وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، نے آئی این ایس وکرانت پر بھارتی بحریہ کے آپریشنز کا مشاہدہ کیا
Posted On:
08 NOV 2024 8:30AM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، نے 07 نومبر 2024 کو سمندر میں بھارتی بحریہ کی عملی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
https://x.com/rashtrapatibhvn/status/1854538413665665291?t=j5hurXhwo-XBM59iIkFNVg&s=19
عزت مآب صدر جمہوریہ 07 نومبر 2024 کو آئی این ایس ہنسا (گوا میں بحری ہوائی اسٹیشن) پہنچیں، جہاں ان کا استقبال ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی، چیف آف نیول اسٹاف، اور وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ نے کیا۔ ان کی آمد پر 150 افراد پر مشتمل ایک روایتی 'گارڈ آف آنر' بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں محترمہ صدر نے مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر سمندر میں گوا کے قریب دورہ کیا، جو بھارتی بحریہ کے 15 اہم جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ یہ صدر محترمہ دروپدی مرمو کا پہلی بار بھارتی بحریہ کے جہازوں پر سمندر میں جانا تھا۔ صدر کو بھارتی بحریہ کے کردار، منشور، اور آپریشنز کے تصور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد صدر نے کئی بحری آپریشنز دیکھے، جن میں ڈیک سے لڑاکا طیاروں کی پروازیں اور لینڈنگ، جنگی جہاز سے میزائل فائرنگ کی مشقیں، آبدوز کی کارروائیاں، 30 سے زائد طیاروں کی پروازوں کا مظاہرہ، اور روایتی سٹیم پاسٹ شامل تھا۔
عزت مآب صدر جمہوریہ نے آئی این ایس وکرانت کے عملے کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے دوران بات چیت کی، جس کے بعد انہوں نے بحری بیڑے سے خطاب کیا، جو سمندر میں موجود تمام یونٹس تک نشر کیا گیا۔
*****
ش ح ۔ اس ک ۔ م ش
U No.2245
(Release ID: 2071708)
Visitor Counter : 35