الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ویب کی وسیع تر تنوع، رسائی اور شمولیت کو یقینی بنانا

Posted On: 06 NOV 2024 4:13PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، این آئی ایکس آئی اور آئی سی اے این این نے نئی جی ٹی ایل ڈی پروگرام میں بھارت کی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا

یہ پروگرام مقامی کاروباروں اور برادریوں کو آن لائن موجودگی اور مقامی زبانوں میں مدد فراہم کرنے کا اہل بنائے گا۔ بھارت کی عالمی شناخت کو ‘بھارت’ جیسے ڈومینز کے ذریعے فروغ ملے گا

آئی سی اے این این کا  اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام 19 نومبر، 2024 کو کھلے گا، جس میں نئے جی ٹی ایل ڈی درخواست گزاروں کے لیے فیس پر 85 فیصد تک کی رعایت دستیاب ہوگی

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا ( این آئی ایکس آئی) اور انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز ( آئی سی اے این این) کے ساتھ مل کر نیو جنرک ٹاپ -لیول ڈومینز ( جی ٹی ایل ڈی) کے اقدام کے تحت آئی سی اے این این  اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام ( اے ایس پی) پر ایک گول میز کانفرنس  کا کامیابی  کے ساتھ انعقاد کیا۔اس تقریب میں اہم حصص داروں اور صنعت کے رہنماؤں نے پروگرام کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا اور اہل تنظیموں کو شرکت کی ترغیب دی۔

گول میز کانفرنس میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر دیویش تیاگی، سی ای او این آئی ایکس آئی،  جناب سمیرن گپتا، وائس پریزیڈنٹ، اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایشیا پیسیفک ایٹ،  آئی سی اے این این اور  جناب ٹی سنتوش، سائنٹسٹ-ایف، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی) شامل ہیں۔ اس موقع پر جی ٹی ایل ڈیز کے ذریعے محفوظ اور مقصد سے وابستہ آن لائن  مقامات کی تخلیق میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ کانفرنس نے درخواست کے عمل اور ضروریات کے بارے میں سوالات کا جواب دینے کا موقع بھی فراہم کیا، تاکہ ممکنہ درخواست دہندگان کو شرکت کیلئے واضح راستہ مل سکے۔

 

آئی سی اے این این اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام کے بارے میں

آئی سی اے این این اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام کا مقصد ان تنظیموں کو مالی اور دیگر مدد فراہم کرنا ہے جو نئے  جی ٹی ایل ڈیزکے لیے درخواست دینا چاہتی ہیں، خاص طور پر وہ تنظیمیں جو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ اقدام نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام کے وسیع تر مقصد سے منسلک ہے، جو اپریل 2026 میں شروع ہونے والا ہے اور ویب پر زیادہ تنوع اور رسائی کو فروغ دینے کے لیے انٹرنیٹ کے نیٹ اسپیس کو وسعت دے گا۔

 

شمولیت پر مبنی ڈیجیٹل منظر نامے کے لیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دیویش تیاگی نے بھارت میں ایک زیادہ جامع انٹرنیٹ ماحول کی تعمیر کے لیے این آئی ایکس آئی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “این آئی ایکس آئی، آئی سی اے این این اور ایم ای آئی ٹی وائی کے ساتھ مل کر، بھارتی تنظیموں کو نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے عالمی ڈیجیٹل منظرنامے میں شامل ہونے کی حمایت کرنے کے لیےمخصوص ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقامی کاروباروں اور برادریوں کو ایک بامعنی آن لائن موجودگی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام اور مقامی زبانوں کے لیے درخواست کی حمایت کے آغاز کے ساتھ، ہم آنے والے سال میں نمایاں پیشرفت کے لیے تیار ہیں۔

گول میز کانفرنس نے اہل تنظیموں کے لیے ایک معلوماتی سیشن کے طور پر کام کیا، جس میں اے ایس پی کے ذریعے درخواست کے عمل اور دستیاب حمایت پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ نمائندوں نے جی ٹی ایل ڈیز کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ سہ-حرفی اسٹرنگز (مثلاً .org یا .com) پر مشتمل ہوتی ہے، جو ویب سائٹ کے مقصد یا مشن کی نشاندہی کے لیے ڈومین نام کے آخر میں شامل ہوتی ہیں۔جی ٹی ایل ڈیز کے آنے والے توسیعی پروگرام کے ساتھ، یہ پروگرام تنظیموں کو اپنی انفرادیت ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

بھارت کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو وسعت دینے کے لیے نیا جی ٹی ایل ڈی پروگرام

ایک علمی پارٹنر کے طور پر، آئی سی اے این این نے پروگرام کے فریم ورک اور نئے جی ٹی ایل ڈی کے لیے درخواست دینے میں شامل تکنیکی اور انتظامی عمل پر بصیرت فراہم کی۔ جناب سمیرن گپتا، نائب صدر، اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایشیا پیسیفک ایٹ، آئی سی اے این این نے کہا کہ“آئی سی اے این این، یہ بصیرت فراہم کرتا ہےکہ کیسے کارپوریٹ اور غیر منافع بخش تنظیمیں اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ہم سب مل کر اپنی انٹرنیٹ کمیونٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔”

ایم ای آئی ٹی وائی کے سائنسدان جناب ٹی سنتوش نے کہا کہ“ اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام ( اے ایس پی) بھارت کے لیے ایک قیمتی موقع ہے جس کو عالمی انٹرنیٹ گورننس فورمز میں بھارتی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر اپنانا چاہیے۔”انہوں نے تجویز دی کہ این جی اوز اور فاؤنڈیشنز کو اے ایس پی کے ساتھ جی ٹی ایل ڈی مواقع کو تلاش کرنا چاہیے، خاص طور پر غیر لاطینی بولنے والے بھارتی ناظرین سے انٹرنیشنلائزڈ ڈومین نیمز ( آئی ڈی اینز)کے ساتھ جڑنے کے لیے۔”

 جناب سنتوش نے آئی سی اے این این کے دستاویزات اور پالیسی سازی کے عمل میں بھارتی زبانوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ‘بھارت’ جیسے ڈومینز بھارت کی عالمی شناخت میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ نیا جی ٹی ایل ڈی  پروگرام تنظیموں کو کثیر لسانی ڈومین اسٹرنگز کے لیے درخواست دینے کے قابل بنا سکتا ہے،جس سے بھارت کی ڈیجیٹل موجودگی کو مزید  میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تقریب کا اختتام ایم ای آئی ٹی وائی،این آئی ایکس آئی اور آئی سی اے این این کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام کی تیاری کرنے والی بھارتی تنظیموں کو مزید مدد فراہم کرنا ہے۔

 

اے ایس پی کے بارے میں

آئی سی اے این این اپلی کینٹ سپورٹ پروگرام (اے ایس پی) کا مقصد ان درخواست گزاروں کے لیے نئے جی ٹی ایل ڈی پروگرام کو مزید قابل رسائی بنانا ہے جو محدود مالی وسائل رکھتے ہیں۔ پروگرام میں فیس میں 85 فیصد تک کی کمی، تربیت، پرو بونو خدمات اور مشیروں تک رسائی شامل ہے۔ غیر منافع بخش تنظیمیں، بین الاقوامی حکومتی تنظیمیں، مقامی تنظیمیں، سماجی اثرات کے حامل کاروبار اور ترقی پذیر معیشتوں سے  تعلق رکھنے والے چھوٹے کاروباراِس کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اے ایس پی 19 نومبر 2024 کو کھلے گا اور درخواستیں 12 ماہ تک قبول کی جائیں گی۔

اے ایس پی  ایک درخواست گزار کے لیے ایک جی ٹی ایل ڈی درخواست کا احاطہ کرتا ہے اور ابتدائی طور پر وسائل فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ حکومتیں براہ راست اہل نہیں ہیں لیکن اہل اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔ امداد یافتہ درخواست گزاروں کو تین سال انتظار کرنا ہوگا قبل اس کے کہ وہ ممکنہ طور پر اسائنمنٹ کا معاہدہ حاصل کر سکیں، اور اگر وہ اس مدت کے دوران اپنا رجسٹری معاہدہ منتقل کرتے ہیں تو ان کو جرمانے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ رہنمائی کے لیے، آئی سی اے این این پرو بونو خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرست فراہم کرتا ہے، لیکن درخواست گزاروں کو براہ راست ان فراہم کنندگان سے رابطہ کرنا ہوگا۔

**************

ش ح ۔ م م۔ ص ج

U. No.2158


(Release ID: 2071197) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada