سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے زیر التوا معاملات کے تصفیے اور صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے مکمل کر لیا
وزارت نے عوامی شکایات (986)، عوامی شکایات کی اپیلیں (211)، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) اور ریکارڈ مینجمنٹ (پرانی فزیکل اور ای-فائلوں کا جائزہ، 25635) کے تصفیے میں 100 فی صد اہداف مکمل کیے
Posted On:
01 NOV 2024 5:16PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم اور آر ٹی ایچ ) اور اس کے ما تحت اداروں نے 2 سے 31 اکتوبر ، 2024 ء تک زیر التوا معاملات کے تصفیے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔
وزارت نے عوامی شکایات (986)، عوامی شکایات کی اپیلیں (211)، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) اور ریکارڈ مینجمنٹ (پرانی فزیکل اور ای-فائلوں کا جائزہ، 25635) کے تصفیے میں 100فی صد اہداف مکمل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وزارت نے ارکان پارلیمنٹ کے 95فی صد زیر التوا حوالہ جات کا بھی تصفیہ کر لیا ہے ، جن میں سے 583 میں سے 555 حوالہ جات اس مہم کے دوران نمٹائے گئے۔ اس دوران 53 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 28 کا بھی تصفیہ کی کر لیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران، وزارت نے کباڑ اور نا قابل استعمال اشیاء کو ٹھکانے لگانے سے 303200 روپے کی آمدنی بھی حاصل کی۔ سووچھتا ہی سیوا اور زیر التوا معاملات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 4.0 ( ایس سی ڈی پی ایم ) کے دوران،ایم او آر ٹی ایچ اور اس کے اداروں نے 19000 سے زائد مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں، جن میں دفاتر، تعمیراتی کیمپ/مقامات، قومی شاہراہ ، ٹول پلازا، راستے کی سہولیات، سڑک کنارے ڈھابے، بس اسٹاپ اور فلائی اوور شامل تھے۔
مہم کے مختلف معیارات کے تحت شناخت شدہ اہداف کے حصول کے لیے، نوڈل افسر ایم او آر ٹی ایچ نے روزانہ کی بنیاد پر مہم کی پیش رفت اور تمام اداروں کے ساتھ اس کا جائزہ لیا ۔ ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران نے ایس سی ڈی پی ایم 4.0 میں فعال طور پر شرکت کی۔
مہم کی وسیع تشہیر کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ‘ ایکس ’ (ٹوئیٹر)، انسٹاگرام اور فیس بک کا استعمال کیا گیا۔
.........................
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 2011
(Release ID: 2070184)
Visitor Counter : 14