وزارت دفاع
ایئر مارشل اجے کمار اروڑہ نے فضائیہ کے آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 NOV 2024 7:47PM by PIB Delhi
ایئر مارشل اجے کمار اروڑہ نے آج فضائیہ کے صدر دفاتر(وایو بھون) میں ایئر آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ، بھارتی فضائیہ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ ایئر مارشل نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم کے لیے عظیم قربانی دینے والے مسلح افواج کے جوانوں کے اعزاز میں قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔
ایئر مارشل اروڑہ نے اگست 1986 میں بھارتی فضائیہ کے ایروناٹیکل انجینئرنگ اسٹریم میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ ایئر فورس ٹیکنیکل کالج، ایئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، یو ایس اے اور کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ، سکندرآباد سے گریجویٹ ہیں۔ قابلیت کے لحاظ سے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن انجینئر، وہ ایل آئی ٹی کھڑگپور کے سابق طالب علم ہیں اور پونے یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر بھی ہیں۔
انہوں نے اپنے 38 سالہ شاندار کیریئر میں اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر فائز رہے۔ ایئر آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ ، کی تقرری سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل (ایئر کرافٹ) تھے۔
افسر موصوف کو ان کی امتیازی خدمات کے لیے 2018 میں ’وششٹ سیوا میڈل ‘ سے اور 2024 میں ’اَتی وششٹ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا۔ وہ محترمہ سنگیتا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کے ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ’پلکت ‘ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2018
(Release ID: 2070245)
Visitor Counter : 28