امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بھارت آٹا اور بھارت چاول کی خوردہ فروخت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا


فیز- II کے ابتدائی مرحلے میں،3.69ایل ایم ٹی  گندم اور 2.91 ایل ایم ٹی چاول خوردہ فروخت کے لیے دستیاب کرائے گئے

یہ پہل صارفین کو رعایتی قیمتوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کاثبوت پیش کرتی ہے:جناب جوشی

Posted On: 05 NOV 2024 1:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی نے ریاستی وزیر جناب بی ایل کی موجودگی میں ورما آج یہاں این سی سی ایف نیفیڈ اور کیندریہ بھنڈار کی موبائل وین کو جھنڈی دکھا کر بھارت آٹا اور بھارت چاول کی خوردہ فروخت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019N26.jpg

 فیز II کے دوران صارفین کو 30 روپے فی کلو کی ایم آر پی پر بھارت آٹا اور 34 روپے فی کلو کی ایم آر پی پر بھارت چاول دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ اس  دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب  جوشی نے کہا کہ یہ پہل صارفین کو رعایتی قیمتوں پر ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت برانڈ کے تحت بنیادی کھانے پینے کی اشیاء جیسے چاول، آٹا اور دال کی خوردہ فروخت کے ذریعے براہ راست مداخلت نے قیمتوں کے مستحکم نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔

فیز II کے ابتدائی مرحلے میں،  3.69 ایل ایم ٹی گندم اور 2.91ایل ایم ٹی  چاول خوردہ فروخت کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کے دوران، تقریباً 15.20 ایل ایم ٹی  بھارت آٹا اور 14.58  ایل ایم ٹی  بھارت چاول سبسڈی والے نرخوں پر عام صارفین کو دستیاب کرائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IRFZ.jpg

بھارت آٹا اور بھارت چاول کیندریہ بھنڈار، نیفیڈ اور این سی سی ایف  اور ای کامرس/بگ چین خوردہ فروشوں کے اسٹورز اور موبائل وین پر دستیاب ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کے دوران۔ ‘بھارت’برانڈ کے آٹا اور چاول 5 کلو اور 10 کلو کے تھیلوں میں فروخت کیے جائیں گے۔

پنجاب میں دھان کی خریداری کے بارے میں تازہ  معلومات دیتے ہوئے  مرکزی وزیر نے پنجاب میں 184 ایل ایم ٹی کے ہدف کی خریداری کے تخمینہ کو حاصل کرنے اور کسانوں کے ذریعہ منڈیوں میں لائے جانے والے ایک ایک اناج کی خریداری کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ 4 نومبر 2024 تک، پنجاب کی منڈیوں میں کل 104.63 ایل ایم ٹی دھان کی آمد ہوئی ہے جس میں سے 98.42 ایل ایم ٹی ریاستی ایجنسیوں اور ایف سی آئی نے خریدی تھی۔ دھان کی خریداری ایم ایس پی  @ 2320/- پر کی جا رہی ہے جیسا کہ حکومت ہند نے گریڈ ‘اے’  دھان کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ جاری کے ایم ایس  2024-25 میں اب تک حکومت ہند کی طرف سے خریدے گئے کل دھان کی رقم 20557 کروڑ روپے ہے۔ اس سے 5.38 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے اور ایم ایس پی کی رقم ان کے بینک کھاتوں میں جمع کر دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QIW2.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م  ح ۔رض

U-2102


(Release ID: 2070809) Visitor Counter : 30