عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ یکم سے 30 نومبر 2024 تک ملک بھر میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 چلا رہا ہے


ملک بھر کے 800 اضلاع/شہروں میں کیمپ لگائے جائیں گے، اب تک کی سب سے بڑی ڈی ایل  سی مہم

چہرے کی توثیق کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پنشن یافتگان کی ڈیجیٹل تفویض اختیارات  کو فروغ دینا

1 کروڑ چہرے کی تصدیق شدہ ڈی ایل سیز کے ساتھ 2 کروڑ ڈی ایل سی حاصل کرنے کے لیے تکمیلی ماڈل اپنایا گیا

19 بینک، 785 ڈسٹرکٹ پوسٹ آفسز، 57 ویلفیئر ایسوسی ایشنز، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور یو آئی ڈی اے آئی ٹیمیں، سی جی ڈی اے ایک ماہ تک چلنے والی مہم میں تعاون کریں گی

Posted On: 01 NOV 2024 9:02PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے تیسری ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کا آغاز کیا ہے جو کہ 1-30 نومبر 2024 تک ہندوستان بھر کے 800 شہروں/اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے۔ مورخہ 9 اگست 2024کے او ایم کے ذریعہ محکمہ نے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی انجام دی جانے والی   ڈی ایل سی مہم ہے۔

یہ مہم پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پنشن یافتگان ویلفیئر ایسوسی ایشنز، سی جی ڈی اے، ڈی او ٹی، ریلویز، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ مل کر منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک  کے دور دراز علاقوں  میں  تمام پنشن یافتگان  تک پہنچنا ہے۔

توجہ بنیادی طور پر چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور یو آئی ڈی اے آئی  اس مہم کے دوران تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ عمر رسیدہ پنشن یافتگان کے لیے چہرے کی تصدیق کو زیادہ ہموار اور آسان بنایا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس  پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈی ڈی، اے آئی آر اور پی آئی بی کی ٹیمیں سمعی، بصری اور پرنٹ پبلسٹی کے لیے اس مہم کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ مہم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایس ایم ایس، ٹویٹس (#ڈی ایل سی مہم 3)، جِنگلز اور شارٹ فلموں کے ذریعے رابطہ کاری  کی کوششوں کو مزید تقویت دی جائے گی۔

1 نومبر 2024 کو شام تک کل  بنائے گئے ڈی ایل سی 1.81 لاکھ تھے۔

 

***********

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.2027

 


(Release ID: 2070330) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi