وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی


راشٹریہ ایکتا دوس ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل کی انمول شراکت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ دن ہمارے سماج میں اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرے: وزیر اعظم

بھارت ان کے وژن اور اپنے ملک کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی سے بہت متاثر ہے، ان کی کوششیں ہمیں ایک مضبوط ملک کی سمت کام کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی: وزیراعظم

سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش سال جوکہ  آج سے شروع ہو رہا ہے، اگلے 2 سالوں تک ملک بھر میں ایک تہوار کے طور پر منایا جائے گا، اس سے ہمارے ’ایک بھارت شریشٹ  بھارت‘ کے عزم کو مزید تقویت ملے گی: وزیر اعظم

مہاراشٹر کے تاریخی رائے گڑھ قلعے کی تصویر کیواڈیا کے ایکتا نگر میں بھی نظر آتی ہے، جو سماجی انصاف، حب الوطنی اور ملک کو مقدم رکھنے کی  قدروں کی مقدس سرزمین رہی ہے: وزیر اعظم

ایک سچے بھارتیہ ہونے کے ناطے، ہم سبھی ہم وطنوں کا فرض ہے کہ جوش اور ولولے سے ملک کی یکجہتی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں: وزیر اعظم

گزشتہ 10 سالوں میں ملک میں گڈ گورننس کے نئے ماڈل نے امتیازی سلوک کی ہر گنجائش ختم کر دی ہے: وزیراعظم

گزشتہ چند سالوں میں، بھارت نے ’تنوع میں اتحاد‘ کے ساتھ رہنے کی ہر کوشش میں کامیابی حاصل کی ہے: وزیر اعظم

آج ملک کا ہر شہری خوش ہے کہ آزادی کی سات دہائیوں کے بعد ایک ملک، ایک آئین کی قرارداد پوری ہوئی، وزیراعظم

گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے بہت سے ایسے مسائل حل کیے ہیں جو قومی یکجہتی کے لیے خطرہ تھے: وزیراعظم

ہماری انتھک کوششوں سے ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو ترقی کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کا اعتماد بھی ملا ہے: وزیراعظم

آج، ہمارے سامنے ایک بھارت ہے جس کے پاس وژن، سمت اور عزم ہے: پی ایم

ہمیں کچھ لوگوں سے بہت محتاط رہنا ہوگا، جوبھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اتحاد کے احساس سے پریشان ہیں، ملک کو توڑنے اور سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 31 OCT 2024 1:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایکتا دوس کا عہد بھی لیا اور راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ایکتا دوس پریڈ کا مشاہدہ کیا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا’’سردار صاحب کے زبردست الفاظ... اسٹیچو آف یونٹی کے قریب یہ پروگرام... ایکتا نگر کا یہ خوبصورت منظر... یہاں منعقد ہونے والی شاندار مظاہرہ... منی انڈیا کی یہ جھلک... سب کچھ ہے۔ بہت حیرت انگیزاور متاثر کن ہے۔‘‘ قومی اتحاد کے دن پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 15 اگست اور 26 جنوری کی طرح 31 اکتوبر کو ہونے والا یہ پروگرام پورے ملک کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے۔

 

دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نے ملک اور دنیا میں رہنے والے تمام بھارتیوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار قومی یوم اتحاد دیپاولی کے تہوار کے ساتھ اتحاد کے اس تہوار کو منانے کا ایک شاندار اتفاق کے ساتھ آیا۔انہوں نے مزید کہا’’دیپاولی، چراغوں کے ذریعہ، پورے ملک کو جوڑتی ہے، پورے ملک کو روشن کرتی ہے۔ اور اب دیپاولی کا تہوار بھی بھارت  کو دنیا سے جوڑ رہا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کا ایکتا دوس زیادہ خاص ہے کیونکہ سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کا سال آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اگلے 2 سالوں تک ملک سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش منائے گا۔ یہ بھارت کے لیے ان کی غیر معمولی شراکت کیلئے ملک کا خراج عیقدت ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دو سال کا یہ جشن ایک بھارت، شریسٹ بھارت کے ہمارے عزم کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع ہمیں سکھائے گا کہ بظاہر ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح چھترپتی شیواجی مہاراج نے حملہ آوروں کو بھگانے کے لیے سب کو متحد کیا۔ مہاراشٹر کا رائے گڑھ قلعہ آج بھی وہ کہانی بتاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائے گڑھ قلعہ پہلے سماجی انصاف، حب الوطنی اور ملک کی قدروں کی مقدس سرزمین رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’چھترپتی شیواجی مہاراج نے رائے گڑھ قلعے میں ملک کے مختلف نظریات کو ایک مقصد کے لیے متحد کیا تھا۔ آج یہاں ایکتا نگر میں، ہم رائے گڑھ کے اس تاریخی قلعے کی تصویر دیکھ رہے ہیں.... آج، اس پس منظر میں، ہم یہاں ایک ترقی یافتہ بھارت کی قرارداد کی تکمیل کے لیے متحد ہوئے ہیں۔‘‘

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کس طرح بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اتحاد اور سالمیت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ عزم مختلف حکومتی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے، جس کی مثال ایکتا نگر اور اسٹیچو آف یونٹی ہے۔ یہ یادگار نہ صرف نام میں بلکہ اس کی تعمیر میں بھی اتحاد کی علامت ہے کیونکہ یہ ملک بھر کے دیہاتوں سے جمع شدہ لوہے اور مٹی سے بنائی گئی ہے۔ ایکتا نگر میں ایکتا نرسری، ہر براعظم کےپودوں سے تیار وشوا ون، پورے بھارت  سے صحت مند غذاؤں کو فروغ دینے والا چلڈرن نیوٹریشن پارک، مختلف علاقوں سے آیوروید کو اجاگر کرنے والی آروگیہ ون، اور ایکتا مال ہے جہاں ملک بھر سے دستکاریوں کو ایک ساتھ دکھایا جاتا ہے۔

 

وزیر اعظم نے تلقین کی کہ ایک سچے بھارتیہ ہونے کے ناطے یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ملک کے اتحاد کی ہر کوشش کو منائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت بھارتیہ زبانوں پر زور، بشمول مراٹھی، بنگالی، آسامی، پالی اور پراکرت کو کلاسیکی درجہ دینے کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے اور اس سے قومی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے۔ زبان کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور شمال مشرق تک ریل نیٹ ورکس کی توسیع، لکشدیپ اور انڈمان نکوبار تک تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی اور پہاڑی علاقوں میں موبائل نیٹ ورکس جیسے کنیکٹیویٹی پروجیکٹس دیہی اور شہری تقسیم کو ختم کر رہے ہیں۔ یہ جدید بنیادی ڈھانچہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی خطہ پیچھے نہ رہ جائے، جس سے پورے بھارت میں اتحاد کے مضبوط احساس کو فروغ ملے۔

 

 

’’پوجیہ باپو کہتے تھے کہ تنوع میں اتحاد کے ساتھ رہنے کی ہماری صلاحیت کو مسلسل آزمایا جائے گا۔ اور ہمیں ہر قیمت پر اس امتحان کو پاس کرتے رہنا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں بھارت نے تنوع میں اتحاد کے ساتھ رہنے کی ہر کوشش میں کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومت نے اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔ وزیر اعظم نے دیگر حکومتی اقدامات جیسے  آدھار کے ذریعے ’ایک ملک، ایک شناخت‘‘، اور جی ایس ٹی اور قومی راشن کارڈ جیسے ’ایک ملک‘ ماڈل قائم کرنے کے لیے اضافی کوششوں کی ستائش کی جوکہ ایک مزید مربوط نظام کی تشکیل کرتا ہےجو تمام ریاستوں کو ایک فریم ورک کے تحت جوڑتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا’’اتحاد کے لیے ہماری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ہم اب ون نیشن، ون الیکشن، ون نیشن، ون سول کوڈ، یعنی سیکولر سول کوڈ پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

 

دس سالہ حکمرانی کی عکاسی کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو ایک سنگ میل کے طور پر منایا، اور اعلان کیا،’’پہلی بار جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نےبھارتیہ آئین کے تحت حلف اٹھایا،‘‘ بھارت کے اتحاد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے اور بھارت کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی۔

 

وزیر اعظم نے شمال مشرق میں دیرینہ تنازعات کو حل کرنے میں پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے، قومی سلامتی اور سماجی ہم آہنگی سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات کی تفصیل دی۔ پی ایم نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح بوڈو معاہدے نے آسام میں 50 سال سے جاری تنازعات کو ختم کیا ہے، اور برو ریانگ معاہدے نے ہزاروں بے گھر افراد کو گھر واپس آنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے نکسل ازم کے اثر کو کم کرنے میں کامیابی پر زور دیا، جسے انہوں نے’’بھارت کے اتحاد اور سالمیت کے لیے ایک اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کوششوں کی وجہ سے، نکسل ازم اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔‘‘

 

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج کے بھارت کے پاس وژن، سمت اور عزم ہے۔ ایک ایسا بھارت جو مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ جامع بھی ہے۔ جو حساس ہونے کے ساتھ ساتھ محتاط بھی ہے۔ جو عاجزی کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جو طاقت اور امن دونوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی بدامنی کے درمیان بھارت کی تیز رفتار ترقی کی ستائش کی، اور طاقت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت  کو امن کی روشنی کے طور پر پیش کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات کے درمیان، انہوں نے کہا،’’بھارت  ایک عالمی دوست کے طور پر ابھر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اتحاد اور چوکسی کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ کچھ طاقتیں بھارت کی ترقی سے پریشان ہیں اور ان کا مقصد بھارت کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کا بیج بونا ہے۔ ‘‘انہوں نے بھارتیوں پر زور دیا کہ وہ ان تفرقہ انگیز عناصر کو پہچانیں اور قومی اتحاد کی حفاظت کریں۔

 

جیسے ہی وزیر اعظم نے اپنا خطاب ختم کیا، انہوں نے سردار پٹیل کا حوالہ دیا، ملک سے اتحاد کے لیے پرعزم رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا’’ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت تنوع کی سرزمین ہے۔ تنوع کو منانے سے ہی اتحاد کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ اگلے 25 سال اتحاد کے لحاظ سے بہت اہم ہیں۔ اس لیے ہمیں اتحاد کے اس منتر کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہیے۔ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے سماجی ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔ یہ حقیقی سماجی انصاف ، نوکریوں  اور سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے۔‘‘۔ وزیر اعظم نے ہر شہری سےبھارت  کی سماجی ہم آہنگی، اقتصادی ترقی اور اتحاد کے عزم کو مضبوط بنانے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

*********

(ش ح۔اص)

UR No.1966




(Release ID: 2069839) Visitor Counter : 15