کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت اورگھریلو تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی خصوصی مہم 4.0 کی کامیاب تکمیل
Posted On:
07 NOV 2024 12:24PM by PIB Delhi
صنعت اور گھریلو تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور طوالت کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے تحت کامیابی کے ساتھ مختلف سرگرمیاں مکمل کی ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اور ملک بھر میں پھیلی اس سے منسلک/ ماتحت/ خود مختار تنظیموں نے مہم میں حصہ لیا اور زیر التواء امورکو کم کرنے میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
مہم کے دوران دفاتر میں کام کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ عملے کے کام کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ کل 58,545 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 15,816 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ فزیکل فائلوں اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 15,847 مربع فٹ خالی جگہ بنائی گئی اور ریونیو جنریشن کے طور پر 16,39,452 روپے آئے۔
زیر التواء فائلوں کونمٹانے کے معاملے میں تمام عوامی شکایات، پی جی اپیلیں، آسان بنانے کے قواعد جن کی نشاندہی ہدف کے طور پر کی گئی ہے، کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے ملک بھر میں 70 مقامات پر کل 300 صفائی مہم چلائی گئی۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اور اس کی تنظیموں نے بہت سے بہترین طریقوں کو اپنایا۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں:
خصوصی مہم 4.0 کے تحت کلیدی پیرامیٹرمیں جگہ کا بندوبست بھی ہے ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی نے غیر استعمال شدہ اشیاء کو ہٹا کر اور اسے تفریحی ہال اور جم میں تبدیل کر کے جگہ کو کارآمد بنایا۔
این آئی ڈی، آندھرا پردیش اور ہریانہ نے انسٹی ٹیوٹ میں فضلہ مواد کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ویسٹ ٹو آرٹ پہل کو اپنایا۔
این سی سی بی ایم بلبھ گڑھ میں کے ڈبلیو ایچ 450 سولر روف ٹاپ کی تنصیب
مقامی اسکول کے طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے لیے،سی پی پی آر آئی زرعی فضلہ اور بے کار اسکریپ سے بنی نوٹ بک اور میزوں کی بالترتیب تقسیم ۔
*****
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2204
(Release ID: 2071454)
Visitor Counter : 23