اسٹیل کی وزارت
سیل نے تعلیم سے متعلق اشتراک کے لیے اے ایس سی آئی حیدرآباد کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
04 NOV 2024 3:43PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا (اے ایس سی آئی )، حیدرآباد کے درمیان تعلیم سے متعلق اشتراک کے لیے مفاہمت نامے پر 4 نومبر ، 2024 ءکو کمپنی کے نئی دلّی کے کارپوریٹ آفس میں دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمت نامہ (ایم او یو ) سے سیل کے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کے لیے خصوصی مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامز کے انعقاد میں سہولت فراہم ہو گی ۔ معروف اداروں کے ساتھ یہ تعاون سیل کی مجموعی لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (ایل اینڈ ڈی ) حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کمپنی کے افسران کو مزید علمی مواقع فراہم کرنا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
اس مفاہمت نامے پر سیل کے ڈائریکٹر (عملہ )، جناب کے کے سنگھ اور اے ایس سی آئی حیدرآباد کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر نرمالیہ باگچی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔
*****
) ش ح – ش ت - ع ا )
U.No. 2069
(Release ID: 2070598)
Visitor Counter : 34