سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اے آئی سی ٹی ای نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے انٹرنشپ پروگرام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


یہ ملک گیر پروگرام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے تجرباتی سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا

Posted On: 06 NOV 2024 7:10PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام  کرنے والے ایک سی پی ایس ای، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے انڈر گریجویٹ (یو جی) / پوسٹ گریجویٹ (پی جی ) طلباء کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آج ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ۔   اس مفاہمت نامے پر جناب نتن شرما، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ڈاکٹر بدھ چندر شیکھر، چیف کوآرڈینیٹنگ آفیسر، اے آئی سی ٹی ای نے مشترکہ طور پر دستخط کیے ۔

ڈاکٹر کرشن کمار، منیجنگ ڈائریکٹر، این ایچ آئی ڈی سی ایل نے انٹرن شپ پروگرام کے لیے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ۔  اس پروگرام کا مقصد ملک بھر میں خاص طور پر شمال مشرقی خطہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں انڈر گریجویٹ (یو جی) / پوسٹ گریجویٹ (پی جی) طلباء کو تجرباتی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔  پورٹل کا افتتاح این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اے آئی سی ٹی ای دونوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں کیا گیا ۔

اس مفاہمت نامہ پر پانچ سال کی مدت کے لیے دستخط کیے گئے، جس میں اے آئی سی ٹی ای اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے کردار اور ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔  اے آئی سی ٹی ای پلیٹ فارم کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا، جبکہ این ایچ آئی ڈی سی ایل انٹرن شپ پروگرام کے لیے پروگرام سے متعلق اور غیر تکنیکی مدد کی نگرانی کرے گا ۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اے آئی سی ٹی ای دونوں، اپنے متعلقہ شعبوں میں ایک اہم قومی تنظیم کے طور پر، ملک میں یو جی / پی جی  طلباء کو ہنر مندی کے قومی مقاصد اور مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

 

 

ش ح  ۔  م ع ۔  م ت                                            

06.11.2024

U - 2184




(Release ID: 2071325) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil