بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہارتن پی ایس یوز این ٹی پی سی   اور او این جی سی  نے  جے وی کمپنی بنانے کے لیے ہاتھ ملایا

Posted On: 04 NOV 2024 5:53PM by PIB Delhi

مہارتن پی ایس یوز این ٹی پی سی  اوراو این جی سی نے قابل تجدید اور نئی توانائی کے شعبے میں اپنی دلچسپی کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی گرین انرجی کے ذیلی کمپنیوں (این ٹی پی سی گرین اینرجی لمیٹیڈ اور او این جی سی گرین اینرجی لمیٹیڈ) کے ذریعے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی (جے وی سی) بنانے کے لیے تعاون کیا ہے۔

بھارت انڈیا انرجی ویک 2024 کے دوران 7 فروری 2024 کو جوائنٹ وینچر کے معاہدے پر دستخط کرنے اور ڈی آئی پی اے ایم  اور نیتی آیوگ سے مطلوبہ قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد،این جی ای ایل  نے  او جی ایل کے ساتھ 50:50 جوائنٹ وینچر کمپنی کو شامل کرنے کے لیے کارپوریٹ امور کی وزارت کو ایک درخواست   پیش کی ہے۔

یہ جے وی سی شمسی، ہوا (آنشور/آف شور)، توانائی کا ذخیرہ (پمپ/بیٹری)، گرین مالیکیول (گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا، پائیدار ہوابازی ایندھن (ایس اے ایف)، گرین میتھانول)، ای موبلٹی، کاربن کریڈٹ، گرین کریڈٹس وغیرہ سمیت مختلف قابل تجدید توانائی (آر ای) اور توانائی کے نئے مواقع کے تحت کاروبار کرے گی۔

جے وی سی قابل تجدید توانائی کے اثاثے حاصل کرنے کے مواقع بھی تلاش کرے گا اور تمل ناڈو اور گجرات میں آنے والے آف شور ونڈ ٹینڈرز میں شرکت پر بھی غور کرے گا۔

این جی ای ایل اوراو جی ایل کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری، پائیدار توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی نشاندہی کرتی ہے، جو ایک غیرضررر رساں  مستقبل کے لیے ملک کے اہم  اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔اپنے شعبے کی مہارت اور وسائل پر غور کرتے ہوئے، دونوں ادارے ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے منظر نامے، جدت طرازی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

****

ش ح ۔ ع    ح ۔ ج

UNO-2082




(Release ID: 2070671) Visitor Counter : 7


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil