شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب کنجاراپو رام موہن رائے نائیڈو نے شہری ہوابازی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والی 51 خواتین سے بات چیت کی

Posted On: 05 NOV 2024 6:52PM by PIB Delhi

پریزیڈنٹ سکریٹیریٹ کی ’’عوام کے ساتھ صدر ‘‘ پہل قدمی کے تحت، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے شہری ہوابازی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والی 51 خواتین سے بات چیت کی، ان میں پائلٹ، کیبن کا عملہ، فلائٹ ڈسپیچرس، ایئر ٹریفک کنٹرولر، رکھ رکھاؤ سے متعلق انجینئرس، ہوائی اڈے کے منیجرس اور ریگولیٹرس جیسے عہدوں پر خدمات انجام دینی والی خواتین شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010KHW.jpg

ان کامیاب خواتین کے اعزاز میں شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ شہری ہوابازی کے وزیر جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے کامیاب خواتین سے گفت و شنید کی۔ انہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ اپنی کامیابی کی داستانیں ساجھا کیں جنہوں نے ان خواتین کی استقامت، لگن، محنت شاقہ اور مضبوطی کی ستائش کی۔ انہوں نے ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا پیغام ملک کے چھوٹے اور دور دراز واقع علاقوں تک لے پہنچائیں تاکہ نوجوان خواتین کو شہری ہوابازی کے شعبے سے جڑنے کے لیے ترغیب اور حوصلہ مل سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y096.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب کنجاراپو رام موہن نائیڈو نے کہا، ’’آج کا یہ ایڈیشن جو شہری ہوابازی کے شعبے میں پیش رو خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، ایک غیر معمولی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے توسط سے ہم  ان خواتین کی عزت افزائی کر رہے ہیں جنہوں نے دقیانوسی تصورات کو مات دینے کی جسارت کی، چنوتیوں پر فتح حاصل کی، اور روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبے میں ترقی کرتے ہوئے قائدانہ حیثیت اختیار کرکے  ایک پیڑھی کو ترغیب فراہم کی۔‘‘

اس موقع پر شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب وملنمانگ وولنام اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2126


(Release ID: 2070985) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu