وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے مرکزی کابینہ کے ذریعہ پی ایم ودیالکشمی کی منظوری کی ستائش کی


پی ایم ودیا لکشمی این ای پی کے نفاذ کی سمت میں ایک اور ٹھوس قدم ہے: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 06 NOV 2024 5:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے مرکزی کابینہ کی طرف سے پی ایم ودیا لکشمی اسکیم کی منظوری کی ستائش کی، جو مرکزی سیکٹر کے تحت ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پہل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ یہ اسکیم ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے 21ویں صدی کی اعلیٰ تعلیم تک  ہمہ گیر رسائی میں مدد کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 3,600 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ یہ اسکیم اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی اور ملک کی یووا شکتی کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ودیا لکشمی کے تحت کو لیٹرل فری اور گارنٹی فری تعلیمی قرضے ہونہار طلباء کے لئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو زیادہ سے زیادہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مالی رکاوٹیں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک پائیں گی۔

جناب پردھان نے بتایا کہ 8 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے طلباء 10 لاکھ روپے تک کے تعلیمی قرضوں پر 3 فیصد سود کی رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور 7.5 لاکھ روپے تک کے قرضے 75 فیصد کریڈٹ گارنٹی کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی قرض ایک شفاف، طالب علم دوست اور ڈیجیٹل درخواست کے عمل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جو تمام بینکوں کے لیے عام ہو گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ایم ودیا لکشمی کے تحت تعلیمی قرضوں سے طلباء کو این آئی آر ایف کی بنیاد پر ملک کے ٹاپ 860 ایچ ای آئی میں داخلہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس میں ہر سال 22 لاکھ سے زیادہ طلباء شامل ہوں گے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہونہار طلباء کو مالی امداد این ای پی 2020 کی ایک اہم سفارش ہے اور پی ایم-این ای پی ودیالکشمی کے نفاذ کی سمت میں ایک اور ٹھوس قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ودیا لکشمی غریب اور متوسط ​​طبقے کے لاکھوں طلباء کو بااختیار بنائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پی ایم ودیا لکشمی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ یہ مرکزی سیکٹر کے تحت ایک نئی پہل  ہے،جس کا مقصد ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مالی رکاوٹیں اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ یہ اسکیم قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020میں بیان کردہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس میں سرکاری اور نجی دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں مختلف میکانزم کے ذریعے مستحق طلبا کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

**************

ش ح ۔ م م۔ ص ج

U. No.2163


(Release ID: 2071252) Visitor Counter : 30