وزارت دفاع
بھارت - امریکہ ملٹری کوآپریشن گروپ کے 21ویں ایڈیشن کی میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی
Posted On:
06 NOV 2024 6:08PM by PIB Delhi
بھارت - امریکہ ملٹری کوآپریشن گروپ (ایم سی جی) کے 21ویں ایڈیشن کی میٹنگ 5 سے 6 نومبر 2024 کو مانک شا سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، جن میں صلاحیت سازی، تربیتی تبادلے، دفاعی صنعتوں میں تعاون اور مشترکہ مشقوں کی ترقی شامل تھی، جو روایتی اور ہائبرڈ خطرات کے خلاف تیاری میں اضافہ کرتے ہیں۔
یہ میٹنگ بھارت کے نمائندہ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور امریکہ کے نمائندہ یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جوشوا ایم رڈ ،کی مشترکہ صدارت ہوئی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے۔
دونوںفریقوں نےبھارت - امریکہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اسٹریٹجک تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا، جس میں عملی طور پر تعاون اور باہمی صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے انڈو پیسیفک خطے کو درپیش چیلنجوں کے مشترکہ فہم کے ساتھ بھارت - امریکہ فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایم سی جی ایک نمایاں فورم ہے جو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک و آپریشنل دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ 21ویں ایم سی جی میٹنگ نے علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے، ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے اور باہمی صلاحیت سازی کیلئے بھارت اور امریکہ کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک قدم کا اضافہ کیا۔
**************
ش ح ۔ م م۔ ص ج
U. No.2171
(Release ID: 2071267)
Visitor Counter : 28