جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے مکمل کیا

Posted On: 04 NOV 2024 5:01PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے اپنے پروگرام ڈویژنوں اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس) کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس اورایس پی ایم-این آئی ڈبلیو اے ایس کے تمام ڈویژنوں نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام خصوصی مہم 4.0 میں اہم تعاون کیا۔

اس مہم کا مقصد دفاتر کی صفائی کو بہتر بنانا اور ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں وغیرہ میں التوا کے معاملات کو دور کرنا تھا۔ اس کے علاوہ دفاتر کے ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا اور ‘سی ایس ایم او پی، جی ایف آر اور پبلک ریکارڈ ایکٹ، 1993 کی تعمیل کرتے ہوئے انہیں  ہٹانے / برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کی گئی۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012O17.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YZBG.jpg

 

A stone courtyard with trees and a treeDescription automatically generated with medium confidence

 

 

سی جی او کمپلیکس (سینی ٹیشن پارک کے اندرسمیت) میں کئی صفائی مہم چلائی گئی۔ اس مدت کے دوران 5 پی ایم او/ایم پی کے حوالہ جات/ یقین دہانیوں کو نمٹا دیا گیا۔ 163 زیر التوا عوامی شکایات کی درخواستیں اور 22 عوامی شکایات کی اپیلوں کا نمٹار کیا گیا ۔ دفاتر نے کوڑاکباڑ اور فرسودہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے سے 1.60 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا اور پرانے / فرسودہ ریکارڈ کو شیڈول کے مطابق ہٹا دیاگیا اور باقی کو پہلے ہی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

******

ش ح ۔ ع    ح ۔ ج

UNO-2076


(Release ID: 2070653) Visitor Counter : 21