ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور ایچ ڈبلیو بی ایف ، تالچر میں جوہری توانائی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر اے کے موہنتی نے، 23 اکتوبر 2024 کو الیکٹرانکس گریڈ بی- 11 کی بڑھائی گئی سہولت کا افتتاح کیا

Posted On: 30 OCT 2024 5:19PM by PIB Delhi

 ایٹمی توانائی کمیشن (اے ای سی) کے چیئرمین اور  جوہری توانائی محکمہ (ڈی اے ای) کے سکریٹری ڈاکٹر اے کے موہنتی نے  23 اکتوبر 2024 کو ہیوی واٹر بورڈ کی سہولیات (ایچ ڈبلیو بی ایف)، تالچر میں الیکٹرانکس گریڈ بورون-11 (بی11) کی بڑھائی گئی سہولت کا افتتاح کیا۔ ایچ ڈبلیو بی ایف، تالچر میں الیکٹرانکس گریڈ (>99.8 فیصد) تک بی 11 کی بڑھائی گئی ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے ساتھ، اب ہندوستان ان اقوام کے اونچے درجے کے کلب میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ الیکٹرانکس گریڈ بی 11، بی ایف 3 گیس کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو سیمی کنڈکٹر چپس کی تیاری میں پی- ٹائپ ڈوپینٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

ایچ ڈبلیو بی ایف، تالچر، جو کہ ہیوی واٹر بورڈ، ممبئی کے محکمہ جوہری توانائی، حکومت ہند کے تحت ایک ذیلی یونٹ ہے، جوہری اور غیر جوہری ایپلی کیشنز کے لیے مختلف خصوصی مواد کی تیاری کے شعبے میں پیش پیش ہے۔ یہ یونٹ نیوکلیئر کنٹرول راڈ گریڈ (> 67% IP) اور بوران-10 (بی10) آئیسوٹوپس کے نیوٹران ڈیٹیکٹر گریڈ (>96% IP) کی تیاری میں شامل ہے۔ یہ بی10 افزودہ مصنوعات 3 مراحل کے جوہری توانائی کے پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔ ایچ ڈبلیو بی ایف، تالچر نیوکلیئر فیول سائیکل کے فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ میں استعمال ہونے والے مختلف آرگنو فاسپورس سالوینٹس بھی تیار کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران، چیئرمین، اے ای سی نے ہیوی واٹر بورڈ  فیسیلٹیز (ایچ ڈبلیو بی ایف)، تالچر کے عہدیداروں سے خطاب کیا اور ہندوستان کی مستقبل کی توانائی کی سلامتی کے لیے جوہری توانائی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایچ ڈبلیو بی ایف، تالچر میں کی جانے والی تحقیقی کاوشوں کو سراہا، جہاں خصوصی مواد سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیاں تیار کی گئیں، ان کا مظاہرہ کیا گیا اور بعد میں دیگر یونٹس میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے نیوکلیائی پاور پروگرام میں ہیوی واٹر بورڈ کے کردار اور متنوع سرگرمیوں کے ذریعے سماجی فائدے کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر اے کے موہنتی، چیئرمین، اے ای سی اور جناب ایس ستیہ کمار، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو، ہیوی واٹر بورڈ نے پروگرام کے آغاز میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

اس موقع پر (سیفٹی ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ اینڈ کوالٹی ایشورنس)، ہیوی واٹر بورڈ کے جنرل منیجر جناب بی ایم سنہا؛  ایچ ڈبلیو بی ایف، تالچر کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی جناب ڈی سی اوجھا ؛  (آفیسیٹنگ) کے رکھ رکھاؤ کے منیجر جناب ایم آر مشرا؛ (پروڈکشن) کے انجینئر انچارج جناب اے کے رتھ ، تمام سیکشن سربراہان اور ایچ ڈبلیو بی ایف کے دیگر عہدیدار اور عملہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 1953




(Release ID: 2069720) Visitor Counter : 7


Read this release in: Odia , English , Hindi , Tamil