وزارتِ تعلیم
این ایم ایم ایس ایس کے تحت 25-2024کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر درخواستیں (نئی اور تجدیدشدہ) جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 نومبر 2024 تک توسیع
Posted On:
01 NOV 2024 6:24PM by PIB Delhi
نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر سال 25-2024کے لیے نیشنل مینس-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم(این ایم ایم ایس ایس) کے لیے منتخب ہونہار طلبہ کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15؍نومبر2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔طلبہ کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کے لیے این ایس پی پورٹل 30 جون 2024 سے کھلا ہے۔ اس پروجیکٹ کےتحت سال 25-2024 میں منتخب طلبہ سب سے پہلے این ایس پی
پر ون ٹائم رجسٹریشن ( او ٹی آر) کریں ، جس کے بعد انہیں اپنے منتخب شدہ اسکالر شپ کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ این ایس پی پر رجسٹریشن کے لیے اکثر پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات https://scholarships.gov.in/studentFAQs پر جا کرحاصل کی جا سکتی ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اور خواندگی کے ذریعےنافذ کی گئی ‘نیشنل مینس-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم’ کے ذریعے معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلبہ کو وظائف دیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ابتدائی سطح، یعنی کلاس VIII، کے بعد ڈراپ آؤٹ کو روکا جاسکے اور انہیں اسکولی تعلیم کو ہائیر سیکنڈری سطح یعنی بارہویں جماعت تک مکمل کرنے کے لیےحوصلہ افزائی کی جاسکے۔
یہ اسکیم ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ منعقدہ اسکالرشپ کے لیے کوالیفائنگ امتحان پاس کرنے والےجماعت IX کے طلبہ کے لیے سالانہ ایک لاکھ نئی اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کلاس X سے XII تک رینول موڈ کے ذریعے اسکالرشپ کو جاری رکھا جاتا ہے۔ یہ اسکیم صرف ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کےلیےنافذ ہے اور اسکالر شپ کی سالانہ رقم 12000؍ روپے فی طالب علم ہے۔
نیشنل مینس-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم(این ایم ایم ایس ایس) کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل(این ایس پی) کے ذریعے نافذ کیاگیا ہے – یہ حکومت ہندکی جانب سے طلبہ کو تقسیم کی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک‘ ون اسٹاپ پلیٹ فارم’ ہے۔یکم نومبر2024 تک درخواست دہندگان کے ذریعہ 86323 تازہ اور 162175 تجدید کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈ ی بی ٹی موڈ کے بعد پبلک فانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہ راست ادا کیے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے پیمانے کے تحت والدین کی آمدنی سالانہ3.50؍لاکھ روپے سے زیاد ہ نہیں ہونی چاہیے اور اسکالرشپ کے انتخاب کے لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے کلاس VII کے امتحان میں کم از کم55؍فیصدنمبر یا اس کے مساوی گریڈ(ایس سی؍ ایس ٹی طلبہ کے لیے 5؍فیصد کی چھوٹ) ہے، ہونی چاہیے۔
این ایس پی پورٹل پر منتخب طلبہ کی اسکالرشپ کی درخواست کی تصدیق کے دو درجے ہیں: لیول-1 (ایل 1) کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) کے پاس ہے اور لیول-2 (ایل 2) ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر(ڈی این او) کے پاس ہے۔ آئی این او لیول (ایل 1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 نومبر 2024 ہے اور ڈی این او لیول (ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15؍دسمبر2024 ہے۔
*************
(ش ح ۔م ع ن۔ن ع(
U.No 2014
(Release ID: 2070226)
Visitor Counter : 39