امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے اناج کے گڑھ میں دھان کی خریداری زوروں پر


مرکز خریداری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اناج کا ایک بھی دانہ خریداری کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا

Posted On: 30 OCT 2024 6:52PM by PIB Delhi

پنجاب/ہریانہ میں خریداری کا تخمینہ- کے ایم ایس  2024-25

پنجاب اور ہریانہ ہمارے ملک کے اناج کے گڑھ ہیں اور ہر سال کی طرح کے ایم ایس  2024-25 کے دوران ان دونوں ریاستوں سے بالترتیب 185 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) اور 60 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کا تخمینہ ہے۔ سنٹرل پول کی خریداری میں ان دونوں ریاستوں کا تقریباً 40 فیصد حصہ ہے۔ دونوں ریاستوں میں ان دنوں خریداری کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اگرچہ دھان کی خریداری پنجاب میں یکم اکتوبر 2024 کو اور ہریانہ میں 27 ستمبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، لیکن ستمبر میں بھاری بارش اور اس کے نتیجے میں دھان میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے، کٹائی اور خریداری میں کچھ تاخیر ہوئی۔ تاہم، تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود دونوں ریاستیں پنجاب کے لیے 30 نومبر 2024 اور ہریانہ کے لیے 15 نومبر کو مقررہ تاریخوں کے مطابق دھان کی خریداری کے تخمینوں کو حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔

خریداری کی کارروائی

اب تک پنجاب میں 10 لاکھ اور ہریانہ میں 4.06 لاکھ کسانوں نے کے ایم ایس  2024-25 میں اپنی پیداوار فروخت کرنے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ہریانہ میں 29 اکتوبر 2024 تک 45 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی گئی ہے جو کہ 29 اکتوبر 2023 تک خریدی گئی 52 ایل ایم ٹی کا 87 فیصد ہے۔ گزشتہ سال اسی تاریخ کو 84 ایل ایم ٹی خریدے گئے تھے۔ پچھلے سال کے مقابلے، ہریانہ اور پنجاب میں دھان کی خریداری 29 اکتوبر 2024 تک فیصد کے لحاظ سے پین انڈیا خریداری کے مقابلے میں یکساں ہے۔

رائس ملرز کی سہولت

ہر سال کی طرح اس سال بھی، چاول ملرز ریاستی حکومت کی طرف سے ملنگ کے کاموں میں شامل ہیں۔ کسٹم ملڈ رائس (سی ایم آر) کی ڈیلیوری کے لیے درخواست دینے والے 4400 ملرز میں سے، 29 اکتوبر 2024 تک پنجاب کی ریاستی حکومت نے 3850 ملرز کو کام الاٹ کیا ہے۔ مزید برآں، ہریانہ میں، 1452 ملرز نے سی ایم آر کی ترسیل کے لیے درخواست دے کر کام کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے 1319 ملرز کو کام الاٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب منڈی سے روزانہ اوسطاً تقریباً 4 ایل ایم ٹی  دھان اٹھایا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 118 ایل ایم ٹی دھان کا بقیہ تخمینہ 30 نومبر 2024 تک آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح ہریانہ کے معاملے میں، بقیہ تخمینہ 15 نومبر 2024 تک دھان کی اوسطاً 1.5 ایل ایم ٹی یومیہ لفٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے،  15 ایل ایم ٹی آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا۔ کیتھل اور کروکشیتر اضلاع بشمول ڈھنڈ اور پلندری کی منڈیوں میں دھان کی خریداری زوروں پر ہے جو تقریباً پچھلے سال کے خریداری کے اعداد و شمار کی سطح پر ہی ہے۔

رائس ملروں کو سہولت فراہم کرنے کے خاص مقصد کے ساتھ، امورِ صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر نے  28 اکتوبر 2024 کو رائس ملرز کے لیے ایک ایپ پر مبنی ایف سی آئی شکایات کے ازالے کا نظام (ایف سی آئی، جی آر ایس) شروع کیا ہے۔ اس سے رائس ملرز کو ایف سی آئی کے ذریعے مؤثر، شفاف اور وقت کے پابند طریقے سے اپنی شکایات کا ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ایم ایس پی نظام کو مضبوط کیا گیا

مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نظام کا فائدہ تمام کسانوں کو آسانی سے ملے۔ دھان کی ایم ایس پی 2013-14 میں 1310 روپے فی کوئنٹل سے بڑھ کر 2023-24 میں 2300 روپے فی کوئنٹل ہو گئی ہے۔  29 اکتوبر 2024 تک، پنجاب میں 350961 کسانوں کو 13211 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے اور کے ایم ایس  2024-25 کے لیے ہریانہ کے 275261 کسانوں کو 10529 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ خریداری کے 48 گھنٹے کے اندر براہ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کی جا رہی ہے۔ کارکردگی، شفافیت اور جواب دہی کو بہتر بنانے کے لیے خریداری کے تمام کاموں کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے، جو ایم ایس پی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ریکارڈ بجٹ مختص

خوراک کی سبسڈی کے لیے بجٹ مختص اور واگذاری پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں چار گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 2004-05 سے 2013-14 کے دوران تقریباً 5.15 لاکھ کروڑ کے مقابلے میں 2014-15 سے 2023-24 کے دوران تقریباً  21.56 لاکھ کروڑ روپے غذائی سبسڈی پر خرچ کیے گئے ہیں۔ کووڈ کی مدت کے دوران، خوراک کی سبسڈی کے لیے رقومات مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ہر این ایف ایس اے (نفسا) استفادہ کنندہ کو 5 کلو گرام اضافی اناج مفت دستیاب کرایا گیا تھا، جو دسمبر 2022 تک جاری رہا۔ یکم جنوری 2023  سے، سنٹرل ایشو پرائس (سی آئی پی) معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود اور پورے ملک میں یکسانیت کو یقینی بناتے ہوئے صفر کر دیا گیا ہے۔ اے اے وائی گھرانوں اور پی ایچ ایچ سے مستفید ہونے والوں کو پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت یکم جنوری  2023 سے مفت اناج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مرکزی حکومت، پنجاب اور ہریانہ میں بالترتیب 185 ایل ایم ٹی اور 60 ایل ایم ٹی دھان کے تخمینی ہدف کی خریداری کے لئے پرعزم ہے، اور تھوڑا بھی اناج بنا خریداری کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 1948


(Release ID: 2069698) Visitor Counter : 46


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Manipuri