وزارت دفاع
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر ہندوستانی بحری آپریشنز کا مشاہدہ کریں گی
Posted On:
06 NOV 2024 6:25PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو ، 7 نومبر 2024 کو مقامی طور پر تیار کیے گئے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر سوار ہوں گی اور سمندر میں‘بحری آپریشنز’کا مشاہدہ کریں گی۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی صدر جمہوریہ کا آئی این ایس ہنس (گوا میں بحری فضائی اڈہ) پر استقبال کریں گے اور انہیں 150 افراد پر مشتمل ایک پروقار گارڈ آف آنر پیش کریں گے۔ اس کے فوراً بعد صدرجمہوریہ سمندر میں گوا کے ساحل سے دور آئی این ایس وکرانت پر سوار ہوں گی۔
یہ آئی این ایس وکرانت پر صدر دروپدی مرمو کا پہلا سفر ہوگا جس میں وہ کثیر جہتی بحری آپریشنز کا مکمل مشاہدہ کریں گی۔ طے شدہ آپریشنز میں سرفیس شپس آپریشنز،جنگی مشقیں، آبدوز کی مشقیں، ہوائی طاقت کا مظاہرہ شامل ہے، جس میں ڈیک سے اڑان اور لینڈنگ کرنے والے لڑاکا طیارے/ ہیلی کاپٹرز شامل ہوں گے اور بحری طیاروں کی فلائی پاسٹ بھی ہوگی۔
******
ش ح ۔ م م۔ ص ج
U. No.2178
(Release ID: 2071281)
Visitor Counter : 18