وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان میں تخلیق چیلنج - سیزن 1میں ورلڈ آڈیو ویژوئل انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) (عالمی سمعی بصری تفریحی سربراہی اجلاس)کے انعقاد سے پہلے رفتار تیز ہوئی
تخلیقی معیشت میں شامل ہوں: ہندوستان میں تخلیق چیلنج کے لیے ابھی رجسٹر ہوں اور عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں
ہندوستان میں تخلیق چیلنج نے 10,000 رجسٹریشنز کو عبور کر لیا، جو ملک بھر میں زبردست جوش و خروش کی علامت ہے
ملک گیر روڈ شوز ہندوستان میں تخلیق چیلنج کے لیے بڑے پیمانے پر مصروفیت کا باعث بنتے ہیں اور کلیدی شہروں میں طلباء اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو بااختیار بناتے ہیں
Posted On:
04 NOV 2024 4:38PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کریٹ اِن انڈیا چیلنج( ہندوستان میں تخلیق چیلنج) - سیزن 1(سی آئی سی) جو کہ ورلڈ آڈیو ویژوئل انٹرٹینمنٹ سمٹ ( ڈبلیو اے وی ای ایس)کا پیش خیمہ ہے،کے لیے زبردست ردعمل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔ ڈبلیو اے وی ای ایس کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئےہندوستان میں تخلیق چیلنج تخلیقی اظہار اور اختراع کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے اس وژن کو زندہ کرتا ہے۔
سی آئی سی کا مقصد ہندوستان کے تخلیق کاروں کی معیشت پر گہرا اثر ڈالنا، مواد کے تخلیق کاروں اور اختراع کاروں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے، اپنی مہارتوں کو منیٹائز کرنے کی خاطر بااختیار بنانا اور ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرنا ۔ یہ عالمی سطح پر ہندوستان کی سافٹ پاور کو بڑھاتا ہے اور ہندوستان کی ابھرتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر کام کرتا ہے اور انہیں عالمی شناخت کی طرف لے جاتا ہے۔
تمام چیلنجز کے لیے رجسٹریشن ڈبلیو اے وی ای ایس(ویوس) کی ویب سائٹ: https://wavesindia.org/challenges-2025 پر کھلی ہے۔
سی آئی سی: اختراع کے لیے ایک متنوع پلیٹ فارم
22 اگست 2024 کو شروع کیا گیا سی آئی سی نے 27 چیلنجوں کے ساتھ ملک بھر میں اور عالمی سطح پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے، جس میں ٹروتھ ٹیل ہیکاتھان، کامکس کریئٹر چمپئن شپ، اسپورٹس ٹورنامنٹ، ٹریلر میکنگ کمپٹیشن، تھیم میوزک کمپٹیشن، ایکس آر کریئٹر ہیکا تھان، اے آئی اوتار کریئٹر چیلنج، اینمی چیلنج منجملہ دیگرکے شامل ہیں۔
یہ چیلنجز میڈیا اور تفریحی صنعت کے مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں، خاص طور پر براڈکاسٹنگ، ایڈورٹائزنگ، میوزک،اے وی جی سی-ایکس، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا، فلمیں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور بہت کچھ۔
سی آئی سی کی سرگرمیاں زوروں پر
ملک گیر شرکت کو فروغ دینے کے لیے صنعتی انجمنوں کے تعاون سے کئی کامیاب روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا۔ حیدرآباد میں 20 ستمبر 2024 کو انڈیا گیم ڈیولپر کانفرنس (آئی جی ڈی سی)کے تعاون سے 250 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی، جس میں 50 صنعتی پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ چنئی ویگاس فیسٹ 28 ستمبر کو ایف آئی سی سی آئی کے تعاون سے اے وی جی سی شعبے کی اہمیت پر زور دینے والے 5,000 سے زیادہ طلباء کو اپنی طرف راغب کیا۔ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشنز آف انڈیا (ایم ای اے آئی)اور اے بی اے آئی اے وی جی سی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کی مشترکہ میزبانی میں 5 اکتوبر کو بنگلور روڈ شو نے صنعت کے50-40 رہنماؤں اور انجمنوں کے درمیان قابل قدر بات چیت کی سہولت فراہم کی۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت ہندوستان بھر میں آنے والے میڈیا اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ بھی فعال طور پر تعاون کر رہی ہے، تاکہ کریٹ اِن انڈیا چیلنج (سی آئی سی) سیزن -1 اور عالمی سمعی بصری تفریحی سربراہی اجلاس(ڈبلیو اے وی ای ایس) کی رابطہ کاری کو وسیع تر سامعین کو مصروف کرکے اورہندوستان کی تخلیقی صنعتوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے۔
آج تک چیلنجز نے 10,000 سے زیادہ رجسٹریشن حاصل کیے ہیں، جن کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ اپنی کامیابی کی بنیاد پر وزارت اطلاعات و نشریات نوجوانوں اور طلباء کو شامل کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، ہندوستان بھر میں متعدد روڈ شوز کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ رابطہ کاری طلباء اور ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس سے ڈیجیٹل میڈیا، اے وی جی سی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے تخلیقی شعبوں کی صلاحیت کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی مدد کی جاتی ہے۔
ویوس اور کریٹ اِن انڈیا چیلنج کے اثرات کو مزید وسعت دینے کے لیے وزارت ایک وسیع رابطہ کاری مہم کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس میں سوشل میڈیا تعاون، پورے ہندوستان میں تقریباً 28 مقامات پر گھریلو روڈ شوز اور امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان میں بین الاقوامی روڈ شوز شامل ہیں۔ یہ تقریبات تعاون کو فروغ دیں گے، جوش و خروش پیدا کریں گے اور عالمی شرکت کو راغب کریں گے۔
******
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 2073
(Release ID: 2070645)
Visitor Counter : 27