پنچایتی راج کی وزارت
ہریانہ، تریپورہ اور میزورم کی ریاستوں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس جاری
ہریانہ میں دیہی بلدیاتی اداروں کو 194.87 کروڑ روپے ،جبکہ تریپورہ کو 78.5 کروڑ روپے ملے
میزورم کو مالی سال 2023-2022 کے لیے ایکس وی ایف سی گرانٹ کی دوسری قسط میں 35.5 کروڑ روپے ملے
Posted On:
05 NOV 2024 9:36AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے ہریانہ، تریپورہ اور میزورم کے دیہی بلدیاتی اداروں(آر ایل بیز) کے لیے مالی سال 2025-2024 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن( ایکس وی ایف سی) گرانٹس جاری کی ہیں۔
ہریانہ کے پنچایتی راج اداروں(آر ایل بیز)/ پی آر آئیز کو پہلی قسط کے حصے کے طور پر 194.867 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ یہ رقوم ریاست میں 18 اہل ضلع پنچایتوں، 139 اہل بلاک پنچایتوں اور 5911 اہل گرام پنچایتوں کے لیے تقسیم کی گئی ہیں جنہوں نے ریلیز کے لیے لازمی شرائط کو پورا کیا ہے۔
جبکہ تریپورہ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے، 31.40 کروڑ روپے کی غیر مربوط گرانٹس کی پہلی قسط اور 47.10 کروڑ روپے کی ٹائیڈ گرانٹس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ یہ فنڈز تمام 1260 دیہی علاقائی اداروں کے لیے ہیں [بشمول روایتی علاقائی اداروں یعنی ٹی ٹی اے اے ڈی سی۔ 1 (تریپورہ قبائلی علاقہ جات خود مختار ضلع کونسل)، ہیڈکوارٹر؛ 40 بلاک ایڈوائزری کمیٹیاں؛ اور 587 ولیج کمیٹیاں]۔
ایکس وی ایس سی نے میزورم کی پی آر آئیز کو یونائیڈ گرانٹ کی دوسری قسط کے طور پر مالی سال 2023-2022 میں14.20 کروڑ روپے اورٹائیڈ گرانٹ کی مالی سال 2023-2022 کے لئے دوسری قسط 21.30 کروڑ روپےجاری کی۔یہ فنڈز تمام 834 ویلج کونسلوں کے لیے ہیں جن میں خود مختار ضلع کونسل کے علاقوں شامل ہیں۔
ٹائیڈ اور یو نائیٹڈگرانٹس
آئین کے گیارہویں شیڈول میں شامل انتیس (29) مضامین کے تحت غیر منسلک گرانٹس دیہی بلدیاتی اداروں کے ذریعہ محل وقوع کی مخصوص ضروریات کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات کو چھوڑ کر۔ جبکہ منسلک گرانٹس کا استعمال (اے) صفائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال کی بنیادی خدمات کے لیے کیا جا سکتا ہے، اور اس میں گھریلو فضلہ کا انتظام اور علاج، اور خاص طور پر انسانی اخراج اور سیوریج کا انتظام اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی ری سائیکلنگ شامل ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) گرانٹس کا مقصد پی آر آئیز پی ایل بیز کو بااختیار بنا کر دیہی مقامی خود مختاری کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ فنڈز پی آر آئیز پی ایل بیز کو زیادہ قابل، جوابدہ اور خود انحصار بننے میں مدد دیتے ہیں، جو دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا اعتماد، سب کا پریاس’ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، یہ پہل ملک کی ترقی کے لیے ضروری، جامع ترقی اور شراکتی جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔
حکومت ہند وزارت پنچایتی راج اور وزارت جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے ایکس وی- ایف سی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے جو منظوری کے بعد وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ مختص گرانٹس کی سفارش کی بنیاد پر منظور کرکے ایک مال سال میں دو قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-2089
(Release ID: 2070764)
Visitor Counter : 35