ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای  میں خصوصی مہم 4.0 زوروں پر ہے تاکہ فیصلہ سازی اور زیر التواء معاملات کے تصفیے  میں بہتر نتائج حاصل کیے جاسکییں

Posted On: 31 OCT 2024 1:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے عین مطابق، حکومت ہند نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور حکومت میں زیر التواء معاملوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  خصوصی مہم 4.0 انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کے زیرنگرانی،  وزارتوں، محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر زیادہ زور دیتی ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)  ارکان  پارلیمنٹ کے متعدد ریفرنسز، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کےزیر التواء  حوالہ جات کی تعداد کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔  ایس ڈی ای  کے سکریٹری نے وزارت کے تمام سینئر افسران اور نوڈل افسران سے کہا ہے  کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ان کو کم کریں اور اس کے بعد اگر وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق انفرادی شکایت کنندہ کی شکایت کو خاص طور پر دور کیا جائے تو  وہ سرسری  طور پر اس سے مشورہ کریں۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ وزارت اور منسلک فیلڈ دفاتر کے افسران کو ریکارڈ مینجمنٹ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

تمام منسلک دفاتر اور خودمختار تنظیموں سمیت پورے ایم ایس ڈی ای نے ایک خاندان کے طور پر ارکان  پارلیمنٹ کے متعدد ریفرنسز، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کے زیر التواء  حوالہ جات کی تعداد کو کم کرنے کا عزم کیا۔ اس کے نتیجے میں، 30 اکتوبر 2024 تک، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 9 ریفرنسز، تین پارلیمانی یقین دہانیوں، 466 عوامی شکایات اور 23 عوامی شکایات کی اپیلیں کا نمٹارہ کردیا گیا ہے۔ پانچ اصولوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں آسان بنایا گیا ہے۔

ریکارڈ مینجمنٹ کے حصے کے طور پر، 4,813 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 597 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ 855 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 217 فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 21,087 مربع فٹ جگہ فائلوں کو ختم کرکے حاصل کی  گئی ہے۔

خصوصی مہم 4.0 صاف ستھرے دفتری ماحول اور مجموعی طور پر ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری لانے میں مدد کر رہی ہے۔ ایم ایس ڈی ای  تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-1967


(Release ID: 2069838) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil