وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اتراکھنڈ میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، شہری نقل و حمل اور دیگر شہری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے حکومتِ ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 200 ملین ڈالر کے قرضے پر دستخط کیے

Posted On: 06 NOV 2024 3:44PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے آج اتراکھنڈ میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، شہری نقل و حمل اور دیگر شہری خدمات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

اتراکھنڈ لائیویبلیٹی امپروومنٹ پروجیکٹ کے قرضے سے متعلق معاہدے  پر ،حکومتِ ہند کی طرف سے اقتصادی امور کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور اے ڈی بی  کی طرف سے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ میو اوکا نے دستخط کئے۔

محترمہ مکھرجی نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ حکومتِ ہند کے شہری ترقیاتی منصوبے اور اتراکھنڈ حکومت کے شہری خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد شہروں میں رہن سہن کی بہتر سہولیات اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔

محترمہ میو اوکا کے مطابق،‘‘یہ پروجیکٹ سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے  جیسے آب و ہوا کی تبدیلی  سے متعلق   خطرات سے نمٹنے کے لیے ایسا شہری بنیادی ڈھانچہ تیار کرے گا ،جو محفوظ اور ایک صحت مند ماحول فراہم کرے نیز یہ پروجیکٹ مینجمنٹ، آب و ہوا  اور آفات کے بندوست  میں ساز گار منصوبہ بندی، اپنے وسائل سے  سرمایہ پیدا کرنے  اور صنفی شمولیت میں ریاستی اداروں کی صلاحیت میں بھی  اضافہ کرے گا۔

یہ منصوبہ ریاست کے اقتصادی مرکز ہلدوانی میں ٹرانسپورٹ، شہری نقل و حمل، پانی کی نکاسی ، سیلاب کے بندوبست  اور مجموعی عوامی خدمات کو بہتر بنائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ پانی کی سپلائی کے نظام کو ماحول کے مطابق اور موثر طور پر فروغ دیتے ہوئے، چار شہروں – چمپاوت، کیچھا، کوٹ دوار اور وکاس نگر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنائے گا ۔

پروجیکٹ کے تحت ہلدوانی میں 16 کلومیٹر موسم کے لحاظ سے ساز گار سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، ٹریفک کے بندوبست سے متعلق ایک مستحکم نظام قائم کیا جائے گا، کمپریسڈ نیچرل گیس والی بسیں چلائی جائیں گی اور الیکٹرک بسوں کا ایک اہم پروجیکٹ متعارف کرایا جائے گا۔ سیلاب کے بندوبست کو بہتر بنانے کے لیے 36 کلومیٹر طویل اسٹارم واٹر اور سڑک کنارے پانی کی نکاسی کے نالے تعمیر کیے جائیں گے اور پہلے سے وارننگ دیئے جانے کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ ایک گرین سرٹیفائیڈ انتظامی کمپلیکس اور بس ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

دیگر چار شہروں میں، یہ پروجیکٹ پانی کی سروس کوریج کو 100 فی صد  تک بڑھائے گا۔ اس مقصد کے لیے 1024 کلومیٹر آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی پائپ لائنیں اسمارٹ واٹر میٹرز کے ساتھ تعمیر کی جائیں گی، 26 ٹیوب ویل، نئے ذخائر اور روزانہ 3.5 ملین لیٹر پانی کی صفائی کا پلانٹ لگایا جائے گا۔ وکاس نگر میں تقریباً 2000 گھروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولیات کے ذریعے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت ، خواتین کے لیے روزگار کی تربیت جیسے بس چلانے، ٹکٹنگ اور الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن کے آپریشن کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پانی کی فراہمی کے نظام کی نگرانی میں خواتین کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، مذکورہ پروجیکٹ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی خدمات کے آپریشن اور مینجمنٹ میں خواتین بشمول کمزور گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔

یوروپی سرمایہ کاری بینک ، اس منصوبے کے لیے 191 ملین ڈالر کی مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

 

.................................

) ش ح – ش م -  ع ا )

U.No. 2155




(Release ID: 2071170) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu