وزارت سیاحت
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم)، لندن 5 سے7 نومبر 2024 میں شرکت کی
Posted On:
05 NOV 2024 4:38PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت ایکسل لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) لندن 5 سے 7 نومبر 2024 میں شرکت کر رہی ہے۔ برطانیہ، ہندوستان آنے والے سیاحوں کا دوسرا سب سے بڑا بازار ہے۔ برطانیہ ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہندوستانی تارکین وطن کی سب سے بڑی تعداد مقیم ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 1.9 ملین ہندوستانی تارکین وطن ہیں۔ وزارت ڈبلیو ٹی ایم میں تقریباً 50 متعلقین کے ایک وفد کے ساتھ حصہ لے رہی ہے جس میں ریاستی حکومتیں، ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز، ایئر لائنز، ہندوستانی سفری صنعت سے تعلق رکھنے والے ہوٹل مالکان ہندوستان کے متحرک ثقافتی تنوع اور سیاحتی مصنوعات کی وسیع رینج اور عمیق تجربات کو ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اندرون ملک سیاحت کو بڑھانے اور ملک کو ایک اعلیٰ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر جگہ دینے کے ہندوستان کے اسٹریٹجک ہدف سے ہم آہنگ ہے۔
ڈبلیو ٹی ایم 2024 میں انڈیا پویلین ہندوستان کی ثقافتوں، زبانوں اور روایات کے بھرپور کلیڈواسکوپ کی نمائش کررہا ہے، ہر ایک نہ صرف اس کے بھرپور سیاحتی منظر نامے میں اپنا حصہ ڈال رہاہے بلکہ سیاحتی تجربے کو بھی بہتر بنا رہا ہے، جس میں روحانی اور تندرستی، شادی، ایڈونچر، ماحولیاتی سیاحت اور گورمیٹ سیاحت شامل ہیں۔ اس سال کے انڈیا پویلین کا فوکس ایم آئی سی ای، مہا کنبھ اور ویڈنگ ٹورزم ہے۔ پویلین میں ایک خاص فرضی منڈپم بنایا گیا ہے تاکہ ہندوستانی شادی کی جھلک اور احساس پیدا کو سکے۔
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کے علاوہ، ریاستی سیاحت کے محکمے، ٹور آپریٹرز، ایئر لائنز، پی ایس یوز وغیرہ سمیت کئی دیگر متعلقین ڈبلیو ٹی ایم میں انڈیا پویلین میں حصہ لے رہے ہیں۔ شریک شرکاء میں ریاست اتراکھنڈ، جموں و کشمیر کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ، پڈوچیری، دادر و نگر حویلی اور دمن اور دیو، ٹور آپریٹرز / ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ کمپنیاں، ایئر لائن، ریزورٹس اور آئی آر سی ٹی سی شامل ہیں۔ گوا، اڈیشہ، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے ریاستی سیاحت کے محکمے بھی اپنے منفرد سیاحتی تجربات کو ظاہر کرنے اور ممکنہ گاہکوں اور شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔ انڈیا پویلین کا افتتاح ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب وکرم دورئی سوامی اور ڈائرکٹر جنرل، وزارت سیاحت، حکومت ہند، محترمہ مگدھا سنہا نے مشترکہ طور پر محترمہ پاروتی پریدا، نائب وزیر اعلیٰ اڈیشہ اور تلنگانہ، گوا اور اتراکھنڈ کے وزرائے سیاحت کی موجودگی میں کیا۔
سال 2023 کے دوران کل 9.5 ملین غیر ملکی سیاحوں نے ہندوستان کا دورہ کیا جن میں سے 0.92 ملین دورے برطانیہ سے تھے، جس سے یہ ہندوستان آنے والے سیاحوں کے لیے تیسرا سب سے بڑا سورس مارکیٹ بنا۔ چلو انڈیا پہل ہندوستان کے معزز وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی تھی تاکہ ہندوستانی تارکین وطن کو ان کے غیر ہندوستانی دوستوں کے مابین ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے شامل کیا جاسکے۔ اس قدم کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی تارکین وطن اپنے غیر ہندوستانی دوستوں کو بے مثال بھارت کی شان کو دریافت کرنے کے لیے مدعو کریں گے۔ وزارت سیاحت نے چلو انڈیا پورٹل تیار کیا ہے جہاں تارکین وطن خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور اپنے غیر ہندوستانی دوستوں کو ہندوستان آنے کی دعوت بھیج سکتے ہیں۔ پروگرام کے تحت آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو مفت ای ٹورسٹ ویزا بھی بطور مراعات دیا جاتا ہے۔ اس پہل کے ذریعے، ہندوستانی تارکین وطن ملک کو ایک اعلیٰ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، دنیا کے سامنے اپنے بھرپور ورثے اور متنوع ثقافت کی نمائش کریں گے۔ اس اقدام کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لیے اور برطانیہ میں دوسری سب سے بڑی ہندوستانی ڈائیسپورا کمیونٹی ہونے کے پیش نظر، وزارت ڈبلیو ٹی ایم، لندن کے ساتھ چلو انڈیا پروموشنل مہم شروع کر رہی ہے۔
اپنے دیگر اقدامات میں، وزارت سیاحت نے حال ہی میں 27 ستمبر 2024 کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر نئے سرے سے تیار کردہ انکریڈیبل انڈیا کے ڈیجیٹل پورٹل پر ‘انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب اینڈ ڈیجیٹل پورٹل’ کا آغاز کیا ہے۔انکریڈیبل انڈیا کنٹیٹ ہب مختلف قسم کے متعلقین کے استعمال کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل ریپازیٹری ہےجن میں سرکاری اہلکار، سفیر، ٹور آپریٹرز، صحافی، طلباء، محققین، فلم ساز، مصنفین اور کنٹینٹ کریئٹر شامل ہیں۔ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل سیاحوں پر مرکوز ایک ون اسٹاپ ڈیجیٹل حل ہے جو ہندوستان آنے والوں کے لیے سفری تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہندوستان بدستور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس کی مسلسل ترقی کا راستہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لیس ہے، اس کا سال 2070 تک نیٹ زیرو اخراج وغیرہ کو حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ جی 20 لیڈر شپ کے سال نے دنیا کے سامنے ہندوستان کی رنگا رنگی اور سیاحتی صلاحیت کے امکانات کو اجاگر کیا ہے۔ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری جیسے ہاسپٹیلٹی نیٹ ورک، ایوی ایشن انڈیا سیاحت کو رفتار دینے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان پائیدار اور نیچر پازیٹیو، پرو پلینیٹ اور سبز سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے جی20 گوا روڈ میپ کے تئیں پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م۔ن م۔
U- 2114
(Release ID: 2070926)
Visitor Counter : 23