عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نےمرکزی حکومت کے ملازمین کو یکم جولائی  2024 سےواجب الاداء مہنگائی الاؤنس اور پنشنرز کیلئے مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط کو نوٹیفائی کیا

Posted On: 30 OCT 2024 7:28PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نےیکم جولائی 2024 سےواجب الاداء مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف کی 3فیصدکی اضافی قسط کو منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں  پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکم نے تمام مرکزی حکومت کے پنشنرز/فیملی پنشنرز کے لیے او ایم مورخہ 30 اکتوبر2024کو جاری کیا۔

مرکزی حکومت کے پنشنرز/فیملی پنشنرز بالترتیب مہنگائی الاؤنس اورزیادہ  مہنگائی ریلیف کی مورخہ یکمم جولائی 2024سے بنیادی پنشن/فیملی پنشن (بشمول اضافی پنشن/فیملی پنشن) کے 50فیصدسے 53فیصد کی موجودہ شرح سے حقدار بن جائیں گے۔

ڈی آر  کی یہ شرحیں سول سینٹرل گورنمنٹ کے پنشنرز/فیملی پنشنرز بشمول مرکزی حکومت کے پی ایس یو/خودمختار اداروں میں پنشن لینے والے کیلئے لاگو ہوں گی جن کے بارے میں اس محکمے کے او ایم نمبر

. 4/34/2002-P&PW (D) Vol. II dated 23.06

کے ذریعے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 15 سال کی کمیوٹیشن مدت ختم ہونے کے بعد مکمل پنشن کی بحالی کے لیےیہ شرحیں لاگو ہوں گی۔دوئم ،مسلح افواج کے پنشنرز/فیملی پنشنرز اور سویلین پنشنرز/فیملی پنشنرز کیلئے دفاعی خدمات کے تخمینے سے ادائیگی کی شرحیں لاگو ہوگی۔سوئم ، تمام انڈیا سروس پنشنرز/فیملی پنشنرز(چہارم ) ریلوے پنشنرز/فیملی پنشنرز (پنجم) پنشنرز جو عارضی پنشن وصول کر رہے ہیں،ان پر یہ شرحیں لاگو ہوں گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No.1951


(Release ID: 2069708) Visitor Counter : 47


Read this release in: Telugu , English , Hindi