صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے گوا میں ’ڈے ایٹ سی‘میں شرکت کی

Posted On: 07 NOV 2024 8:48PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (7 نومبر 2024) کو گوا میں ’ڈے ایٹ سی‘ تقریب میں شرکت کی۔ آئی این ایس وکرانت پر اپنے’ڈے ایٹ سی‘کے دوران،  انہوں نے کئی بحری کارروائیوں کا مشاہدہ کیا جن میں مگ29 کے ٹیک آف اور لینڈنگ، جنگی جہاز سے میزائل فائر کرنے کی مشقیں اور آبدوز آپریشن شامل ہیں۔ انہیں ہندوستانی بحریہ کے رول اور چارٹر نیز آپریشنز کے تصور (کونسیپٹ)سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے آئی این ایس وکرانت کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0711202411Q2D.jpg

بحری بیڑے سے اپنے خطاب میں، جسے سمندر میں موجود تمام اکائیوں کو نشر کیا گیا، صدرجمہوریہ  نے کہا کہ ہندوستان کی کئی ہزار سال سے زیادہ پرانی سمندری تاریخ ہے۔ اسے ایک سازگار سمندری جغرافیہ سے بھی نوازا گیا ہے۔ 7500 کلومیٹر سے زیادہ طویل ساحلی پٹی کے ساتھ، ہندوستان کا سمندری جغرافیہ اقتصادی ترقی، علاقائی رابطے اور اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے کئی مواقع پیش کرتا ہے۔ ہمارے پاس بہت بڑی سمندری صلاحیت ہے جس سے ہمیں ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/071120242QEWL.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی اور سلامتی کے ماحول میں خاص طور پر میری ٹائم ڈومین میں جاری بہاؤ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم خطے اور اس سے باہر اپنے قومی بحری مفادات کے تحفظ اور اس کی پیروی کے لیے اپنی بحری طاقت کو مضبوط کرتے رہیں۔ ہندوستانی بحریہ کی تیاری اور ثابت قدمی کے ذریعہ ہندوستان نے بحر ہند کے علاقے میں ایک محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ایس وکرانت کی شمولیت اوراس کے عملی طور پر کام کرنےکی وجہ سے بھارت کی دوسری جوہری طاقت سے چلنے والی بیلسٹک میزائل آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ کے کام کرنے، اور جدید فرنٹ لائن جنگی جہازوں اور جدید بحری انفراسٹرکچر کے اضافے سے ہندوستان کی سمندری طاقت کو نمایاں فروغ ملا ہے۔ ان کامیابیوں نے ایک مضبوط علاقائی طاقت کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0711202435ISS.JPG

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تمام رینکوں اور رولس میں خواتین کی شمولیت سے آگے بڑھتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ نے ہماری خواتین سمندری جنگجوؤں کی مکمل جنگی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ نے جنگی جہاز پر اپنی پہلی خاتون کمانڈنگ آفیسر کا تقرر کیا ہے۔ اس نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ خواتین بحری جہازوں کی پائلٹ ہوں گی۔ حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کو اپنی پہلی خاتون ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ہندوستانی بحریہ کی صنفی شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں میں نمایاں ہیں۔

 

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

************

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 2237)




(Release ID: 2071655) Visitor Counter : 9