جل شکتی وزارت
مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے ہریدوار میں گنگا اتسو 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے گنگا کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کے عہد کو اجاگر کیا
وزیر مملکت جناب گری راج بھوشن چودھری نے گنگا کے تحفظ اور ماں گنگا کے تئیں احترام کو فروغ دینے میں گنگااتسو کے رول کوواضح کیا
گنگا اتسو کا اہتمام این ایم سی جی نے دریائے گنگا کی قومی حیثیت کو منانے اور تحفظ کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے کیا
Posted On:
04 NOV 2024 8:37PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج ہری دوار کے چندی گھاٹ میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری اور اتراکھنڈ کی خواتین و بچوں کی بہبود کی وزیرمحترمہ ریکھا آریہ کی موجودگی میں گنگا اتسو 2024 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جل شکتی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ دیبا مکھرجی بھی موجود تھیں۔ گنگا اتسو 2024 کا اہتمام نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) نے دریائے گنگا کو قومی دریا قرار دینے کی سالگرہ کے موقع پر کیا ہے۔ اس فیسٹول کا بنیادی مقصد دریائے گنگا کے تحفظ کو فروغ ، اس کی ثقافتی اور روحانی اہمیت پر زور دینا اور صفائی کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا ہے۔ تقریب کا یہ آٹھواں ایڈیشن دریا کے کنارے منعقد کیا جانے والااپنی نوعیت کا پہلا تھا، جس کی تقریبات گنگا کےطاس والی ریاستوں کے 139 اضلاع میں پھیلی ہوئی تھیں۔ ہر ریاست نے ضلع گنگا کمیٹیوں کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب کی میزبانی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کےمرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے وزیر اعظم کے پیغام کو شیئر کیا کہ گنگا اس ملک کے 600 ملین لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ماں کے طور پر قابل احترام ہے اورہمیں بہت کچھ دیتی ہے ۔جناب پاٹل نے زور دے کر کہا کہ ماں کے طور پر دریاؤں کی تعظیم کرنا ہماری ثقافت میں ہے اور دریا کا تحفظ ایک عمدہ اقدام ہے جسے ہم سب کو یقینی بنانا چاہیے۔ جناب پاٹل نے یاد کیا کہ، وزیر اعظم بننے پر، جناب نریندر مودی نے کہاتھا کہ ’’ماں گنگا نے مجھے بلایا ہے۔‘‘ تب سے، وزیر اعظم نے بیداری بڑھانے اور ماں گنگا کے تحفظ کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم ظاہر کیا ہے۔
مرکزی وزیرجناب پاٹل نے واضح کیا کہ وزیر اعظم کے جل سنچے، جن بھاگیداری پہل کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی ہے، اور لوگ اس مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ریاستوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جن سمرتھن (عوامی تعاون) ماں گنگا کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، کیونکہ اس کے لیے سب کی اجتماعی، جامع کوشش کی ضرورت ہے۔
جناب پاٹل نے گنگا سمواد کے عنوان سے ایک سیشن کے تحت اتسو میں موجود روحانی رہنماؤں اور گرووں کے ساتھ بھی بات چیت اورتبادلہ خیال کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب پاٹل نے دریا کے تحفظ اور احیاء پر زور دیا اورلوگوں سے کہا کہ وہ ماں گنگا کو بچانے کے لیے اس بارے میں بیداری پھیلائیں۔ جناب پاٹل نے گنگا ویمن رافٹنگ مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 50 دن کی طویل مہم دریائے گنگا کے پار 9 بڑے شہروں اور قصبوں سے ہوتی ہوئی گنگا ساگر پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ تاریخی مہم گنگا طاس کی پانچ اہم ریاستوں کے کئی اضلاع میں منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے بی ایس ایف ریور رافٹنگ ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت، گری راج بھوشن چودھری نے واضح کیا کہ گنگا اتسو ایک منفرد فیسٹول ہے جودریا کے تحفظ کے لیے وقف ہے،جس میں گنگا کے تحفظ اور صفائی کو فروغ دینے کے لیے بہت سی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دریا صرف پانی کے ذرائع نہیں ہیں بلکہ مقدس اوراہمیت کے حامل بھی ہیں ، خاص طور پر ماں گنگا،جو ہم سب کو متحد کرتی ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ماں گنگا کی صفائی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
جناب راج بھوشن چودھری نے کہا کہ نمامی گنگے پہل کے ذریعے بہار میں 39 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) کے لیے 7,144 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 17 پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ تحفظ کی کوششیں گنگا کی معاون ندیوں پر بھی مرکوز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹس تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل ندی ما گنگا کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں اور دریاؤں کے تحفظ کے ذریعے قومی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی ماں گنگا کے تحفظ کے تئیں ویڈیو پیغام دیا۔
مرکزی وزیر مملکت جناب گری راج بھوشن چودھری نے گنگا اتسو 2024 کے ایک حصے کے طور پر نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دریائے گنگا سے متعلق ادب کے ساتھ این بی ٹی بس نےدریائے گنگا سے متعلق ادب کے ساتھ ’گنگےتھرو دی ایجیز : اے لٹریری بایواسکوپ ‘ کے موضوع پر ’گنگا پُستک پریکرما‘کررہی ہے۔یہ بس دریائے گنگا کے طاس کے ساتھ ساتھ 5 دریائی ریاستوں کے بڑے 10 شہروں سے گزرے گی۔
اس سال کے پرگرام میں ریور سٹی الائنس کے تحت کئی دریائی شہروں کی شرکت عمل میں آئی ،یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس میں اب ملک بھر میں 145 دریائی شہر شامل ہیں۔الائنس کا بنیادی مقصد دریا سےمتعلق حساس شہری منصوبہ بندی کے لیے مربوط نقطہ نظر کے ذریعے صحت مند شہری دریاؤں کو فروغ دینا ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد آلودگی سے پاک، مسلسل بہنے والے دریا جو سب کے لیے پسند ہیں، پانی سےمحفوظ شہروں میں تعاون اور جامع،پائیدارشہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔یہ فیسٹول ہمارے معاشرے میں دریاؤں کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
اس میلے میں نمامی گنگے پہل کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی محکموں کے اسٹالوں کے ساتھ ایک ’’گھاٹ پر ہاٹ‘‘ مارکیٹ بھی شامل تھی۔بچوں کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کی ایک رینج، بشمول کوئز، فلموں کی نمائش، میجک شوز، کٹھ پتلی شوز، اور ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلوں نے دریا کے تحفظ میں ان کی شمولیت کو فروغ دیا۔ مزید برآں، نکڑ ناٹک (اسٹریٹ ڈرامے) نے نوجوانوں میں دریا کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ دی۔ اس تقریب میں نمامی گنگے پر ایک نمائش بھی شامل تھی، جس میں اس اہم اقدام کے متنوع پہلوؤں کو دکھایا گیا تھا۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری اور دیگر معززین نے بھی ہریدوار میں گنگا آرتی میں شرکت کی۔
********
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.2093
(Release ID: 2070792)
Visitor Counter : 6