کوئلے کی وزارت
اکتوبر ،2024 ءمیں کوئلے کی مجموعی پیداوار 84.45 ملین ٹن تک پہنچی
Posted On:
01 NOV 2024 2:59PM by PIB Delhi
اکتوبر ، 2024 ء کے دوران کوئلے کی وزارت نے کوئلے کی مجموعی پیداوار میں قابل ذکر اضافہ حاصل کیا، جو کہ 84.45 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گیا ، جب کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران 78.57 ایم ٹی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی پیداوار کے مقابلے 7.48 فی صد زیادہ ہے ۔ پلانٹ کے استعمال کے لیے مخصوص پیداوار اور دیگر اداروں سے کوئلے کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جو اکتوبر 2024 ء میں 16.59 ایم ٹی تک پہنچ گیا ، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 11.70 ایم ٹی تھا، جس سے 41.75 فی صد کا نمایاں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ مالی سال 2024 ء کے اکتوبر تک مجموعی کوئلے کی پیداوار 537.45 ایم ٹی تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال 24-2023 ء کے اسی عرصے میں 506.56 ایم ٹی سے زیادہ ہے، جس سے 6.10 فی صد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
اکتوبر ، 2024 ء میں کوئلے کی ترسیل میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ 82.89 ملین ٹن تک پہنچ گیا اور اکتوبر ، 2023 ء میں ریکارڈ شدہ 79.25 ملین ٹن کے مقابلے میں 4.60 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ پلانٹ کے استعمال کے لیے مخصوص پیداوار اور دیگر اداروں سے کوئلے کی ترسیل بھی بڑھ کر اکتوبر ، 2024 ءمیں 16.18 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جب کہ اکتوبر ، 2023 ء میں یہ 11.83 ملین ٹن تھی، جس سے 36.83 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اکتوبر ، 2024 ء تک مجموعی کوئلے کی ترسیل مالی سال 25-2024 میں 571.39 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال 24-2023 ء کے اسی عرصے میں 541.51 ملین ٹن کے مقابلے میں 5.52 فی صد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
کوئلے کی وزارت ، ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس کے لیے ، وہ پیداوار میں اضافے، نقل و حمل کے نظام کو مؤثر بنانے اور ملک کے توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے مقصد پر مسلسل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
...............
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 2001
(Release ID: 2070126)
Visitor Counter : 13