اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی (کیو 2) اور پہلی ششماہی (ایچ1) کے مالی نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
08 NOV 2024 1:06PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم جھلکیاں:
مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی (مطلوبہ) ایک نظر میں:
|
اکائی
|
دوسری سہ ماہی 2023-24
|
پہلی سہ ماہی 2024-25
|
دوسری سہ ماہی 2024-25
|
خام اسٹیل کی پیداوار
|
ملین ٹن
|
4.80
|
4.68
|
4.76
|
فروخت کی مقدار
|
ملین ٹن
|
4.77
|
4.01
|
4.10
|
کام کاج سے حاصل ہونے والی آمدنی
|
روپے کروڑ میں
|
29,714
|
23,998
|
24,675
|
سود، ٹیکس، گراوٹ اور چھوٹ سے پہلے کی آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے)
|
روپے کروڑ میں
|
4,043
|
2,420
|
3,174
|
غیر معمولی اشیاء اور ٹیکس سے پہلے منافع
|
روپے کروڑ میں
|
2,111
|
326
|
1,113
|
غیر معمولی اشیاء
|
روپے کروڑ میں
|
415
|
312
|
0
|
ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی)
|
روپے کروڑ میں
|
1,696
|
14
|
1,113
|
ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی)
|
روپے کروڑ میں
|
1,241
|
11
|
834
|
مالی برس 2025 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی (مطلوبہ) ایک نظر میں:
|
اکائی
|
پہلی ششماہی
2023-24
|
پہلی ششماہی
2024-25
|
خام اسٹیل کی پیداوار
|
ملین ٹن
|
9.47
|
9.46
|
فروخت کی مقدار
|
ملین ٹن
|
8.65
|
8.11
|
کام کاج سے حاصل ہونے والی آمدنی
|
روپے کروڑ میں
|
54,071
|
48,672
|
سود، ٹیکس، گراوٹ اور چھوٹ سے پہلے کی آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے)
|
روپے کروڑ میں
|
6,132
|
5,593
|
غیر معمولی اشیاء اور ٹیکس سے پہلے منافع
|
روپے کروڑ میں
|
2,313
|
1,439
|
غیر معمولی اشیاء
|
روپے کروڑ میں
|
415
|
312
|
ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی)
|
روپے کروڑ میں
|
1,898
|
1,127
|
ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی)
|
روپے کروڑ میں
|
1,390
|
844
|
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کارکردگی میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے بہتری آئی ہے۔ کام کاج، ای بی آئی ٹی ڈی اے، اور فروخت کی مقدار سے حاصل ہونے والی آمدنی، مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں بڑھ گئی۔ تاہم، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں کم کارکردگی (دوسری سہ ماہی مالی سال 2024) سستی درآمدات اور قیمتوں میں کمی جیسے عوامل سے متاثر ہوئی۔
مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل) کے چیئرمین جناب امریندو پرکاش نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مالی برس 2025 کی پہلی ششماہی کے مقابلے دوسری ششماہی میں زیادہ امید افزا نتائج آئیں گے، جو مختلف چیلنجوں سے متاثر ہوا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسٹیل کی درآمدات میں متوقع کمی اور جی ڈی پی اور سرمایہ اخراجات میں متوقع نمو کے ساتھ، مالی برس 2025 کی دوسری ششماہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔
******
ش ح۔م ع ۔ م ر
U-NO.2247
(Release ID: 2071742)
Visitor Counter : 19