے کے قابل بنا کر، یہ اقدام پنشن یافتگان کو درپیش دیرینہ چیلنجوں سے نمٹتا ہے اور بغیر کسی رُکاوٹ کے مؤثر ادائیگی کے طریقہ کار کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ای پی ایف اوکو ایک زیادہ مضبوط، ذمہ دار اور ٹیک کی حامل تنظیم میں تبدیل کرنے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے، جو اپنے اراکین اور پنشن یافتگان کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔’’
سی پی پی ایس موجودہ پنشن کی ادائیگی کے نظام میں ایک مثالی تبدیلی ہے، جو کہ لامرکزیت پر مبنی ہے، جس میں ای پی ایف او کا ہر زونل/علاقائی دفتر صرف 4-3 بینکوں کے ساتھ علیحدہ معاہدوں کو برقرار رکھتا ہے۔سی پی پی ایس میں پنشن یافتگان کو پنشن کے آغاز کے وقت کسی بھی تصدیق کے لیے بینک جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور پنشن جاری ہونے پر فوری طور پر جمع کر دی جائے گی۔
سی پی پی ایس سسٹم پورے ہندوستان میں پنشن کی تقسیم کو بھی یقینی بنائے گا بغیر پنشن کی ادائیگی کے آرڈرز (پی پی او) کو ایک دفتر سے دوسرے دفتر منتقل کرنے کی ضرورت کے،یہاں تک کہ جب پنشن یافتگان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجائیں یا اپنا بینک یا برانچ تبدیل کر لیں ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی شہر منتقل ہونے والے پنشن یافتگان کے لیے یہ ایک بڑی راحت ہوگی۔
نیا سی پی پی ایس سسٹم مکمل طور پر ای پی ایف اوکے جاری آئی ٹی ماڈرنائزیشن پروجیکٹ سنٹرلائزڈ آئی ٹی اینبل سسٹم(سی آئی ٹی ایس ایس 2.01) کے ایک حصے کے طور پر جنوری 2025 تک شروع کر دیا جائے گا اور اس سے ای پی ایف اوکے 78 لاکھ سے زیادہ ای پی ایس پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
ای پی ایف اومسلسل ای پی ایس پنشن یافتگان کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے اور نیا سی پی پی ایس سسٹم اس سمت میں ایک بڑی اصلاح ہے۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 2249
(Release ID: 2071766)
Visitor Counter : 34